13 October 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Man Killed in Shooting Near Akbarabad; Police Launch Raids to Arrest Suspects
گوجرخان کے نواحی علاقے اکبر آباد میں فائرنگ، محمد عمران عرف ثانی جاں بحق

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 13 اکتوبر 2026): گوجرخان شہر کے نواحی علاقے اکبر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے محمد عمران عرف ثانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تھانہ گوجرخان کے سب انسپکٹر محمد مجتبیٰ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان پہنچی، جہاں مدعی وسیم ولد محمد صادق موجود تھا۔ وسیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ محمد عمران عرف ثانی ولد محمد رمضان، ان کے بیٹے علی اور اپنے دادا علی فریدہ کے ہمراہ گھر جا رہے تھے۔
مدعی کے مطابق رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر ان کی گاڑی کے سامنے ایک لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل آگئے، جس کے بعد حسن وغیرہ نامی ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد عمران کو گولی لگی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔




