31 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Five Men Sentenced to Death in Darkali Mamuri Triple Murder Case

کلرسیداں,درکالی معموری: غیرت کے نام پر تہرے قتل کا مقدمہ، پانچ مجرموں کو سزائے موت

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31 اکتوبر2026)– راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،کلرسیداں کے موضع درکالی معموری میں غیرت کے نام پر تہرے قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے پانچ مجرمان کو موت کی سزا سنا دی،مجرمان کاشف،احسن،آصف، اسماعیل اور یاسر کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 2/2 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرمان کو زیر دفعہ 452ت پ میں 5 /5سال قید،20/20ہزار روپے جرمانے جبکہ زیر دفعہ 148 ت پ میں 2/2سال قید اور 5/5ہزار روپے جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئیں،مجرمان کو مجموعی طور پر سزائے موت،10لاکھ روپے ہرجانے،35سال قید اور 1لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمان نے جولائی 2023ء تھانہ کلرسیداں کے موضع درکالی معموری میں غیرت کے نام پر خاتون رخشانی،محمد صغیر اور محمد بشیر کو قتل کر دیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنائیں،پولیس ترجمان کے مطابق سنگین مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا حق و انصاف کی فتح ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, October 31, 2026): In a significant development, a court has sentenced five men to death in a triple murder case involving the killing of three people in the name of honour in Darkali Mamuri village, Kallar Syedan.

The convicts, identified as Kashif, Ahsan, Asif, Ismail and Yasir, were awarded the death penalty for murder, along with a compensation of Rs200,000 each.

The court also sentenced each convict to five years’ imprisonment and a fine of Rs20,000 under Section 452 of the Pakistan Penal Code (PPC). Additionally, each was awarded two years’ imprisonment and a fine of Rs5,000 under Section 148 of the PPC.

According to the verdict, the five convicts collectively received death sentences, Rs1 million in compensation, 35 years of imprisonment and fines totalling Rs125,000.

The convicts had murdered a woman, identified as Rakhshani, and two men, Muhammad Sagheer and Muhammad Bashir, in July 2023 in Darkali Mamuri village, within the jurisdiction of Kallar Syedan Police Station. The murders were reportedly committed in the name of honour.

The court announced the sentences after considering the solid evidence presented during the trial and the effective prosecution of the case.

According to a police spokesperson, the punishment awarded in this serious criminal case represents a victory for justice and the rule of law.

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں تبادلے اور نئی تقرریاں

Transfers and New Appointments in Punjab Highway Patrol Police

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31 اکتوبر2026)–پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے مختلف حلقوں میں پولیس افسران کے نئے تبادلہ جات اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ محکمہ جاتی امور اور انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریجن کی مختلف پٹرولنگ چوکیوں پر افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔اے ایس آئی جہانگیر افضل کو پٹرولنگ چوکی شاہ خاکی(کلرسیداں) سے تبدیل کر کے پٹرولنگ چوکی بیور تعینات کیا گیا،اے ایس آئی خرم شہزاد کو پٹرولنگ چوکی شاہ خاکی(کلرسیداں) تعینات کیا گیا،سب انسپکٹر افضال احمد بھٹی کو پٹرولنگ چوکی شاہ خاکی سے تبدیل کر کے پٹرولنگ چوکی بیور تعینات کر دیا گیا سب انسپکٹر ناصر محمود کیانی کو پٹرولنگ چوکی غوثیہ چوک تعینات کیا گیا ہے۔

Five Female Beggars Arrested in Kallar Syedan, Court Discharges Case

کلرسیداں پولیس نے پانچ بھکارن خواتین گرفتار کر لیں، عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31 اکتوبر2026)–کلرسیداں پولیس نے شہریوں کو روک کر سرعام بھیک مانگنے کے الزام میں پانچ سندھ کےختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کو گرفتار کر لیا۔ عدالت پیش کرنے پر عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے 5 بھکارن خواتین گڑتولی،مٹھیانی بی بی، نجمہ بی بی، بچل مائی اور عائشہ کوسرعام شہریوں کو روک کر بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں معزز عدالت نے مقدمہ سے انہیں ڈسچارج کرتے ہوئے رھا کرنے کا حکم دے دیا۔

Kallar Syedan Scholars Attend Wifaq-ul-Madaris Meeting in Faisalabad

وفاق المدارس کے فیصل آباد اجلاس میں کلرسیداں کے علماء کی بھرپور شرکت

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31 اکتوبر2026)–وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اھتمام فیصل آباد میں منعقدہ صوبائی تربیتی اجلاس میں تحصیل کلرسیداں سے وفاق المدارس کے کوآرڈینیٹر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی قیادت میں علماء کرام کی بھرپور شرکت، اجلاس سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی ،ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ودیگر نے علماء کرام سے خطاب کیا انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مدارس کی حریت وآزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے مدارس دینیہ معاشرے کی عظیم این جی اوز ھیں جہاں تعلیم صحت اور رہائش مفت دی جاتی ھے یہی مدارس اصلاح معاشرہ کی عظیم نرسریاں ھیں جہاں طلبہ سمیت معاشرے کے ہرفردکی اصلاح کے لیے ہردم علماء کرام مستعد رہتے ھیں حکومت مدارس کی داخلی معاملات میں مداخلت کے بجاے عصری اداروں کی تنزلی کے اسباب پر توجہ دے جہاں قوم کے اربوں روپے بجٹ سالانہ خرچ ہورہاھے اجلاس میں مولانا احسان اللہ چکیالوی بطور خصوصی مہمان کی حثیت سے ضلع راولپنڈی کی نمائندگی کی۔

Mother of PPP Leader Masood Mundri Passes Away

پیپلز پارٹی رہنما مسعود مندری کی والدہ انتقال کر گئیں

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31 اکتوبر2026)–پاکستان پیپلز پارٹی یوسی چوآخالصہ کے رہنما مسعود مندری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ٹکال کے قریب ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، راجہ قمر مسعود،چوھدری امتیاز حسین، لالہ محمد رسول، چیف مہربان حسین،خالد بزمی،زرداد بھٹی،پرویز مغل و دیگر نے شرکت کی۔

Rawat Police Raid Illegal Petrol Agency, Suspect Arrested

روات پولیس کا غیر قانونی پٹرول ایجنسی پر چھاپہ، ملزم گرفتار

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31 اکتوبر2026)–روات پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرام بھٹی نے مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں چلنے والی پٹرول ایجنسی پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا محمد اکرام بھٹی نے مخبر کی اطلاع پر لوسر گاؤں کی مقامی مارکیٹ کی ایک دوکان پر چھاپہ مارا اور ملزم نعمان ولد عبدل خان سکنہ سیریاں میری مانسہرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 41820 روپے موبائل فون اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا ملزم ابادی اندر حفاظتی انتظامات کے بغیر پٹرول فروخت کر رھا تھا وہ کوئی اجازت نامہ بھی پیش نہ کر سکا یاد رہے کہ مقامی لوگ مبینہ طور پر روات پولیس کے اہلکار پر سرپرستی کا الزام لگا رہے تھے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button