15 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Wanted Criminal Killed by Accomplice’s Fire in Police Encounter
کہوٹہ میں پولیس مقابلہ، مطلوب اشتہاری ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 15 اکتوبر 2026): سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران چوری، ڈکیتی اور قتل سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم حماد عرف مادا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حماد عرف مادا، سکنہ کھدیوٹ تحصیل کہوٹہ، مختلف سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سی سی ڈی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ اشتہاری ملزم جاتلی کے علاقے میں موجود ہے، جس پر اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس ٹیم جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں موجود تھی کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اشتہاری ملزم حماد عرف مادا اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے بعد ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ رپورٹ میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, October 15, 2026): A highly wanted proclaimed offender, identified as Hammad alias Mada, was killed allegedly by gunfire from his own accomplice during a police encounter in the Jatli area.
According to details, Hammad, a resident of Khadiot in Tehsil Kahuta, was wanted in dozens of cases, including theft, robbery and murder.
The Crime Control Department (CCD) Police received information that the wanted suspect was present in the Jatli area. A special team was formed to arrest him.
When the CCD team was present in the Devi Data area of Jatli, two unidentified motorcycle riders allegedly opened fire on the police party. During the exchange of gunfire, Hammad alias Mada was hit by a bullet reportedly fired by his own accomplice and died at the scene.
The suspect’s second accomplice fled the scene. Further details were not provided in the report.
کہوٹہ بیوٹیفکیشن منصوبہ 10 ماہ سے سست روی کا شکار، تاجر فاقوں پر مجبور
Kahuta Beautification Project Faces 10-Month Delay, Traders Suffer Heavy Losses
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 15 اکتوبر 2026) — وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہوٹہ بیوٹیفکیشن منصوبے پر گزشتہ 10 ماہ سے انتہائی سست روی کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ متعدد خاندانوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اعلیٰ حکام کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے میں تاخیر اور تعمیراتی کام کی سست روی نے شہر میں معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ شہریوں اور تاجروں کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آئی ہے کہ ٹھیکیدار نے منصوبے کے تحت ٹائلز لگانے کے بجائے تارکول بچھا دیا ہے۔
تعمیراتی کام کے باعث آئے روز ٹریفک گھنٹوں بند رہتی ہے، جس سے مریضوں، شہریوں، مسافروں اور خریداری کے لیے آنے والے افراد کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب تاجروں کا کاروبار متاثر ہونے سے ان کے معاشی مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
عوامی احتجاج اور منصوبے پر کام کی سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے گزشتہ ماہ متعلقہ ٹھیکیدار کو وارننگ لیٹر جاری کیا اور سخت احکامات دیتے ہوئے واضح کیا کہ انتظامیہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ منصوبے میں غفلت اور سست روی پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر اسے بلیک لسٹ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
دریں اثنا، شہریوں نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور تاجروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور دیگر متعلقہ حکام کو متعدد بار باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے، تاہم شہریوں کے مطابق تاحال صورتحال میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔
شہریوں اور تاجروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹیفکیشن منصوبے پر کام تیز کیا جائے، تعمیراتی معیار اور کام کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔
Former Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain Meets MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed to Discuss Development Issues
سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی ممبران اسمبلی سے ملاقات، علاقائی ترقیاتی مسائل کے حل کی یقین دہانی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2026)
سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی قیادت میں وفد کی الگ الگ مقام پر ممبران اسمبلی سے ملاقات،ترقیاتی کاموں کے حوالے گفتگو،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،گذشتہ روز قبل چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی قیادت میں چوہدری آصف چاپان، راجہ طاہر ایوب اور سابق کونسلر عابد حسین آف کھڈ نے اسلام آباد منسٹری میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع و رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراورممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سے یوسی منیاندہ کے سابق کونسلر چوہدری محمد عابد کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں ملاقات کی علاقائی ترقیاتی مسائل پر تفصیلی گفتگوکی انہوں نے اپنی ملاقاتوں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع و رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراورممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کو کھڈ روڈ، راجدانی روڈ، ڈھوک پھری، ڈھوک برجن، شادے نی موڑی اور بناہل روڈ کی تعمیر و بہتری سمیت بجلی اور تعلیمی مسائل اور مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، تعلیمی ضروریات پوری کرنے اور بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے بھی کھلیں گے جس پر ممبران اسمبلی نے سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
Additional Classrooms at Thoha Khalsa Girls Higher Secondary School Reach Roof-Level Stage, First-Year Classes to Begin
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول تھوہا خالصہ کے اضافی کمروں پر لینٹر ڈال دیا گیا، فرسٹ ایئر کلاسز بھی شروع ہوں گی




