23 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta–Azad Pattan Road: Safety Walls Develop Cracks
کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ: حفاظتی دیواریں تین ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 23 اکتوبر 2026)کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ کی تعمیر و مرمت کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے لیے تعمیر کی جانے والی حفاظتی دیواریں مبینہ ناقص تعمیر کے باعث صرف تین ماہ میں ٹوٹ پھوٹ اور دراڑوں کا شکار ہو گئیں، جس سے منصوبے کے تعمیراتی معیار اور متعلقہ محکموں کی نگرانی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ کی تعمیر و مرمت پر مبینہ طور پر 48 کروڑ روپے لاگت آئی۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گرین فام کنسٹرکشن کمپنی کے زیرِ نگرانی تعمیر ہونے والی بعض حفاظتی دیواروں میں ناقص میٹریل اور کنکریٹ میں غیر معیاری پتھروں کے استعمال کے باعث دیواریں مٹی کا دباؤ برداشت نہیں کر سکیں۔
مقامی افراد کے مطابق بعض مقامات پر حفاظتی دیواریں جھک گئی ہیں، جبکہ دیگر حصوں میں دراڑیں پڑنے اور ٹوٹ پھوٹ کے آثار نمایاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ترقیاتی منصوبے میں حفاظتی دیواروں کی مختصر عرصے میں خراب ہوتی ہوئی حالت تعمیراتی معیار اور کام کی نگرانی کے حوالے سے سنجیدہ توجہ کی متقاضی ہے۔
علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سڑک کے کناروں پر قائم حفاظتی دیواروں کی موجودہ حالت مسافروں اور ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ بالخصوص بارشوں کے دوران اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیشِ نظر کسی بڑے حادثے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عوامی خزانے سے خرچ ہونے والی 48 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے پیشِ نظر تعمیراتی میٹریل، کام کے معیار اور متعلقہ محکموں کی نگرانی کا شفاف جائزہ لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ تعمیراتی محکمے اور اعلیٰ حکام فوری طور پر موقع کا معائنہ کریں اور حفاظتی دیواروں کی تکنیکی جانچ کروائیں۔
علاقہ مکینوں نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر تحقیقات کے دوران ناقص تعمیر یا کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور دیواروں کی مرمت یا ازسرِنو تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور متعلقہ حکام سے بھی معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو وہ سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
عوامی حلقوں نے زور دیا ہے کہ سرکاری فنڈز سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تعمیراتی معیار اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ قومی وسائل کے ممکنہ ضیاع کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ حفاظتی دیواروں کی مبینہ ناقص تعمیر، میٹریل کے معیار اور کسی ممکنہ بے ضابطگی کے الزامات کی باضابطہ تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں کا مؤقف، موقع کا معائنہ اور تکنیکی تحقیقات ضروری ہیں۔ تاحال ان الزامات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, October 23, 2026): Serious concerns have emerged over the construction quality of safety walls along the Kahuta–Azad Pattan Road, reportedly costing Rs480 million. Local residents allege that several walls have developed cracks, suffered damage, or begun tilting within just three months of construction.
Residents have blamed the alleged use of substandard construction materials and called for an immediate technical inspection and transparent investigation. They have urged Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif and relevant authorities to take notice and hold those responsible accountable if irregularities are proven.
Locals have warned of protests, including blocking the road, if their concerns remain unaddressed. The allegations have yet to be independently verified, and an official response is awaited.
چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کورین نیشنل ڈے کی تقریب میں شرکت، کھیلوں کے فروغ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
Pakistan Taekwondo Federation Chairman Col. (R) Wasim Janjua Attends Korean National Day Ceremony, Discusses Sports Cooperation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2026)
کورین نیشنل ڈے کی تقریب چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی شرکت، کھیلوں کے فروغ اور باہمی تعاؤن پر تبادلہ خیال تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کورین سفارت خانے میں کورین نیشنل ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے کورین سفارت کاروں اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور بالخصوص کھیلوں کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ تائیکوانڈو نہ صرف کوریا کا قومی کھیل ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور ورزشی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے فروغ اور کھلاڑیوں کی جدید تربیت کے لیے کوریا کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ کورین سفارت کاروں نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے شعبے میں ہر ممکن تعاون اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور کوریا کی پائیدار دوستی اور تائیکوانڈو کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے عزم کے اظہار کے لیے ایک خصوصی عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شائقینِ کھیل، سفارت کاروں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
Journalist Anwar-ul-Haq Raja Departs for Saudi Arabia to Perform Umrah
معروف صحافی انوار الحق راجہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ، سیاسی و سماجی شخصیات نے الوداع کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2026)
معروف صحافی انوار الحق راجہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ، سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کو الوداع کیا معروف صحافی انوار الحق راجہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، معززین اور دیگر احباب نے انہیں الوداع کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سفر کو بابرکت بنانے کے لیے دعائیں دیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی انوار الحق راجہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے کہ اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب نے ان سے ملاقات کی اور انہیں خوشگوار انداز میں رخصت کیا۔ اس موقع پر سپین کے شہر بارسلونا کے ممتاز بزنس مین راجہ سعید احمد، علامہ اقبال قریشی،راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، کونسلر سید انتظار شاہ، کونسلر حاجی راجہ فیاض، حاجی راجہ یحییٰ، حاجی عبد القدوس، کونسلر حاجی محمد نذیر، راجہ عبدالعزیز سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شرکاء نے معروف صحافی انوار الحق راجہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کی ادائیگی ایک عظیم سعادت اور روحانی برکت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس مقدس سفر کو آسان فرمائے، انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی نصیب کرے اور ان کی حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ انوار الحق راجہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیر و عافیت وطن واپس لوٹیں گے۔ اس موقع پر باہمی محبت، خلوص اور احترام کی فضا دیکھنے میں آئی، جبکہ دوست احباب نے ان کے لیے خصوصی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ معروف صحافی انوار الحق راجہ سمیت تمام عازمینِ عمرہ کی عبادات قبول فرمائے، انہیں حرمین شریفین کی باادب حاضری نصیب کرے اور ان کے اس مبارک سفر کو خیر و عافیت کا ذریعہ بنائے۔
Syed Ahmed Hussain Shah Laid to Rest in Tatti Syedan, Political and Social Figures Attend Funeral
نوجوان سیاسی شخصیت سید ناطق علی کے والد سید احمد حسین شاہ سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں بیرسٹر احمد صغیر راجہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت




