راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06نومبر 2026)—الیکشن کمیشن میں پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026ء اور 15 جنوری 2027ء کے دوران کروانے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر جب پنجاب کابینہ کمیٹی نے اس بارے میں مشاورت کی تو اس دوران اسموگ، شدید دھند، خراب موسم، ماہ رمضان اور سکول ٹیچرز کی ان دنوں میں عدم دستیابی کی وجہ سے یہ انتخابات اپریل 2027 میں کروانے کی سفارش کی اور صوبائی حکومت نے مذکورہ بالا وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کروانے کی درخواست کی تھی
اب صوبائی حکومت صوبہ میں بلدیاتی انتخابات جنوری یا فروری 2027 میں کروانے کی درخواست کرتی ہے کیونکہ فروری میں موسم بہتر ہو جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو ہوگا۔
Rawalpindi (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, November 6, 2026): A hearing was held by the Election Commission of Pakistan (ECP) regarding the conduct of local government elections in Punjab.
The four-member bench, headed by Chief Election Commissioner Sikandar Sultan Raja, heard the case.
During the hearing, the Chief Secretary Punjab briefed the Election Commission that the provincial government had initially agreed to hold local government elections between December 15, 2026, and January 15, 2027.
However, following consultations by the Punjab Cabinet Committee, it was recommended that the elections be postponed until April 2027 due to several factors, including smog, dense fog, adverse weather conditions, the holy month of Ramadan and the unavailability of schoolteachers during that period.
The provincial government subsequently requested the Election Commission to schedule the local government elections in April 2027.
However, the government has now requested that the elections be held in January or February 2027, stating that weather conditions generally improve in February.
Considering the provincial government’s latest request, the Election Commission decided that the first phase of local government elections in Punjab will be held on February 7, 2027.
غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے روات پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم بھٹی لائن حاضر
Rawat Police Sub-Inspector Muhammad Akram Bhatti Transferred to Police Lines After Action Against Illegal Activities
راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06نومبر 2026)—روات پولیس کے ہونہار سب انسپکٹر محمد اکرم بھٹی کو غیر قانونی سرگیوں کو روکنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی انہیں شاباش دینے کی بجائے لائن حاضر کر دیا گیا ان کا شمار لاحق محنتی افسران میں ہوتا تھا یہ قبل ازیں روات تھانہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او بھی رہ چکے ہیں انہوں نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سمیت متعدد ایسی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سب دھندے مبینہ طور پر بعض پولیس اہلکاروں کی سہولت کاری سے چل رھے ہیں جس کی پاداش میں انہیں شاباش تو نہ ملی الٹا انہیں لائن حاضر کردیا گیا۔
Prime Minister’s Fuel Relief Programme: Over 15.5 Million Citizens Registered, Rs. 28.6 Billion Disbursed in Subsidies
وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام، ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد شہری رجسٹرڈ، 28.6 ارب روپے کی سبسڈی ادا
راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06نومبر 2026)— وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی اب تک کی پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی اسکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔
انہوں نے سکیم کے حوالے سے مانیٹرنگ اور کارگر ڈیش بورڈ ترتیب دینے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ضرار حاشم خان اور ان کی ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے پٹرولیم سبسڈی سکیم کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کو سہولت فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی،اجلاس کو پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 15,519,282 شہری رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں سے 15.06 ملین موٹر بائیکس اور 449 ہزار 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان ہیں۔
سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 63٫153,685 ٹوکن جاری ہوئے جن میں سے 59,445,347 ٹوکنز کو استعمال / ریڈییم کیا گیا، فیول سبسڈی سکیم کے تحت 4 نومبر، 2026 تک 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کے حوالے کی معلومات اور شکایات کے ازالے کے لئے صارفین اور پیٹرول پمپس کے لئے الگ الگ کال سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Federal Government Announces Nationwide Public Holiday on November 9 for Iqbal Day
یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06نومبر 2026)—وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی ادارے 9 نومبر بروز پیر بند رہیں گے