10 November 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; UK Government Urges Every Household to Stockpile Food and Water

برطانوی حکومت کی شہریوں کو تین روز کے لیے خوراک اور پانی ذخیرہ کرنے کی ہدایت

لندن (پوٹھوارڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 10 نومبر 2026)–برطانوی حکومت نے ملک بھر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے گھروں میں کم از کم تین دن کی خوراک اور پانی کا ذخیرہ رکھیں۔ نئی حکومتی ہدایات کے مطابق ہر شہری کو نو لیٹر تک بوتل بند پانی اور تین روز کے لیے ضروری خوراک کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ شدید موسمی حالات، سائبر حملوں یا دیگر بڑے ہنگامی بحرانوں کی صورت میں گھرانے اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کا مقصد عوام کو کم از کم 72 گھنٹے تک خود انحصاری کے قابل بنانا ہے۔ حکام کو موسمیاتی تبدیلیوں، ٹیکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار اور دشمن ممالک کی جانب سے ممکنہ خطرات کے باعث قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔

برطانوی وزیرِ مملکت برائے سلامتی ڈین جاروس نے کہا ہے کہ جو شہری ان ہدایات پر عمل کر سکتے ہیں، انہیں ضرور عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ روزمرہ ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کے آسان اقدامات ہیں، جن کا مقصد بحیثیت قوم برطانیہ کی مجموعی تیاری اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے بھی خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کو روس یا دیگر مخالف طاقتوں کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور بنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے ممکنہ خطرات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطرات محض مفروضے نہیں بلکہ حقیقی ہیں اور اب ان کے اثرات برطانیہ کے اندر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے قومی دفاع کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی ہنگامی تیاری کو بھی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ دفاع کے مطابق گھروں اور کاروباری اداروں کو یہ سوچنا چاہیے کہ آیا وہ کسی اچانک بحران کے لیے تیار ہیں اور کیا انہیں معلوم ہے کہ ایسی صورتحال میں کس طرح ردعمل دینا ہے۔

حکومتی ہدایات میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھروں میں کمبل، نقد رقم، ابتدائی طبی امداد کا سامان، بیٹریوں والی ٹارچ اور ہاتھ سے چلنے والا ایف ایم ریڈیو بھی رکھیں۔

پانی کے حوالے سے ہدایت دی گئی ہے کہ ہر فرد کے لیے روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی پینے کے لیے محفوظ کیا جائے، جبکہ کھانا پکانے اور صفائی کے لیے اس کے علاوہ مزید پانی کی ضرورت ہوگی۔

حکومت نے گزشتہ اگست میں بھی اشارہ دیا تھا کہ شہریوں کو ڈبہ بند خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی، تاہم کابینہ آفس کی جانب سے شروع کی گئی نئی ’’بی ریڈی‘‘ مہم میں ضروری اشیاء کے حوالے سے زیادہ واضح تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سوشل میڈیا اور ریڈیو پر تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔

حکام کے مطابق تین دن کی ضروری اشیاء کا ذخیرہ رکھنا عام گھرانوں کے لیے ایک قابلِ عمل اور حقیقت پسندانہ اقدام ہے۔ اس ہدایت کے ذریعے برطانیہ بھی فرانس، جمہوریہ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے ساتھ شامل ہو جائے گا، جہاں شہریوں کو بڑے ہنگامی حالات اور ممکنہ بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کی ہدایات دی جاتی ہیں۔

London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, November 10, 2026): Every Briton is being urged to stock up to nine litres of bottled water and three days’ worth of food in new government guidance designed to ensure that households can survive a weather, cyber or other serious emergency.

The Be Ready campaign is aimed at persuading people to stock up with supplies to last 72 hours, amid growing official concern about the impact of the climate crisis, technological dependency and hostile state threats.

Dan Jarvis, the security minister, said that “those who can follow this advice should follow this advice”. It amounted to “simple steps to be ready for everyday emergencies” as part of a wider, community-oriented effort “to improve our resilience as a nation”, he said.

Wes Streeting, the defence secretary, added that Britain also needed to prepare for the threat of “state-sponsored terrorism” by Russia or other hostile powers targeting everyday infrastructure.

“So in the face of those threats, which are not hypothetical but real, and not somewhere else but increasingly here, we have to step up and take seriously our national resilience as well as our national defence.

“It’s really important that we ask households and businesses, are they prepared? Are they ready? Do they know how they would respond in the event of everyday challenges that might manifest themselves?”

People are advised to keep a ready supply of blankets and cash at home plus a first aid kit, a torch with batteries and a wind-up FM radio. Three litres of water per person per day should be stored for drinking – and more is needed for cooking and washing, the guidance adds.

The government had indicated in August that UK citizens would be told to stock up on tinned food but the Be Ready campaign from the Cabinet Office is more specific. It will be followed up with an advertising campaign on social media and radio.

Stocking up for three days is considered to be a realistic and practical proposal for households and would bring the UK in line with France, the Republic of Ireland and the Netherlands in advising people how to prepare for serious disruption.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button