30 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mother Files Fraud Case Against Son for Selling Tractor Without Permission

کلرسیداں: بغیر اجازت ٹریکٹر فروخت کرنے پر ماں کی اپنے بیٹے کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 30 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —بغیر اجازت لیئے ٹریکٹر فروخت کرنے پر ماں نے اپنے بیٹے کیخلاف 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا بیوہ میرانداد نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے اپنے خاوند کی پنشن کی رقم سے ٹریکٹر اپنے تمام بچوں کے استعمال کےلئے لیا تھا اور امانتا اپنے بیٹے اسد محمود کو ٹریکٹر استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی تھی جس نے میرے علم میں لائے بغیر دھوکے سے بائیو میٹرک اپنے نام منگوا لی جس کے بعد ٹریکٹر اپنے نام منتقل کروا کر مسعود اقبال کو فروخت کر دیا جبکہ ٹریکٹر کی اصل فائل و کاغذات میرے پاس ہیں۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, October 30, 2026, Ikram-ul-Haq Qureshi): A widow has lodged a fraud case against her son for allegedly transferring and selling a tractor without her knowledge or permission.

According to the complainant, Miran Dad’s widow stated that she had purchased the tractor using money from her late husband’s pension for the use of all her children. She had entrusted the tractor to her son, Asad Mahmood, allowing him to use it.

However, she alleged that her son obtained biometric verification fraudulently without informing her, transferred the tractor into his own name, and subsequently sold it to Masood Iqbal without her consent.

The complainant further stated that the original file and documents of the tractor remain in her possession.

Kallar Syedan Police have registered a case under Section 420 of the Pakistan Penal Code and are investigating the matter.

کلرسیداں پولیس کی کارروائی، 1 کلو 700 گرام چرس برآمد

Kallar Syedan Police Recover 1.7kg of Hashish, Suspect Arrested

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 30 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شکیل سکنہ نلہ مسلماناں کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلر 700 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

Former Union Council Deputy Nazim Amjad Hussain Passes Away

سابق نائب ناظم یوسی درکالی معموری صافی امجد حسین سپردِ خاک

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 30 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —سابق نائب ناظم یوسی درکالی معموری صافی امجد حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ ملک بخاری میں ادا کی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عابد زاھدی، جنید بھٹی،ملک زبیر احمد،ایاز قمر،عاقب علی، حاجی ریاست حسین، مرزا اظہر محمود، چوھدری زین العابدین عباس،چوہدری طارق تاج،حاجی صغیر بھولا، راجہ مسعود پرویز،نصیر اختر بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،نوید مغل، حاجی ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم، یونس بھٹی،شیخ ندیم احمد،شیخ ندیم اکرم و دیگر نے شرکت کی،

Sister of Syed Zawar Hussain Shah Passes Away

سید زوار حسین شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 30 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —سید زوار حسین شاہ کی ہمشیرہ اور سید سجاد حسین شاہ کی پھوپھی انتقال کر گئیں نماز جنازہ معصوم نگر میں ادا کی گئی جس میں حافظ ملک سہیل اشرف،شیخ خورشیداحمد،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ،شیخ توقیر احمد،سردار محمد آصف، محمد فیاض کیانی، عاطف اعجاز بٹ،سردار وسیم و دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan Scholars Attend Wifaq-ul-Madaris Al-Arabia Meeting in Faisalabad

کلرسیداں کے علماء کرام کی دار القرآن فیصل آباد میں اہم اجلاس میں شرکت

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 30 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —وفاق المدارس العربیہ سے ملحقہ مدارس کا ایک اہم اجلاس دار القرآن فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف دینی مدارس کے علماء کرام، منتظمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر تحصیل کلر سیداں سے حافظ محمد احسان ناظمِ اعلیٰ جامعہ محمدیہ کی قیادت میں علماء کرام کا ایک وفد قافلے کی صورت میں فیصل آباد پہنچا اور اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔
تحصیل کلر سیداں کے شریک مدارس میں جامعہ محمدیہ سہوٹ حیال،مدرسہ عثمانیہ تعلیم القرآن،جامعہ رشیدیہ تعلیم القرآن،
مدرسہ اشاعت القرآن،
جامعہ فیضان صحابہ،
مدرسہ سیدہ زینب للبنات،جامعہ فاطمۃ الزہرا للبنات،مدرسہ عائشہ للبنات،
مدرسہ تاجدار ختم نبوت،مدرسہ آلِ محمد،
مدرسہ رحمت للعالمین،
وفد میں شامل علماء کرام میں حافظ محمد احسان، قاری عبدالحفیظ فاروقی،مولانا سلیم محمود ربانی،مولانا عبداللہ ندیم، مولانا عامر عباسی،مولانا جنید حنفی،مفتی اقبال صدیقی،حافظ سعادت علی،مولانا نعمان عباسی، حافظ سفیر اور حافظ محمد قتادہ شامل تھے۔
علماء کرام کی اس شرکت کا بنیادی مقصد دینی مدارس کے باہمی روابط کو مضبوط بنانا، تعلیمی و تنظیمی امور پر مشاورت کرنا اور دینی خدمات کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو آگے بڑھانا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button