08 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Grand Milad-un-Nabi ﷺ Gathering Held in Bhoon Awan, Thousands Attend

بھون اعوان میں عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2026)
بھون اعوان میں عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت، مفکرِ ملت علامہ پیر اجمل رضا قادری کا خصوصی خطاب، بزم رضا میلاد کمیٹی بھون اعوان کے زیرِ اہتمام بھون اعوان میں عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور مذہبی اسکالر، مفکرِ ملت حضرت علامہ پیر اجمل رضا قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید اسد اکرام شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ سیلمانیہ چکسیدا شریف سرگودھانے کی جبکہ خصوصی آمد پیر طریقت جگر گوشہ خلیفہ اعظم موہری شریف الحاج قاری شاہ محمد احرار سجادہ نشین پاک آستانہ عالیہ حافظ آباد راج گھڑی پشاورکی تھی،محفل زیر نگرانی حضرت علامہ عقیل لیاقت وارثی فاضل بھیرہ شرف خطیب جامع مسجد بھون اعوان کے تھے جبکہ محفل کی نقابت اعجاز احمد رضوی نعت حافظ عاصم معصومی نے کی جبکہ محفل میں بڑھی تعداد میں ممتاز علمائے کرام، مذہبی شخصیات، معززین علاقہ اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا ماحول درود و سلام، نعت خوانی اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے معطر رہا۔تفصیلات کے مطابق بزم رضا میلاد کمیٹی بھون اعوان کے زیرِ اہتمام بھون اعوان کے دیگر زیرِ نگرانی اس روح پرور محفل کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ محفل میں ملک بھر سے تشریف لانے والی ممتاز مذہبی شخصیات اور علمائے کرام کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں ملک کے نامور مذہبی اسکالر مفکرِ ملت حضرت علامہ پیر اجمل رضا قادری نے عشقِ رسول ﷺ، اتباعِ سنت اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے۔ دنیا کی تمام نعمتوں، ماں باپ، بیوی بچوں، مال و دولت اور دیگر تمام رشتوں سے بڑھ کر نبی پاک ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ عشقِ مصطفیٰ ﷺ صرف زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ آپ ﷺ کی سنت اور تعلیمات پر عمل کرنا ہی حقیقی محبت کی پہچان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اسلامی اقدار، اخلاقِ حسنہ، باہمی محبت، احترامِ انسانیت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ بھی آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے۔محفل میں شریک علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے بھی عشقِ رسول ﷺ اور میلاد النبی ﷺ کی برکات پر روشنی ڈالی۔ شرکائے محفل نے اس خوبصورت اور بابرکت تقریب کے انعقاد پر بزم رضا میلاد کمیٹی بھون اعوان کے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی روحانی محافل نئی نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ، دینی شعور اور اسلامی تعلیمات سے وابستگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام شرکاء کو کھانا بھی کھلایا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔

Mator (Kabir Ahmed Janjua, Pothwar.com, November 8, 2026): A grand Milad-un-Nabi ﷺ gathering was organised by Bazm Raza Milad Committee in Bhoon Awan, attracting thousands of devotees of the Holy Prophet Muhammad ﷺ.

Renowned religious scholar Allama Pir Ajmal Raza Qadri delivered a special address, highlighting the importance of love for the Holy Prophet ﷺ, following his Sunnah and living according to Islamic teachings.

The gathering was presided over by Pir Syed Asad Ikram Shah Bukhari, while Pir Qari Shah Muhammad Ahrar attended as a special guest. Allama Aqeel Liaquat Warisi supervised the event.

A large number of religious scholars, spiritual personalities and local dignitaries attended the gathering. The programme featured Naat recitations, Durood-o-Salam and devotional tributes to the Holy Prophet ﷺ.

At the conclusion, special prayers were offered for Pakistan’s peace, prosperity, national progress and unity of the Muslim Ummah. Food was also served to the participants.

مکہ مکرمہ میں راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ ضیاء الرحمن جنجوعہ کی صحافی انوار الحق راجہ اور راجہ شجاعت حبیب سے ملاقات

Meeting in Makkah: Raja Tasaduq Janjua and Raja Zia Ur Rehman Janjua Meet Journalist Anwar-ul-Haq Raja and Raja Shujaat Habib

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2026)
مکہ مکرمہ میں نوجوان سیاسی و سماجی شخصیات راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ ضیاء الرحمن جنجوعہ کی صحافی انوار الحق راجہ اور راجہ شجاعت حبیب آف سلطان خیل سے ملاقات، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی و سماجی شخصیات راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ ضیاء الرحمن جنجوعہ کی پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس آنے والے صحافی انوار الحق راجہ اور معروف شخصیت راجہ شجاعت حبیب آف سلطان خیل سے مکہ مکرمہ میں خوشگوار ملاقات ہوئی۔اس موقع پر راجہ تصدق جنجوعہ اور راجہ ضیاء الرحمن جنجوعہ نے صحافی انوار الحق راجہ اور راجہ شجاعت حبیب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقے کی صورتحال اور دیگر موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حرمین شریفین کی حاضری کو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم قرار دیتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت تمام مسلمانوں کی عبادات، دعاؤں اور حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، وطن عزیز پاکستان کو امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہر مسلمان کو بار بار خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری نصیب فرمائے۔

Abdul Hadi Completes Hifz-e-Quran, Bringing Honour to Jamia Gulistan Ahsan-ul-Uloom Mandiala

عبدالہادی نے قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا، جامعہ گلستان احسن العلوم منڈیالہ کے لیے اعزاز

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2026)
کلرک ارشد محمود آف منڈیالہ کے صاحبزادے عبدالہادی نے قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا، جامعہ گلستان احسن العلوم منڈیالہ کے لیے اعزاز، اہلیان علاقہ، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے نوجوان عالم دین علامہ مولانا محمد ایاز قادری کی زیر نگرانی چلنے والے دینی ادارے جامعہ گلستان احسن العلوم منڈیالہ کے پہلے خوش نصیب طالب علم عبدالہادی نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔عبدالہادی حاجی محمد ارم مرحوم کے پوتے اور معروف شخصیت کلرک ارشد محمود آف منڈیالہ کے صاحبزادے ہیں۔ ان کی اس عظیم دینی کامیابی پر والدین، اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے عبدالہادی، ان کے والد کلرک ارشد محمود اور تمام خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنا یقیناً اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت اور خوش نصیبی ہے۔ اس کامیابی میں عبدالہادی کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی شب و روز محنت و رہنمائی کا اہم کردار ہے۔اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ عبدالہادی کو قرآن پاک پڑھنے، سمجھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، انہیں دین اسلام کا سچا خادم بنائے اور ان کے والدین، اساتذہ کرام اور تمام اہل خانہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ اللہ تعالیٰ جامعہ گلستان احسن العلوم منڈیالہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے تمام اہل خانہ کو حفظ قرآن کی اس عظیم سعادت پر دلی مبارکبادپیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button