14 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Adiala Jail Inmate from Choa Khalsa Dies, Family Alleges Negligence

کلر سیداں; اڈیالہ جیل کا حوالاتی چوآ خالصہ سے گلفام انتقال کر گیا، غفلت کا الزام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14 اکتوبر2026)–کلرسیداں کے قصبہ چوآ خالصہ سے تعلق رکھنے والے اڈیالہ جیل کا حوالاتی گلفام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں دم توڑ گیا،اسے بند ایام قبل کلرسیداں پولیس نے شدید عوامی دباؤ پر بکری چوری کیس میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا یہ شوگر کا مریض تھا اڈیالہ جیل میں شوگر کے مرض کی شدت اور بروقت انسولین نہ لگنے کے باعث اس کی حاجت خراب ہو گئی اور یہ بیہوش ہو گیا اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور اسے وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا جہاں وہ منگل کی شب دم توڑ گیا اس کے لواحقین نے اڈیالہ جیل کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز شریف سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ گلفام چوآخالصہ کے قصاب ذوالفقار کا بیٹا تھا

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, October 14, 2026):  Gulfam, a resident of Choha Khalsa in Kallar Syedan and an inmate at Adiala Jail, died at the District Headquarters Hospital in Rawalpindi on Tuesday night.

Gulfam had been arrested by Kallar Syedan police in a goat theft case following public pressure and was subsequently sent to Adiala Jail on judicial remand. According to reports, he was a diabetic patient whose condition reportedly deteriorated in jail due to complications from diabetes and an alleged delay in receiving insulin.

He reportedly lost consciousness and was rushed to the District Headquarters Hospital in Rawalpindi, where his condition worsened. He was placed on a ventilator but died on Tuesday night.

Following his death, Gulfam’s family strongly protested, alleging negligence and carelessness on the part of Adiala Jail staff. They appealed to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif to take notice of the incident and ensure an investigation.

Gulfam was the son of Zulfiqar, a butcher from Choha Khalsa.

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، شادی شدہ مغویہ 24 گھنٹوں میں بازیاب

Kallar Syedan Police Recover Abducted Married Woman Within 24 Hours

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14 اکتوبر2026)– تھانہ کلر سیداں کے اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے محض 24 گھنٹوں کے اندر شادی شدہ مغویہ کو بازیاب کر لیا۔حسنین ظروف نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی تھی کہ اس کی بیوی کو کوئی نامعلوم شخص ورغلا کر لے گیا ہے جس پر اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے مقدمہ درج کر کے جدید سراغ رسانی کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر مغویہ کو بازیاب کر لیا،

Chowk Pindori Traders Association President Yaser Wilayat Visits IESCO Kallar Syedan Office

انجمن تاجراں چوکپنڈوری کے صدر چوہدری یاسر ولایت کا آئیسکو دفتر کلر سیداں کا دورہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14 اکتوبر2026)–انجمن تاجراں چوکپنڈوری کے صدر چوہدری یاسر ولایت نے ائیسکو دفتر کلرسیداں کا دورہ کیا اور ایکسیئن کورس میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا اس موقع پر لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر بھی موجود تھے۔

Khalid Mahmood’s Sister Laid to Rest in Village Saddah Kamal

گاؤں سدہ کمال کے خالد محمود کی ہمشیرہ سپردِ خاک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14 اکتوبر2026)–گاؤں سدہ کمال کے خالد محمود کی ہمشیرہ کو سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں علامہ محمد اقبال قریشی، راجہ قمر مسعود، راجہ محمد منیر،راجہ محمد فاروق، الحاج غلام ظہیر،راجہ سعید احمد، چوھدری شاہد گجر، چوھدری عبد الجلیل، آصف نورانی، راجہ زعفران، سیٹھ عبدالروف بٹ،نمبردار عصمت اللہ، راجہ نصیر، چوھدری نصرت اقبال، ماسٹر طارق منہاس،راجہ محمد اسحاق، راجہ عبدالجلیل، چوہدری محمد وقاص، چوہدری صغیر احمد، راجہ رشید وینس،راجہ یامین،ارشد محمود بھٹی،چوہدری الفت حسین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button