15 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Adiala Jail Inmate Gulfam Ahmed Dies, buried in Choa Khalsa
اڈیالہ جیل میں حوالاتی گلفام احمد جاں بحق، چوآخالصہ میں سپرد خاک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 اکتوبر2026)–اڈیالہ جیل کے حوالاتی گلفام احمد جندران کو کلرسیداں کے نواحی قصبہ چوآخالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا اسے چند ایام قبل کلرسیداں پولیس نے بکری چوری کے ایک کیس میں شدید عوامی دباؤ پر گرفتار کیا تھا یہ عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھا یہ شوگر کا مریض تھا روزانہ انسولین لگاتا تھا مگر جیل میں اسے انسولین کی بجائے گولیاں کھانے کو دی گئیں جس سے اس کی صحت تشویشناک حالت تک خراب ہو گئی یہ جیل میں ہی بیہوش ہو گیا اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے وینٹیلیٹر میں منتقل کردیا گیا جہاں وہ گزشتہ شب جاں بحق ہو گیا یاد رہے کہ ابتدا میں ہی بکری چوری کیس کے تفتیشی افسر اے ایس آئی قاضی عدنان نے نوائے وقت کو بتایا تھا کہ یہ شوگر کا انتہائی مریض ہے اسے تھانے میں رکھنا خود کو مصیبت میں ڈالنا ہے اسے کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے جس کے بعد وہی ہوا جس کا ڈر تھا اڈیالہ جیل سے وہ زندگی واپس گھر نہ جا سکا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 15, 2026): Gulfam Ahmed Jandran, an under-trial prisoner at Adiala Jail, was laid to rest in Choa Khalsa, near Kallar Syedan, after his health reportedly deteriorated while in custody.
Gulfam had reportedly been arrested by Kallar Syedan Police a few days earlier in a goat theft case following public pressure. He was subsequently sent to Adiala Jail on judicial remand.
According to the report, Gulfam was a diabetic patient who required daily insulin injections. However, he was reportedly given oral medication instead of insulin in jail. His condition worsened, and he lost consciousness. He was shifted to the District Headquarters Hospital, where he was placed on a ventilator. He died last night.
The report also stated that the investigating officer in the goat theft case, ASI Qazi Adnan, had earlier warned that Gulfam was a severe diabetic and that keeping him in police custody could pose serious health risks.
His death has raised concerns about the medical care provided to prisoners with serious health conditions. The circumstances surrounding his death and the medical treatment provided during custody have not been independently verified.
کلر سیداں میں دوبیرن فیڈر آج مرمت کے باعث بند رہے گا
Doberan Feeder to Remain Shut Today for Maintenance
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 اکتوبر2026)–ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمرات دوبیرن فیڈر بند رہے گا جس سے سروھا چوہدریاں،جوچھہ ممدوٹ،چک مرزا، ستھوانی،بک ستھوانی، دھمالی،سدہ کمال، سکوٹ،دوبیرن کلاں، پنڈ بینسو میں فیڈر کی مرمتی ہے باعث بجلی بند رہے گی
“My Husband Abused Me; I Don’t Want to Return to Him,” Says Pregnant Woman in Court
’’خاوند تشدد کرتا ہے، اس کے ساتھ نہیں جانا چاہتی‘‘ پانچ ماہ کی حاملہ خاتون عدالت میں بیان کے بعد والدین کے ساتھ روانہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 اکتوبر2026)–مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا خاوند تشدد کرتا ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنی ہمشیرہ کے گھر پناہ لے لی تھی،خاوند کیساتھ نہیں جانا چاہتی مجھے والدین کے گھر جانے کی اجازت دی جائے،علاقہ مجسٹریٹ نے پانچ ماہ کی حاملہ 22 سالہ شادی شدہ خاتون کو اس کی رضامندی پر والدین کیساتھ جانے کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کی 22 سالہ (ن) جس کی 9 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اپنے خاوند کے تشدد سے تنگ آ کر گھر سے فرار ہو کر اپنی ہمشیرہ کے ہاں روات چلی گئی جس کے بعد خاوند نے اغواء کا پرچہ درج کروا دیا تھا جس پر اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے لوکیشن کو ٹریس کر کے اسے روات کے علاقے سے بازیاب کروا کر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں مغویہ نے164 کے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا خاوند اس پر تشدد کرتا تھا جس سے وہ تنگ آ کر اپنی ہمشیرہ کے گھر چلی گئی، میں خاوند کیساتھ نہیں جانا چاہتی مجھے اپنے والدین کے ساتھ گھر جانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے اسے والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔
PML-N Leaders Congratulate IESCO SDO Choudhry Jamal Latif on Passing Executive Engineer Course
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایس ڈی او آئیسکو چوہدری جمال لطیف کو ایکسیئن کورس میں کامیابی پر مبارکباد




