07 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Wheat Cultivation Campaign Event Held at Kahuta Club

کہوٹہ کلب میں گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں تقریب، سینکڑوں نمبرداران اور کسانوں کی شرکت

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ 7نومبر2026)
گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے کہوٹہ کلب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی زیرصدارت تقریب۔ چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا یوم کاشتکاری کے حوالے سے کہوٹہ کلب میں خطاب۔سینکڑوں نمبرداران۔کسانوں اور میڈیا نمائندگان کی بھرپور شرکت۔ چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے یوم کاشتکاری کے حوالے سے کہوٹہ کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے گندم اگانے۔کھاد کے استعمال۔ بین اور کھیت کی صفائی کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور نے بھی شرکت کی تقریب میں تحصیل کہوٹہ کے نمبرداران، معززین علاقہ، کاشتکاروں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پنجاب اس کا دل ہے۔ نمبردار کا کردار صرف زمین کے ریکارڈ تک محدود نہیں، بلکہ وہ کسان اور ریاست کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ نمبردار ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کاشتکاروں کے مسائل کے حل، جدید کاشتکاری کے فروغ اور کسانوں کو حکومتی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کہوٹہ کی زمین زرخیز ہے اور یہاں کے کاشتکار انتہائی محنتی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں جدید بیج، کھاد اور پانی کے بہتر استعمال سے متعلق آگاہی دی جائے تقریب کے آخر میں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کاشتکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور ملک میں زرعی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

Mator (Kabir Ahmed Janjua, Pothwar.com, November 7, 2026): An event promoting the wheat cultivation campaign was held at Kahuta Club under the chairmanship of Assistant Commissioner Kahuta, Shireen Gul, with the participation of hundreds of numberdars, farmers, local dignitaries and media representatives.

Speaking on the occasion of Agriculture Day, Chairman Numberdar Association Punjab, Colonel (Retd.) Waseem Janjua, highlighted the importance of agriculture and the role of numberdars in supporting the farming community.

The Assistant Director of the Agriculture Department also delivered a special briefing on wheat cultivation, the appropriate use of fertilisers, seed selection and maintaining cleanliness in fields. Kahuta Tehsildar Mirza Mansoor also attended the event.

A large number of numberdars from across Tehsil Kahuta, farmers, community representatives and social figures participated.

Addressing the gathering, Colonel (Retd.) Waseem Janjua said that agriculture was the backbone of Pakistan’s economy, while Punjab was at the heart of the country’s agricultural sector.

He stated that the responsibilities of a numberdar were not limited to maintaining land records, as numberdars also served as an important bridge between farmers and the state.

He added that the Numberdar Association Punjab was actively working to resolve farmers’ problems, promote modern farming practices and ensure that farmers benefited from government facilities and support.

Colonel Waseem Janjua further observed that Kahuta had fertile agricultural land and hardworking farmers. He stressed the need to educate farmers about modern seed varieties, appropriate fertiliser application and the efficient use of water to improve agricultural productivity.

At the conclusion of the ceremony, certificates of appreciation were distributed among farmers who had demonstrated outstanding performance.

The event concluded with prayers for agricultural development, prosperity and progress in the country.

مولانا ادریس ہاشمی برطانیہ کا دو ماہ بیس روزہ تبلیغی دورہ مکمل، وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

Maulana Idrees Hashmi Returns Home After Two-Month-20-Day Preaching Tour of the UK, Receives Warm Welcome

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ 7نومبر2026)
صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی برطانیہ کا دو ماہ بیس روزہ تبلیغی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ اور مرکزی جامع مسجد کہوٹہ آمد پر پرتپاک استقبال، صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ، ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی برطانیہ کا طویل تبلیغی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ سمیت مرکزی جامع مسجد کہوٹہ آمد پرصدر انجمن فدایان رسولﷺتحصیل کہوٹہ ڈاکٹر محمد عار ف قریشی، حافظ قمر رضا چشتی، دیگر حفاظ کرام، علمائے کرام اور معززین علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی نے برطانیہ میں دو ماہ اور بیس روز پر مشتمل تبلیغی دورے کے دوران مختلف شہروں کا دورہ کیا، جن میں برمنگھم، مانچسٹر، ناٹنگھم، ڈیڈلی، رچڈل، بلیک برن اور لٹن سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر منعقدہ دینی و تبلیغی محافل میں شرکت کی اور اپنے علمی و دینی خیالات کا اظہار کیا۔مولانا ادریس ہاشمی کے اس دورے کو دینی و تبلیغی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور دیگر اہل اسلام کے اجتماعات میں شرکت کرکے دین اسلام کی تعلیمات، محبتِ رسول ﷺ، اتحاد و اتفاق اور دینی وابستگی کے پیغام کو اجاگر کیا۔وطن واپسی پر ایئرپورٹ اور مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں ان کے استقبال کے لیے آنے والے علمائے کرام، حفاظ کرام اور معززین علاقہ نے ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے تبلیغی سفر کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مولانا ادریس ہاشمی کی دینی، علمی اور تبلیغی خدمات کو بھی سراہا گیا۔اہل علاقہ نے مولانا ادریس ہاشمی کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی دینی و تبلیغی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے اور دین اسلام کی خدمت کے لیے مزید توفیق عطا فرمائے آمین۔

Free Eye Camp in Kahuta Examines Over 700 People, More Than 500 Receive Free Spectacles

کہوٹہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ، 700 سے زائد افراد کا مفت معائنہ، 500 سے زائد کو عینکیں فراہم

