کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،1نومبر2026)–لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس سابق نائب ناظم یوسی سموٹ چوہدری بابر ضمیر کی درخواست پر ان کے چار مواضعات کو یوسی سموٹ سے الگ کرکے یوسی بناہل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دی تھی جس پر عدالت عالیہ الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی سمیت فریقین کو 2 نومبر کو سماعت کے لیئے طلب کر لیا چوہدری بابر ضمیر نے استدعا کی ہے کہ چاروں مواضعات بالیماں،داؤد شاہ حقانی، شاہ خاکی اور پلالہ ملاح خان کو یوسی سموٹ سے الگ کرکے یوسی بناہل میں شامل کردیا گیا لہذہ انہیں واپس یوسی سموٹ میں شامل کیا جائے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi, November 1, 2026): The Lahore High Court’s Rawalpindi Bench has summoned the Election Commission, the Deputy Commissioner of Rawalpindi, and other concerned parties for a hearing on November 2 in a petition challenging the transfer of four villages from Union Council Smot to Union Council Banhal.
Justice Malik Javed Iqbal Wains issued the summons on a petition filed by former Naib Nazim of Union Council Smot, Chaudhry Babar Zameer.
In his petition, Chaudhry Babar Zameer stated that the four villages — Baliman, Daud Shah Haqqani, Shah Khaki, and Palala Mullah Khan — had been separated from Union Council Smot and incorporated into Union Council Banhal.
He requested the court to declare the transfer unlawful and direct the relevant authorities to restore all four villages to Union Council Samote.
The court has scheduled the hearing for November 2, when the concerned parties will be required to present their positions.
ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب مہرین فہیم عباسی کا دورہ کلرسیداں، صفائی آپریشن کا جائزہ
Additional Secretary Local Government Punjab Reviews Cleanliness Operations During Visit to Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم اکرام الحق قریشی،1نومبر2026)– ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب مہرین فہیم عباسی کا دورہ کلر سیداں، صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا،ایم ڈی ایس پی اے رانا ساجد صفدر،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،ڈسٹرکٹ مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک بھی ہمراہ تھے مہرین فہیم عباسی نے اندرون شہر گلیوں میں صفائی کا معائنہ کیا شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل دریافت کیے۔صفائی ورکرز کی حاضری، ویسٹ انکلوژرز اور ڈمپ سائٹس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا،عملے کی حاضری، وہیکل ٹریکنگ، صفائی آپریشن اور ڈمپ سائٹس کی نگرانی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مہرین فہیم عباسی نے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی مجموعی کارکردگی اور فیلڈ آپریشنز کو سراہا اور ہدایت کی کہ صفائی کا معیار برقرار رکھنے، ورکرز کی حاضری یقینی بنانے اور شہریوں کو معیاری سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
MD Suthra Punjab Agency Visits Kallar Syedan, Launches Anti-Smog and Anti-Littering Awareness Campaign
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدر کا دورہ کلرسیداں، انسدادِ سموگ و اینٹی لٹرنگ مہم کا آغاز
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم اکرام الحق قریشی،1نومبر2026)–ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدر کا دورہ کلرسیداں، صفائی آپریشن اور ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،اس موقع پر کلرسیداں میں انسدادِ سموگ اور اینٹی لٹرنگ آگاہی مہم کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں آگاہی کیمپ میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیئے گئے اور کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کی ہدایت بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول اور سموگ کا خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، شہری کوڑا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور کھلے عام کوڑا جلانے سے گریز کریں اور صفائی آپریشن اور اینٹی لٹرنگ کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔
Ninth-Grade Student Dies After Consuming Poisonous Pills in Chauk Pindori
چوکپنڈوری میں 17 سالہ نویں جماعت کے طالب علم نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوماکرام الحق قریشی،1نومبر2026)– 17 سالہ نوجواں کلاس نہم کے طالب علم نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا یہ افسوسناک واقعہ نواحی قصبے چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں عبدالہادی نے کسی بات پر دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا اسے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
Mother of Retired Teacher Tanvir Khaliq Langrial Passes Away; Funeral Prayers Held in Mohra Langrial
ریٹائرڈ مدرس تنویر خالق لنگڑیال کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم اکرام الحق قریشی،1نومبر2026)–ریٹائرڈ مدرس تنویر خالق لنگڑیال کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں محمد ظریف راجا،راجہ قمر مسعود،ریٹائرڈ ایس پی راجہ ظہیر ارشد لنگڑیال،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،چوہدری ظہیر محمود،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بٹ،انسپکٹر مرزا جاوید اقبال،سردار صلاح الدین احمد،ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،سمیر حسین ایڈووکیٹ،اسد قیوم ایڈووکیٹ،چوھدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،نصیر اختر بھٹی،علامہ ثاقب حسین کاظمی،حافظ محمد یاسین لنگڑیال،راجہ داؤد اکبر،عابد زاھدی،نمبردار وقاص گجر،احسان الحق قریشی،عاطف اعجاز،راجہ یامین عادل، چوہدری وارث محمود، راجہ محمد عجائب، صوبیدار میجر محمد الیاس،منظور کیانی،بشیر مغل،شہزاد مالک مغل، بابو نور الٰہی لنگڑیال، ضمیر لنگڑیال،صوبیدار مہربان خان، راجہ محمد خطاب،راجہ اعجاز مصطفی،ملک شہزاد، چوھدری الفت حسین، اکرام الحق قریشی، چوہدری محمد صغیر، اسحاق حیدری،قاضی سہیل افتخار،ارشاد خان زرگر، مولوی محمد اکرم,قاضی نیئر اقبال و دیگر نے شرکت کی۔