کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 31 اکتوبر 2026): کہوٹہ میں جنجوعہ مارکیٹ سے چھ سالہ بچے عبدالحادی کے مبینہ اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے زیرِ حراست شخص کو تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے کے بعد بے قصور قرار دے دیا، جبکہ اس کے خلاف درج مقدمہ بھی خارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جنجوعہ مارکیٹ سے چھ سالہ بچے عبدالحادی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ بچے کے والد اور چچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ایک شخص بچے کو بوری میں بند کرکے ریڑھی پر لے جا رہا تھا۔
لاری اڈے کے قریب مقامی افراد نے مذکورہ شخص کو مشتبہ سمجھ کر پکڑ لیا اور بچے کو بازیاب کرا کے پولیس کے حوالے کردیا۔ اس دوران مذکورہ شخص کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ بعد ازاں پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تاہم پولیس کی مزید تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص صرف وہاں سے گزرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور بچے کے اغوا میں اس کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ بے قصور قرار دیے جانے کے بعد اسے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا اور اس کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری جمیل نے بتایا کہ تفتیش کے دوران نہ تو بچے کے اغوا کا واقعہ ثابت ہوا اور نہ ہی زیرِ حراست شخص کے ملوث ہونے کے شواہد ملے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ محض وہاں سے گزرتا ہوا نظر آیا تھا، جسے شبہ کی بنیاد پر پکڑا گیا تھا۔
یوں جنجوعہ مارکیٹ سے بچے کے مبینہ اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ یہ واقعہ اس امر کی یاد دہانی ہے کہ محض شک کی بنیاد پر کسی کو مجرم قرار دینا یا قانون ہاتھ میں لینا درست نہیں، بلکہ ہر معاملے میں شواہد اور قانونی کارروائی کو ترجیح دینی چاہیے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, October 31, 2026): The mystery surrounding the alleged abduction of a six-year-old boy, Abdul Hadi, from Janjua Market in Kahuta has been resolved, with police declaring the detained man innocent following further investigation and a review of CCTV footage. The case registered against him has subsequently been dismissed.
According to details, a few days ago, reports emerged that six-year-old Abdul Hadi had gone missing from Janjua Market. The child’s father and uncle told the media that they suspected a man of carrying the child in a sack on a pushcart.
Near the local bus stand, residents reportedly intercepted the man on suspicion, recovered the child and handed both over to the police. Reports also emerged that the suspect had allegedly been subjected to physical violence by local people.
Police subsequently registered a case against the man and launched an investigation.
However, a detailed investigation and examination of CCTV footage revealed that the man was merely passing through the area. Investigators found no evidence linking him to the alleged abduction.
After being cleared during the investigation, the man was presented before a magistrate, and the case registered against him was dismissed.
When contacted for his comments, SHO Kahuta Police Station Chaudhry Jameel confirmed that the investigation had established neither that an abduction had taken place nor that the detained man was involved. He said CCTV footage showed the man simply passing through the area and that he had initially been detained on suspicion.
The development brings the alleged child abduction case from Janjua Market to a close. The incident also highlights the importance of respecting the law and allowing investigations to be guided by evidence rather than suspicion. Taking the law into one’s own hands or declaring someone guilty without proof is unjustified.
عشقِ مصطفیٰ ﷺ دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے، سیرتِ طیبہ پر عمل سے معاشرے میں امن قائم ہو سکتا ہے: راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ
Love for the Holy Prophet (PBUH) Leads to Success in This World and the Hereafter: Raja Imtiaz Yaqub Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2026)
عشقِ مصطفیٰ ﷺ دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے، سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں حقیقی امن و سکون قائم کیا جا سکتا ہے: راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ آف سہر راجگان، حال مقیم یو کے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور ایک مسلمان کی حقیقی خوش نصیبی یہی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے۔ راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو محبت، اخوت، برداشت، عدل، مساوات، حسنِ اخلاق اور بھائی چارے کا درس دیا۔ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں تو معاشرے سے نفرت، انتشار، ناانصافی اور باہمی دوریاں کم ہو سکتی ہیں اور امن و سکون کی فضا قائم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبتِ رسول ﷺ صرف زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ آپ ﷺ کی اطاعت، سنت سے محبت اور آپ ﷺ کے اخلاق و کردار کو اپنی زندگی میں اپنانے کا نام ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے معاملات، کاروبار، معاشرت، گفت و شنید اور باہمی تعلقات میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنائیں۔ راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ نے مزید کہا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کو بالخصوص سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ نوجوان ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، اگر انہیں رسول اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ، اعلیٰ اخلاق اور انسانیت سے محبت کی تعلیمات سے جوڑا جائے تو وہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی کامیابی اپنی جگہ اہم ہے، لیکن ایک مسلمان کی اصل کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت کی کامیابی ہے، اور اس راستے میں محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانے کا عہد کرنا چاہیے۔ راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ نے کہا کہ ہمیں مذہبی اختلافات اور باہمی تنازعات سے بالاتر ہو کر محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ محبتِ مصطفیٰ ﷺ وہ عظیم جذبہ ہے جو دلوں کو جوڑتا اور انسان کو انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سچی محبتِ رسول ﷺ عطا فرمائے، سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق دے اور ہمارے معاشرے کو امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے۔
Raja Usama Ashfaq Sarwar and Raja Sagheer Ahmed Have Delivered Billions in Development Projects: Chaudhry Sadaqat Hussain
راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد نے حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے، چوہدری صداقت حسین
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2026)
مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد نے حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں، عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، چوہدری صداقت حسین ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد نے حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں، جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گلیوں کی پختگی، بجلی اور گیس کی فراہمی، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ دونوں عوامی نمائندوں نے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے چوہدری صداقت حسین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں بھی حلقے میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی نمائندے اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور حلقے کے باقی ماندہ مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