07 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; New Transformer Installed in Dhok Bagh, Overhead Electricity Lines Made Safer

کلرسیداں; ڈھوک باغ میں 50 گھروں کے لیے نیا ٹرانسفارمر نصب، بجلی کی تاروں کا حفاظتی نظام بہتر

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،07نومبر2026)–مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری یاسر چوہان کی خصوصی کاوشوں سے ڈھوک باغ یو سی بھکڑال میں 50 گھرانوں پر مشتمل آبادی جو کافی عرصہ سے کم وولٹیج اور سیفٹی ہیزرٹ جیسے مسائل سے دوچار تھی وہاں ارکان اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کی توجہ سے 50kv ٹرانسفامر اور پانچ ایل ٹی پولز پر انسلیٹڈ کیبل ڈالی گئی جس سے گھروں پر سے گزرتی ہوئی ایل ٹی لین جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں جس پر اہل دیہہ نے چوہدری یاسر چوہان اور کرنل انوار عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan (Ikram-ul-Haq Qureshi, Pothwar.com, November 7, 2026): Following the special efforts of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) leader Chaudhry Yasir Chauhan, electricity-related problems faced by residents of Dhok Bagh, Union Council Bhakral, have been addressed.

The settlement, comprising approximately 50 households, had been facing low voltage and serious safety hazards for a considerable period.

With the attention and support of Members of the Provincial Assembly Raja Usama Ashfaq Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, a 50 kVA transformer was installed, while insulated cables were laid on five low-tension (LT) poles.

The improvement has also addressed safety concerns arising from overhead electricity lines passing above residential houses, which had posed a potential risk of serious accidents.

Local residents expressed their gratitude to Chaudhry Yasir Chauhan and Colonel Anwar Abbasi for their efforts in resolving the longstanding electricity and safety issues.

کلرسیداں پولیس کی کارروائی، آزاد کشمیر سمگل کی جانے والی 2 کلو 960 گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

Kallar Syedan Police Foil Drug Smuggling Attempt to Azad Kashmir, Recover 2.96kg of Hashish

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،07نومبر2026)–کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر بابر حسین نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات آزاد کشمیر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش مختلف جگہوں پر آزاد کشمیر جانے کیلئے گاڑیوں کے انتظار میں کھڑے ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور رحمت علی سکنہ سوات کے قبضے سے دو کلو چار سو گرام چرس جبکہ یاسر کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Attempted Abduction of Girl Reported in Kallar Syedan, Case Registered and One Suspect Arrested

لڑکی کو مبینہ اغواء کرنے کی کوشش، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،07نومبر2026)–غیر شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج،ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔منیر ارشد نے پولیس کو بتایا کہ میری دختر (ا) کا حماد کی فیملی کیساتھ مسئلہ چل رہا تھا اور ہماری آپس میں صلح بھی ہو گئی تھی مگر گزشتہ روز اکرام نے میری بیٹی کو تھپڑ مارا اور پھر معافی مانگ لی گزشتہ رات میری بیٹی کسی جگہ جانے کیلئے جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی تو محلے کے لڑکوں احمر،ارسلان،عدیل اور نبیل نے اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور گاڑی کی چابی لینے کی کوشش کی مگر بیٹی نے چابی ان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ملزمان نے بیٹی کو گاڑی سے اتارنے اور پیچھے کھڑی کالے رنگ کی سیوک گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی جسے بیٹی نے مزاحمت کر کے اپنے آپ کو بچا لیا۔ کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی شاہد محمود نے مقدمہ درج کر لیا اور لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں 164 کے تحت بیان قلم بند کرواتے ہوئے لڑکی نے اعتراف کیا کہ ملزمان نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق احمر نامی ملزم کو گرفتار کر کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button