30 October 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan Agriculture Department Collects Fertilizer Samples for Laboratory Testing
گوجر خان: محکمہ زراعت کی کھاد ڈیلرز کے خلاف کارروائی، نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے

بیول ,گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 30 اکتوبر 2026) —شرقی گوجرخان• محکمہ زراعت کی کھاد ڈیلرز کے خلاف کارروائی، نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرخان عبدالرشید ساقی صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ، شرقی گوجرخان میں حبیب چوک قاضیاں، اسلام پورہ جبر،بیول،کھاد کے سب ڈیلرز کی چیکنگ کرتے ہوئے کھاد کے نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لیے راولپنڈی اور لاہور کی لیبارٹریوں میں بھجوا دیے۔
کارروائی فیلڈ انویسٹی گیٹر محمد نزیر ہاشمی، گل ضمیر احمد فیلڈ انویسٹی گیٹر گوجرخان فیلڈ اسسٹنٹ تھاتھی محمد آفتاب، اور احتشام الحق شامل تھے۔ اس دوران وارثی موبائل شاپ حبیب چوک قاضیاں،المائدہ ڈیری ملک شاپ بٹ مارکیٹ اسلام پورہ جبر,صداقت ٹریڈرز ککوڑہ بیول گوجرخان روڈکا معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر زمینداروں سے ملاقات میں عبدالرشید ساقی نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت اور کمائی کو ضائع کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود رہتے ہیں۔
انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ کھاد ہمیشہ منظور شدہ ڈیلرز سے خریدیں اور غیر معیاری یا جعلی کھاد کی فروخت کی اطلاع فوری طور پر محکمہ زراعت کو دیں، تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔