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ 7نومبر2026)
غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ، 700 سے زائد افراد کا مفت معائنہ، 500 سے زائد کو عینکیں فراہم تفصیل کے مطابق ادارہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور الشفاء آئی ہسپتال کے اشتراک سے غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کڈنی اینڈ ڈائلیسس سنٹر کہوٹہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل کہوٹہ، کلرسیداں اور کوٹلی ستیاں سمیت ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 700 سے زائد افراد نے اپنی آنکھوں کا مفت معائنہ کروایا۔ فری آئی کیمپ کے دوران 500 سے زائد مستحق افراد کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں، جبکہ آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا 50 سے زائد مریضوں کو مزید علاج اور آپریشن کے لیے الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا، جہاں ان کے آنکھوں کے آپریشن مفت کیے جائیں گے اس موقع پر غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کڈنی اینڈ ڈائلیسس سنٹر کہوٹہ کے سی ای او آصف ربانی نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپ کے انتظامات اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیافری آئی کیمپ میں سینکڑوں افراد کو علاج معالجے، آنکھوں کے معائنے اور مفت عینکوں کی فراہمی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کو علاقے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے ایک اہم فلاحی کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔

Rs400 Million Grant Approved for Banhal Road, Chaudhry Sadaqat Hussain’s Efforts Appreciated

بنائل روڈ کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ، چوہدری صداقت حسین کی کاوشوں کو سراہا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6نومبر2026)
بنائل روڈ کے لیے 40 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کروا کر عملی طور پر تعمیراتی کام شروع کروانا معروف مسلم لیگی رہنماء و چیئرمین چوہدری صداقت حسین کا ایک عظیم کارنامہ ہے، ان کی یہ کاوش بنائل اور گردونواح کے ترقیاتی منصوبوں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیات کونسلر عابد آف کھڈ، کونسلر لیاقت حسین، محمد شبیر آف ترپال، ٹھیکیدار صغیر، راجہ طاہر ایوب، فیصل کیانی، یاسر کیانی، خورشید کیانی، چوہدری عنصر آف سہر، ماسٹر ہارون رشید، طالب حسین، محمد عثمان، محمد نوید اور صداقت حسین آف ڈڈل نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بنائل روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، اس اہم منصوبے کی منظوری اور اس کے لیے 40 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ حاصل کرنا چوہدری صداقت حسین کی عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف بنائل بلکہ گردونواح کے متعدد دیہات کے عوام کو بھی آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔مشترکہ بیان میں ان شخصیات نے مزید کہا کہ بنائل روڈ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسے معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین چوہدری صداقت حسین خود اپنی ٹیم کے ہمراہ تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ منصوبے میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری صداقت حسین اور ان کی ٹیم کسی بھی صورت کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و ترقی کسی بھی علاقے کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی اور معیاری سڑکیں عوام کے لیے سفری مشکلات کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں، تعلیمی سہولیات اور مریضوں کی بروقت ہسپتالوں تک رسائی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بنائل روڈ کا یہ اہم منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور علاقے کے عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے چیئرمین چوہدری صداقت حسین کو 40 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروانے اور تعمیراتی کام شروع کروانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عوامی فلاحی منصوبے ہی حقیقی معنوں میں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔

 

Public Service Is My Mission; I Will Continue Resolving People’s Problems After Victory, Says Mirza Muhammad Masood

عوامی خدمت میرا مشن ہے، کامیابی کے بعد بھی عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کروں گا، مرزا محمد مسعود

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7نومبر2026)
عوامی خدمت میرا مشن ہے، کامیابی کے بعد بھی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا،مرزا محمد مسعود،تفصیل کے مطابق معرو ف سیاسی وسماجی شخصیت، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مواڑہ مرزا محمد مسعودنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری سیاسی و سماجی زندگی عوام علاقہ کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے۔ میں نے ہمیشہ سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے اور اپنی استطاعت کے مطابق علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے، ان کی خوشی و غمی میں شریک ہونے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت، اعتماد اور دعائیں میرے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ میرا مقصد کسی عہدے یا منصب کا حصول نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کرنا ہے۔ انشاء اللہ اگر عوام نے اعتماد کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کیا تو ایک عوامی خادم کی حیثیت سے ان کی خدمت کروں گا اور علاقے کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گامرزا محمد مسعودنے مزید کہا کہ یونین کونسل مواڑہ کے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ علاقے میں سڑکوں، گلیوں، صاف پانی، بجلی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور آواز بلند کرنا میری ترجیحات میں شامل ہوگا۔ میری کوشش ہوگی کہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کی آواز متعلقہ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچائی جائے انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد عوام کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کرنا ہے۔ میں نے ماضی میں بھی اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے اور انشاء اللہ کامیابی کے بعد بھی عوامی خدمت کا یہ سلسلہ پہلے سے زیادہ جذبے اور خلوص کے ساتھ جاری رکھوں گا۔ عوام کا اعتماد ہی میری اصل طاقت ہے اور میں اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

Funeral Prayer Held for Sister of Major (Retd.) Abdul Rauf Raja, Large Number of Political and Social Figures Attend

میجر (ر) عبدالروف راجہ کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ 7نومبر2026)
سابق چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبدالروف راجہ کی ہمشیرہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین مرزا مسعود، کرنل سعید جنجوعہ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت سابق چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالروف راجہ کی ہمشیرہ محترمہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں مواڑہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق وائس چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر کرنل سعید جنجوعہ،سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ طارق عظیم جنجوعہ،ماسٹر عابد حسین،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین، سیکرٹری یوسی مواڑہ فہیم کھٹڑ،راجہ رفعت مواڑہ،راجہ سہیل آف جنجور،حاجی انور ستی،راجہ تنویر بنارس، حاجی محمد سلیم، ساہیں شعبان آف تھوہا، راجہ ارسلان آف تھوہا،سینئر صحافی ساجد جنجوعہ،مرزا فرحان مسعود،صحافی راجہ پرویز آف مواڑہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت اعلی فوجی و سول افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button