30 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Police Direct Scrap Dealers to Install CCTV Cameras, Maintain Purchase Records
کہوٹہ پولیس کا کباڑیوں کا اجلاس، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور خرید و فروخت کا ریکارڈ لازمی قرار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 30 اکتوبر 2026) — تھانہ کہوٹہ میں کباڑیوں (سکریپ ڈیلرز) کا اہم اجلاس ایس ایچ او چوہدری جمیل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، چوری و ڈکیتی کی روک تھام اور چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کے سدباب کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس کا مقصد کباڑ کے کاروبار کو قانونی دائرے میں لانا، سکیورٹی انتظامات مؤثر بنانا اور چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔ اس موقع پر تمام کباڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے کاروباری مراکز پر فوری طور پر معیاری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں، تاکہ دکانوں میں آنے اور جانے والے افراد اور خرید و فروخت ہونے والے سامان کی واضح ریکارڈنگ محفوظ کی جا سکے۔
پولیس حکام نے کباڑیوں کے لیے خرید و فروخت کا باقاعدہ رجسٹر رکھنا بھی لازمی قرار دیا۔ رجسٹر میں روزانہ کی بنیاد پر خریدے اور فروخت کیے جانے والے سامان کی نوعیت، مقدار اور مکمل تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔ اس کے علاوہ خریدار اور فروخت کنندہ کا مکمل نام، درست پتہ اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہوگا۔ نامکمل کوائف کی بنیاد پر لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجلاس میں کباڑیوں کو خبردار کیا گیا کہ اگر کوئی شخص مشکوک حالت میں سامان فروخت کرنے آئے یا چوری شدہ مال فروخت کرنے کی کوشش کرے تو فوری طور پر تھانہ کہوٹہ کو اطلاع دی جائے، تاکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اقدامات کیے جا سکیں۔
ایس ایچ او چوہدری جمیل نے واضح کیا کہ جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر کباڑیوں نے قانون کی بالادستی یقینی بنانے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کہوٹہ کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, October 30, 2026): Kahuta Police have issued strict instructions to scrap dealers to strengthen security measures, maintain complete business records, and prevent the purchase and sale of stolen goods.
An important meeting of scrap dealers was held at Kahuta Police Station under the chairmanship of Station House Officer (SHO) Chaudhry Jameel. The meeting aimed to improve law and order, curb theft and robbery, and ensure that scrap businesses operate within the legal framework.
During the meeting, all scrap dealers were directed to immediately install high-quality CCTV cameras at their business premises. The cameras must clearly record everyone entering and leaving the shops, as well as the items being bought and sold.
Dealers were also instructed to maintain a proper register documenting every transaction, including the details, quantity, and type of goods purchased or sold. They must record the full names and addresses of buyers and sellers and attach copies of their valid Computerised National Identity Cards (CNICs) to the relevant entries. Transactions involving individuals with incomplete identification details will not be permitted.
The police further directed scrap dealers to immediately report any suspicious individuals attempting to sell goods that may be stolen. Timely reporting, officials said, would help law enforcement agencies identify and apprehend criminal elements.
SHO Chaudhry Jameel warned that negligence or non-compliance with these instructions would not be tolerated. He made it clear that strict legal action would be taken against anyone involved in the purchase or sale of stolen property or found violating the law, without any consideration of recommendations or outside pressure.
At the conclusion of the meeting, the scrap dealers pledged to uphold the law and extend full cooperation to the police. Kahuta Police reiterated their commitment to taking all possible measures to protect the lives and property of the city’s residents.
بٹالہ کی مقامی سیاست میں ہلچل، متعدد شخصیات کا مرزا محمد مسعود کی حمایت کا اعلان
Batala Local Politics Heat Up as Several Key Figures Back Mirza Muhammad Masood

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اکتوبر2026)
بٹالہ کی مقامی سیاست ہلچل مچ گی، متعدد شخصیات کا مرزا محمد مسعود کی حمایت کا اعلان،مرزا محمد مسعود کا پلڑا بھاری،محمد شفقت کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں امیدوار برائے چیئرمین مرزا محمد مسعود پر اعتماد کا اظہار، عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے عزم کا اعادہ تفصیل کے مطابق موضع بٹالہ کی مقامی سیاست میں اہم پیش رفت، محمد شفقت کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران امیدوار برائے چیئرمین مرزا محمد مسعود کی حمایت کا اعلان۔ اس موقع پر علاقہ کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے مرزا محمد مسعود پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کا عزم ظاہر کیا۔حمایت کا اعلان کرنے والوں میں محمد نعیم، محمد شفقت، قمر محمود صدیقی ایڈووکیٹ اینڈ فیملی،محمد عباس، محمد فیاض، محمد اعجاز، محمد ظہیر، محمد ریاض، محمد لیاقت، محمد بشارت، وسیم اختر، قاری عبدالسلام، حافظ فیصل غفور، نسیم عارف، احتشام منظور، اسد منظور، عمر قیوم، سیف اللہ، محمد سمیع اور محمد آصف شامل ہیں۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرزا محمد مسعود نے حمایت کرنے والے بزرگوں، بھائیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے اعتماد کا اظہار ان کے لئے باعث عزت ہونے کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ ان کی سیاست کا محور عہدے کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں خدمت کا موقع ملا تو علاقے کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لئے خلوصِ نیت سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ علاقے کی ترقی کسی ایک فرد کی کوشش سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا، باہمی مشاورت کرنا اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت کرنے اور لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔کارنر میٹنگ میں سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی سید رسول مغل، لیگل ایڈوائزر ٹیم مرزا مسعود کے رکن ایڈووکیٹ مرزا فرحان مسعود، معروف کاروباری شخصیت ناصر علی حیدری اور معروف سماجی کارکن عبدالغفار عرف گوگا نے بھی شرکت کی آخر میں محمد نعیم، محمد شفقت، محمد عباس اور محمد فیاض نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Political and Social Figures Attend Wedding Send-Off Ceremony in Raja Khizar Mahmood’s Family
ٹھیکیدار راجہ خضر محمود کی بھتیجی کی رخصتی کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت




