12 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; NADRA Office Approved in Principle for Choa Khalsa
کلرسیداں; چوآخالصہ میں نادرا دفتر کے قیام کی اصولی منظوری
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،12نومبر2026)–کلرسیداں کے قانون گو ہیڈکوارٹر چوآخالصہ میں نادرا دفتر کا قیام،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر نادرا دفتر کی اصولی منظوری دے دی جلد نوٹیفیکشن کی بھی یقین دھانی کروا دی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود اور راجہ اوربراجہ عمیر حسین ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو تحریرہ درخواست میں قانون گو مرکز چوآخالصہ کے ہیڈکوارٹر چوآخالصہ میں نادرا دفتر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کو درست اور عوامی مفاد پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور سفارش کی جس پر نادرا کے ڈی جی آپریشن محمد خورشید نے چوآخالصہ میں نادرا دفتر کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے بہت جلد نوٹیفکیشن کے اجرا کی یقین دھانی کروا دی جس پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس دیرینہ مطالبہ کا نوٹس لینے پر راجہ پرویز اشرف اور راجہ قمر مسعود کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan (Ikram-ul-Haq Qureshi, Pothwar.com, November 12, 2026): The establishment of a National Database and Registration Authority (NADRA) office at Choa Khalsa, the Qanoongo headquarters of Kallar Syedan, has been approved in principle following the recommendation of former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf. An official notification is expected to be issued soon.
Pakistan Peoples Party (PPP) leaders Raja Qamar Masood and Raja Umar Hussain Advocate had submitted a written request to former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf, highlighting the need for establishing a NADRA office at the Qanoongo headquarters in Choa Khalsa to facilitate local residents.
Taking up the matter, Raja Pervaiz Ashraf termed the demand justified and in the public interest and strongly recommended the establishment of the office.
Following his recommendation, NADRA Director General Operations Muhammad Khurshid granted approval in principle for setting up the office in Choa Khalsa and assured that the official notification would be issued shortly.
The development has sparked a wave of happiness among local residents, who welcomed the decision and expressed their gratitude to former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf and PPP leader Raja Qamar Masood for taking up their long-standing demand.
The establishment of the NADRA office is expected to provide significant relief to residents of Choa Khalsa and surrounding areas by improving access to essential identity registration services.
کلرسیداں میں خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے گوجرخان روڈ پر پنک ریڑھی بازار قائم کرنے کا فیصلہ
Pink Cart Market Being Established on Gujar Khan Road in Kallar Syedan to Empower Women Economically
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،12نومبر2026)–ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر کلر سیداں میں خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے پنک ریڑھی منصوبے کے تحت گوجر خان روڈ پر خواتین کے لیے خصوصی پنک ریڑھی بازار قائم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بازار میں کاروبار کرنے والی صرف خواتین ہوں گی، تاہم خریداری کے لیے مرد و خواتین دونوں کو بلاامتیاز آنے کی اجازت ہوگی۔بلدیہ کلرسیداں نے پنک ریڑھی بازار کے انتظامات مکمل کرنے شروع کر دیئے جیسے ہی کاروبار کرنے کی خواہش مند خواتین کے نام سامنے آئیں گے تو اسی مناسبت سے ریڑھیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔
Wedding Ceremony of Raja Ammar, Son of Raja Tasaduq Hussain, Held in Maira Bhattian
میرا بھٹیاں کے راجہ تصدق حسین کے صاحبزادے راجہ عمار رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،12نومبر2026)–گاؤں میرا بھٹیاں کے راجہ تصدق حسین کے ہانگ کانگ میں مقیم فرزند راجہ عمار کی شادی ثاقب حسین قریشی کی دختر سے سر انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،کرنل داؤد اکبر راجہ،راجہ محمد نوید،راجہ داؤد اقبال، علامہ محمد اقبال قریشی،راجہ ظفر اقبال، وارث منہاس،چوہدری توقیر اسلم،راجہ افتخار پکھڑال،نمبردار عبدا لعزیز،طاہر مغل،عامر محمود بھٹی ایڈوو کیٹ،علامہ محمد اقبال قریشی،لیاقت بھٹی، حسن اختر،راجہ محمد علی،قاضی امجد محبوب،ملک نثار،شیخ شاہد عباس،مصور اقبال، راجہ سعید عارف،راجہ رشید وینس،ثاقب حمید نقشبندی،راجہ یامین عادل،دلنواز فیصل،حاجی فارض محمود،شبیر بھٹی،نعیم جاوید،اکرام کیانی،راجہ داؤد اکبر، نمبردار وقاص گجر، ماسٹر محمد آزاد،ارشاد زرگر،حاجی محمد سعید، بشیر کیانی،حاجی فرخ اقبال،اشراق کیانی،راجہ تصور حسین،دلنواز فیصل خان،ملک آصف حبیب،چوہدری الفت حسین،قاضی محبوب و دیگر نے شرکت کی۔
Free Medical Camp Being Held at Dera Raja Talal Khalil in Dhamali Today
دھمالی میں ڈیرہ راجہ طلال خلیل پر آج ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ، مفت ٹیسٹ، علاج، ادویات اور الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،12نومبر2026)–پنجاب حکومت کی جانب سے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ آج بروز جمعرات دوبیرن روڈ پر واقع ڈیرہ راجہ طلال خلیل دھمالی میں منعقد ہو رھا ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کے مفت ٹیسٹ علاج اور ادویات مہیا کرے گی مفت الٹراساونڈ کی بھی سہولت دستیاب ہو گی
Journalist Raja Anwar-ul-Haq of Skot Village Returns Home After Performing Umrah
گاؤں سکوٹ کے صحافی راجہ انوار الحق عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے




