19 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Husband and Wife Killed as Motorcycle Plunges into Ravine
کہوٹہ میں موٹر سائیکل گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2026)
ر اولپنڈی سے کہوٹہ (پنج پیر راکس)سیر و تفریح کیلئے میاں بیوی موٹر سائیکل گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق، ریسکیو ٹیم نے دونوں میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کھوئیاں میں موٹر سائیکل گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے ممیڈیا کو بتایا کہ سید مبارک حسن ولد سید زاہد حسین اپنی اہلیہ اور دیگر عزیز درشتہ داروں کے ہمراہ پنچ پیر را کس پر سیر و تفریح کے لئے آئے ہوئے تھے۔ واپسی پر شام تقریباً چار بجے سید مبارک حسن اور ان کی اہلیہ موٹر سائیکل پر راولپنڈی جارہے تھے کہ کھوئیاں کے مقام پر ان کا موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا اور دونوں گہری کھائی میں جا کرے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے کزن سید ضمیر الحسن کے مطابق واپسی کے وقت دونوں ان سے پہلے روانہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے متعدد مرتبہ ان کے موبائل فونز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ اس پر انہوں نے پولیس ایمر جنسی نمبر پر کال کی۔ سید ضمیر الحسن کے مطابق اطلاع کے بعد اہل خانہ اور دیگر افراد نے کافی دیر تک دونوں کی تلاش جاری رکھی، جس کے بعد وہ ایک گہری کھائی میں مردہ حالت میں ملے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔

MATORE ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 19, 2026): A husband and wife from Rawalpindi were killed when their motorcycle plunged into a deep ravine in the Khoiyan area of Kahuta while returning from a recreational trip to the scenic Panj Peer Rocks.
According to police sources, Syed Mubarak Hassan, son of Syed Zahid Hussain, had visited Panj Peer Rocks with his wife and other relatives for sightseeing. At around 4:00 pm, the couple was travelling back to Rawalpindi on a motorcycle when the accident occurred near Khoiyan, within the jurisdiction of Kahuta Police Station.
According to the deceased man’s cousin, Syed Zameer-ul-Hassan, the couple had left ahead of the other family members on their return journey. When repeated attempts to contact them by mobile phone went unanswered, the family became concerned and contacted the police emergency helpline.
Following the report, family members and others searched for the couple for an extended period. They were eventually found dead in a deep ravine.
Rescue personnel recovered the bodies and shifted them to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kahuta.
The tragic incident has left the family mourning the loss of the couple.
کہوٹہ میں بکروالوں کے ریوڑوں سے جنگلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
Concerns Grow Over Forest Damage by Livestock Herds in Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2026)
کہوٹہ انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور محکمہ گزارہ کی مبینہ غفلت، پہاڑوں سے آنے والے بکروالوں کے ریوڑوں نے جنگلات کو نقصان پہنچانا شروع کر دیاتفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں پہاڑوں سے آنے والے بکروالوں کی بھیڑ بکریوں کے بڑے بڑے ریوڑوں کی وجہ سے جنگلات کو نقصان پہنچنے کے خدشات سامنے آنے لگے ہیں۔ مقامی سطح پر اس صورتحال کے حوالے سے محکمہ جنگلات، محکمہ گزارہ اور متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق بھیڑ بکریوں کے ریوڑ جنگلات میں داخل ہو کر درختوں کے پودوں، قدرتی نباتات اور نئی کونپلوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس سے جنگلات کی قدرتی افزائش متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جنگلات قدرتی ماحول کے تحفظ، بارشوں کے نظام، زمین کے کٹاؤ کی روک تھام اور علاقے کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات میں مویشیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے، جنگلات کے تحفظ کے لیے موجودہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور جہاں خلاف ورزی ثابت ہو وہاں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔اہل علاقہ نے کہوٹہ انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور محکمہ گزارہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، موقع پر صورت حال کا جائزہ لیں اور جنگلات کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، تاکہ علاقے کے قدرتی وسائل اور سرسبز ماحول کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Raja Ghazanfar Ali Returns Home, Condolences Continue Over Son and Brother’s Deaths
راجہ غضنفر علی وطن واپس پہنچ گئے، بیٹے اور بھائی کی وفات پر تعزیتی ملاقاتیں جاری




