10 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Construction Work Begins on Bhagoon Dhok Baz Kothi Road

موضع بھگون ڈھوک باز کوٹھی کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2026)
موضع بھگون ڈھوک باز کوٹھی کی سڑک کا کام شروع، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر، قاری عبدالرحیم کا ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ سمیت تمام معاونین سے اظہار تشکر، موضع بھگون ڈھوک باز کوٹھی کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا، جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت قاری عبدالرحیم نے سڑک کے کام کے آغاز پر اپنے بیان میں ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور، مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، کوآرڈینیٹر راجہ یاسر ایڈووکیٹ اور چیئرمین راجہ ظفر بھائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔قاری عبدالرحیم نے بالخصوص راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ خود باز کوٹھی تشریف لائے اور موقع پر 200 فٹ سڑک کے کام کا اعلان کیا، جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔ ان کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے اس اہم کام کا آغاز ممکن ہوا، جس سے اہل علاقہ کی ایک دیرینہ ضرورت پوری ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کا آغاز خوش آئند ہے، تاہم یہ صرف کام کی شروعات ہے۔ ان شاء اللہ باز کوٹھی کی سڑک اور دیگر ضروری ترقیاتی کاموں کی تکمیل تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی اور ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک علاقے کے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔قاری عبدالرحیم نے مزید کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ منتخب عوامی نمائندے اسی طرح اپنی توجہ علاقے کے پسماندہ علاقوں پر مرکوز رکھیں گے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر تمام سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ باز کوٹھی کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Mator (Kabir Ahmed Janjua, Pothwar.com, November 10, 2026):  Construction work on the road in Bhagoon Dhok Baz Kothi has officially begun, bringing a wave of happiness among local residents.

Prominent political, social and religious personality Qari Abdul Raheem has expressed his gratitude to Member of the National Assembly and Parliamentary Secretary for Defence Raja Osama Ashfaq Sarwar, PML-N Member of the Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed, Coordinator Raja Yasir Akhtar Advocate, Chairman Raja Zafar Bhai and all others who contributed to making the project possible.

In his statement, Qari Abdul Raheem particularly thanked Raja Yasir Akhtar Advocate for personally visiting Baz Kothi alongside him and announcing the construction of a 200-foot section of the road at the site.

He said that the project had become possible due to Raja Yasir Akhtar’s personal interest and cooperation, adding that the initiative would help address a long-standing need of the local population.

Qari Abdul Raheem described the commencement of construction as a welcome development but stressed that it was only the beginning. He vowed that efforts would continue until the Baz Kothi road and other essential development projects were completed.

He further emphasized that the development of the area and provision of basic facilities to residents were essential needs. He expressed hope that elected representatives would continue focusing on underdeveloped areas and play their role in completing ongoing development projects.

Qari Abdul Raheem once again thanked all political and social figures who supported the initiative and reaffirmed his commitment to raising the voice of local residents at every available forum until their development needs and public issues were addressed.

راجہ عامر مظہر کا آئندہ انتخابات میں عوامی مشاورت سے حصہ لینے کا اعلان، عوام کو مایوس نہیں کروں گا

Raja Amir Mazhar Says He Will Contest Future Elections in Consultation with the Public, Vows Not to Disappoint Them

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2026)
سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ عامر مظہر کا ہر قسم کے الیکشن میں عوامی مشاورت سے حصہ لیں گے، عوام کو مایوس نہیں کروں گا، سیاست میں شرافت، سچائی اور کرپشن سے پاک طرزِ عمل کو فروغ دیں گے، راجہ عامر مظہر، سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی، معروف سیاسی و کاروباری شخصیت اور سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے میڈیا کے نمائندوں کی طرف سے پوچھے سوالات کے جوابات میں کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ہر قسم کے الیکشن میں علاقے کی عوام سے مشاورت اور ان کی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے حصہ لیں گے بلدیاتی انتخابات ہوں یا صوبائی اسمبلی کے انتخابات، وہ عوامی مشورے، حالات اور علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔اپنے ایک بیان میں راجہ عامر مظہر نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوام کی خدمت، حق اور سچ کی بات کرنا رہا ہے۔ عوام نے ہمیں جو عزت، محبت اور اعتماد دیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت علاقے کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کا ذریعہ ہونا چاہیے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کرپشن سے پاک، شرافت، دیانت داری اور حق و سچ پر مبنی سیاسی روایات کو فروغ دیا جائے۔ عوامی مسائل کا حل، علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔راجہ عامر مظہر نے مزید کہا کہ مناسب وقت آنے پر وہ اپنی پوری سیاسی جدوجہد، ماضی کے حالات اور سیاسی معاملات کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہو سکیں۔ اس کے بعد عوام جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ اسے کھلے دل سے قبول کریں گے اور عوامی فیصلے کا احترام کریں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور علاقے کی بہتری ہے، اور آئندہ بھی وہ عوام کے مشورے اور اعتماد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Haji Muhammad Nazir of Skot Returns Home After Performing Umrah, Receives Congratulations

