09 November 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi; Journalist and 92 News Anchor Rabia Hassan Shot Dead at Her Home

راولپنڈی میں معروف خاتون صحافی اور 92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ حسن گھر میں فائرنگ سے قتل،

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)–گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن ربیعہ حسن کو قتل کردیا گیا،خاتون اینکر پرسن نیوز چینل (92 نیوز) میں کام کرتی تھیں، مقتولہ اینکر پرسن نے رات کو نجی ٹی وی پر آخری پروگرام کیا،راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد ان کے گھر میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اینکر پرسن (صحافی) ربیعہ حسن جاں بحق ہوگئیں۔مقتولہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں تفتیش کررہے ہیں۔سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کا قتل ہمیں رپورٹ ہوا ہے،ربعیہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی ہے، اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے 1 گولی لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی موقع پر آئی ہے، ہم نے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس نے مقتولہ اینکر کے شوہر احسن کو گرفتار کرلیا ہے، شواہد جمع کررہے ہیں ایف آئی آر درج کریں گے۔ذرائع کے مطابق مقتولہ ہے شوہر احسن او پی ایف اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعنیات ہیں۔

Rawalpindi (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 9, 2026): Renowned female journalist and television anchor Rabia Hassan was shot dead at her residence in Gulshanabad, located on Adiala Road in Rawalpindi.

Rabia Hassan was associated with the private television news channel 92 News. According to reports, she had hosted her last programme on the television channel the previous night before the tragic incident.

Police said that firing took place inside her house, resulting in her death. Her body was recovered from the bedroom, where she had sustained a bullet wound to the neck area.

City Police Officer (CPO) Rawalpindi Hassan Mushtaq Sukhera, while speaking to the media at the crime scene in Gulshanabad, confirmed that the murder had been reported to the police and that an investigation had been launched.

He stated that the victim had sustained a single gunshot wound below the neck from the front. Police had recovered the weapon allegedly used in the crime from the scene, while a team from the Punjab Forensic Science Laboratory also visited the residence to collect forensic evidence.

The CPO further confirmed that the victim’s husband, identified as Ahsan, had been arrested and was being questioned in connection with the murder. Police were collecting evidence and would register a formal case.

According to police sources, investigators were also examining allegations concerning whether the victim had been subjected to sexual assault before her death. No final findings have been announced in this regard.

Sources further reported that Ahsan, the victim’s husband, is employed as a Deputy Director at the Overseas Pakistanis Foundation (OPF) in Islamabad.

Police said that further investigation was underway to establish the circumstances surrounding the killing and determine responsibility.

پاکستان لائبریری کلب کا ساتواں کنونشن راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں منعقد، ملک بھر سے 200 کے قریب لائبریرینز، محققین اور اساتذہ کی شرکت

Pakistan Library Club Holds 7th Convention at Rawalpindi Women University, Around 200 Library and Information Professionals Participate

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)– پاکستان لائبریری کلب (پی ایل سی) کی ساتویں کنونشن ہفتہ کے روز راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس کا موضوع “اگلی نسل کی لائبریریاں: افراد، ٹیکنالوجی، اعتماد” تھا۔ کنونشن میں ملک بھر سے تقریباً 200 لائبریرینز، انفارمیشن پروفیشنلز، محققین اور اساتذہ نے شرکت کی۔راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں مصنوعی ذہانت کے دور میں لائبریرینز کی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کا ساتھ دینے اور طلبہ و محققین کی بڑھتی ہوئی معلوماتی ضروریات پوری کرنے کے لیے لائبریرینز کو نئی مہارتیں حاصل کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اتنے شاندار اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر پی ایل سی کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ڈائریکٹر پی ایل سی ارشد محمود نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے پی ایل سی کی تقریبات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
مقررین نے کنونشن کے موضوع پر مقالے اور تحقیقی کام پیش کیے، جن میں مستقبل کی لائبریریوں میں افراد، ٹیکنالوجی اور اعتماد کے کردار کا احاطہ کیا گیا۔کنونشن کے اختتام پر مقررین اور شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Government Develops New Subsidy Mechanism for Electricity and Gas Consumers, IMF Seeks Implementation from January and February 2027

بجلی اور گیس صارفین کے لیے سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف یکم جنوری اور فروری 2027 سے نفاذ کا خواہاں، حکومت ریلیف میں چھ ماہ توسیع کی کوشش میں

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)– پاکستان لائبریری کلب (پی ایل سی) کی ساتویں کنونشن ہفتہ کے روز راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس کا موضوع “اگلی نسل کی لائبریریاں: افراد، ٹیکنالوجی، اعتماد” تھا۔ کنونشن میں ملک بھر سے تقریباً 200 لائبریرینز، انفارمیشن پروفیشنلز، محققین اور اساتذہ نے شرکت کی۔راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں مصنوعی ذہانت کے دور میں لائبریرینز کی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کا ساتھ دینے اور طلبہ و محققین کی بڑھتی ہوئی معلوماتی ضروریات پوری کرنے کے لیے لائبریرینز کو نئی مہارتیں حاصل کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اتنے شاندار اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر پی ایل سی کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ڈائریکٹر پی ایل سی ارشد محمود نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے پی ایل سی کی تقریبات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
مقررین نے کنونشن کے موضوع پر مقالے اور تحقیقی کام پیش کیے، جن میں مستقبل کی لائبریریوں میں افراد، ٹیکنالوجی اور اعتماد کے کردار کا احاطہ کیا گیا۔کنونشن کے اختتام پر مقررین اور شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا گیا جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بجلی صارفین کیلئے یکم جنوری جبکہ گیس صارفین کیلئے فروری 2027سے نیا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاور ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم نے بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کیلئے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار کر لی۔سبسڈی کے نئے نظام پر عملدرآمد کا فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی اور نئے سبسڈی نظام پر عملدرآمد سے پہلے ٹیسٹ رن کیا جائیگا۔آئی ایم ایف نے بجلی صارفین کیلئے یکم جنوری جبکہ گیس صارفین کیلئے فروری 2027سے نیا نظام نافذ کرنے کی شرط رکھی ہے تاہم حکومت موجودہ سبسڈی کا طریقہ کار 30 جون 2027تک برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریلیف مزید 6 ماہ جاری رکھنے کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا جائے گا جبکہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی میں 6 ماہ توسیع دینے کیلئے کوشاں ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button