حاجی محمد نذیر آف سکوٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد

بر2026)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد نذیر آف سکوٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دوست احباب، عزیز و اقارب اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار،معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد نذیر آف سکوٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیریت وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی وطن واپسی پر دوست احباب، عزیز و اقارب اور حلقہ پی پی سیون کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر معززین نے حاجی محمد نذیر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔حاجی محمد نذیر آف سکوٹ کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور بارسلونا سپین کے معروف کاروباری شخصیت راجہ سعید احمد، بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، کرنل (ر) منور حسین، حاجی راجہ محمد فیاض، حاجی یحییٰ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ شامل ہیں۔مبارکباد دینے والی شخصیات نے حاجی محمد نذیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ﷺ کی حاضری ہر مسلمان کے لیے انتہائی خوش نصیبی اور روحانی سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ حاجی محمد نذیر کے اس مبارک سفر کو قبول فرمائے، انہیں صحت و سلامتی عطا کرے اور بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔اس موقع پر دوست احباب اور عزیز و اقارب نے بھی حاجی محمد نذیر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خیر و برکت اور درازی عمر کی دعائیں کیں۔

Allama Iqbal’s Poetry Carries a Powerful Message of Freedom, Self-Realization and Islamic Thought: Raja Muhammad Shakeel Kiyani and Raja Nasir Ali Kiyani

علامہ اقبالؒ کی شاعری آزادی، خودی اور اسلامی فکر کا روشن پیغام ہے، راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2026)
راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ جیسے عظیم انسانوں کو قدرت عظیم کاموں کے لیے تخلیق کرتی ہے برصغیر میں چاروں طرف غلامی کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ فرزندان اسلام غفلت کی نیند سوئے ہوئے تھے ایسے میں اقبال کی شاعری آزادی کا ترانہ بن کر گونجی ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے یوم اقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیسویں صدی اسلامی فکر و تہذیب کے تجدید و احیا میں حضرت علامہ اقبال کا نام ایک روشن ترین مینار کی حثیت رکھتا ہے آپ نے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری آفاقی شاعری ہے وہ ایک ایسے نظامِ تعلیم کے متمنی ہیں جو نسلِ نو کو آزادی کا علمبردار بنا سکے وہ جذبہ آزادی کے احیاء کے لیئے ایسے نظامِ تعلیم کو ضروری سمجھتے ہیں جو نوجوان نسل میں جذبہ خودی کو اجاگر کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ اپنے مجوزہ نظامِ تعلیم کے ذریعے وسیع تر انسانی اتحاد کے قائل ہیں وہ محدود نسلی، سیاسی،طبقاتی اور جغرافیائی تعصبات کو مٹا کر عالمی امن، انسانی رواداری اور عدل و انصاف کو عام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو عام کر کے معاشرہ میں امن و محبت اور اخوت و مساوات کا ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔

Pir Syed Asad Ikram Shah Bukhari and Qari Shah Muhammad Ahrar Visit Bhoun Awan to Offer Condolences to the Family of Late Malik Haji Masood

پیر سید اسد اکرام شاہ بخاری اور قاری شاہ محمد احرار کی بھون اعوان آمد، ملک حاجی مسعود مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2026)
بھون اعوان میں ملک حبیب معصومی اور ملک عاصم حبیب معصومی کی رہاہش گاہ پر پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید اسد اکرام شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ سیلمانیہ چکسیدا شریف سرگودھا اور پیر طریقت جگر گوشہ خلیفہ اعظم موہری شریف الحاج قاری شاہ محمد احرار سجادہ نشین پاک آستانہ عالیہ حافظ آباد راج گھڑی پشاور کی آمد اس موقع پر انہوں نے ملک طلعت مسعود اور ملک زبیر مسعود کے والد ماجد ملک حاجی مسعود مرحوم کی وفات پر تعزیت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیااس موقع پر صوفی ملک امداد حسین معصومی حاجی لیاقت علی نقشبندی ملک سجاد معصومی کونسلر ملک ناصر شہزاد ملک ندیم اشرف معصومی ملک سہیل مرتضے معصومی ملک سلیم معصومی ملک حوالادار محمد تاج حاجی ملک نصیر ملک زبیر راجہ مزمل ستی ملک عزیز الرحمن صوفی ااحتشام الحق ملک شبیر ملک محمود احتر ملک شکیل معصومی ملک فیضان الیاس ملک عقیل اظہر ملک نبیل راجہ مدثر ملک تہزیب ملک مظہر ملک طلعت مسعود ملک اخلاق ملک سعید ملک قدیر ملک ولید ملک تیمور ملک احسان شبیر ملک نعمان ملک قاسم ملک سرفراز ملک جنید سجاد ملک حسن موجود تھے۔

PTI Leader Raja Intikhab Arabi Offers Condolences to Raja Bedar Bakht Janjua on His Mother’s Passing

پی ٹی آئی رہنما راجہ انتخاب عربی کی راجہ بیدار بخت جنجوعہ سے والدہ کی وفات پر تعزیت، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2026)
پی ٹی آئی رہنماء راجہ انتخاب عربی کا راجہ بیدار بخت جنجوعہ سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت،تفصیل کے ممیام راجگان کے رہائشی راجہ بیدار بخت جنجوعہ،راجہ مظہر زمان پاشا، راجہ منیر صفدراور راجہ سکندر کی والدہ ماجدہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیا تھیں، پاکستان تحریک انصاف سویزئر لینڈ کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button