13 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Special Cleaning Drive Underway at Graveyards Under Suthra Punjab Initiative

کہوٹہ کے قبرستانوں میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت خصوصی صفائی آپریشن جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر2026)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ کے تحت کہوٹہ کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات جاری اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شریں گل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صائمہ تحریم کی ہدایات پر صفائی آپریشن، قبرستانوں کی صفائی اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری، تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ کے تحت کہوٹہ شہر اور گردونواح کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شریں گل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ تحریم کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کا عملہ مختلف علاقوں میں صفائی کے امور سرانجام دے رہا ہے، جس کا مقصد قبرستانوں کو صاف ستھرا، بہتر اور پُرسکون ماحول فراہم کرنا ہے اسی سلسلے میں سپروائزر طالب حسین بھٹی اور ان کی ٹیم نے وارڈ نمبر () کے قبرستان میں خصوصی صفائی آپریشن کیا۔ اس دوران قبرستان میں موجود گھاس، جھاڑیوں، غیر ضروری پودوں اور دیگر گندگی کو صاف کیا گیا، جبکہ قبرستان کے مختلف حصوں کی صفائی کرکے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ صفائی آپریشن کے ذریعے قبرستان کی مجموعی حالت کو بہتر بنانے اور شہریوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کے دوران صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی اس موقع پر اہلِ علاقہ نے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی جانب سے قبرستانوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قبرستانوں کی صفائی ستھرائی نہ صرف ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے بلکہ ہمارے مذہبی اور اخلاقی تقاضوں میں بھی شامل ہے۔ ایسے اقدامات سے قبرستانوں کی حالت بہتر ہوتی ہے اور شہریوں کو اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لیے مناسب ماحول میسر آتا ہے اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شریں گل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ تحریم، سپروائزر طالب حسین بھٹی اور صفائی کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ صفائی ستھرائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, October 13, 2026): Special cleaning operations are underway at graveyards in Kahuta and surrounding areas under Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s Suthra Punjab initiative.

On the instructions of Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul and Municipal Committee Chief Officer Saima Tehreem, municipal staff are removing weeds, bushes and waste to improve cleanliness and provide a peaceful environment for visitors.

Supervisor Talib Hussain Bhatti and his team carried out a special cleaning operation at a local graveyard. Residents appreciated the municipal authorities’ efforts and expressed hope that the cleanliness drive would continue regularly to maintain better conditions at graveyards across the area.

راجہ اویس مشتاق رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

Raja Owais Mushtaq Gets Married; Political and Social Figures Attend Wedding Reception

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر2026)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کو نسلر ٹھیکیدار راجہ خضر محمود کا بھتیجا راجہ اویس مشتاق رشتہ ازواج میں منسلک،دعوت ولیمہ میں بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق موضع سکوٹ کی ڈھوک بارکاں سے راجہ محمد مشتاق کے صاحبزادے اور سابق کو نسلر ٹھیکیدار راجہ خضر محمود کے بھتیجے راجہ اویس مشتاق جو کہ حال ہی میں اسپین سے واپس آے ہیں رشتہ آزدواج میں منسلک ہوگے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع کا روپ دھار گء تقریب میں سابق امیدوار براے ایم پی اے وسابق چیئرمین وناظم راجہ ندیم احمد راجہ سعید احمد بھھٹی سابق چیئرمین یونین کونسل بھلاکھر صفدر کیانی سابق امیدوار برائے چئیرمین راجہ محمد جاوید سکوٹ وائس چئیرمین یونین کونسل کنوہا شاہد گجر سابق نائب ناظم یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ مجید احمد سابق جنرل کونسلر جبران صفدر کیانی بھلاکھر سابق جنرل کونسلر عاصم صدیق چک مرزا سابق جنرل کونسلر عصمت اللہ دھمالی سابق جنرل کونسلر جلیل حسین بھیائی مہر علی، سابق جنرل کونسلر محمد روف پلالہ سیداں سابق جنرل کونسلر سردار ظفر سکوٹ سابق نائب چوہدری زین العابدین عباس سروہا چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی،کرنل (ر)منورحسین سکوٹ، نمبردار مرزا حاجی لیاقت دوبیرن منشی طارق حسین سکرانہ طاہر عزیز سہوٹ سابق کونسلر حاجی فیاض سکوٹ راجہ محمد اسحاق سدا کمال نمبردار راجہ افضال سدا کمال ماسٹر (ر) ارشد بھٹی پنڈ بھینسو راجہ افتخار بھکرال،،راجہ طارق دھمیال بھیائی مہر علی راجہ رفیع نواز بھیائی ضیافت حسین جبر ملک طیفور پہر حالی راجہ مناظر حسین بھھٹی صحافی برادری سے اکرام الحق قریشی راجہ انوار الحق، عزیز پاشا راجہ آصف محمود پدری سیداں چوہدری ارشد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ کہوٹہ دیگر مہمان گرامی حاجی شوکت ٹھٹر چوہدری عاقب ٹھٹر چوہدری انصر ٹھٹر حاجی اسحاق، ظفر کیانی بگلہ راجگان ایڈووکیٹ راجہ ظریف سکوٹ ایڈووکیٹ شہریار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ احمد فیاض سکوٹ ایڈووکیٹ راجہ ارسلان گھوئی چوہدری زاہد رشید ممیال راجہ اذان جمیل جنجوعہ، راجہ عمر ممیام خان شبیر خان دوبیرن چوہدری آصف نورانی چک گجراں ایڈووکیٹ شاہد سنگرال راجہ اظہر اقبال سینتھہ چوہدری شاہد ضیاء دوبیرن عثمان مانی نلہ مسلمانان شکیل احمد دوبیرن چوہدری نوید کنوہا چوہدری نوید بھھٹی ایڈووکیٹ سردار مدثر سکوٹ سب انسپکٹر مرزا صغیر دودھلی سب انسپکٹر نصرت شاہ سکوٹ مرزا جلیل دودھلی، چوہدری ولایت بیول، راجہ عدنان فرخ سکوٹ، ٹھیکیدار ضمیر دودھلی راجہ خلیل لونہ کہوٹہ حاجی چوہدری اسلم سہنسہ آزاد کشمیر چوہدری حبیب چوہدری اشفاق چوہدری غلام مرتضی چوہدری کبیر سہنسہ آزاد کشمیر نے شرکت کی اور دولہا کو زندگی کے سفر پر مبارکباد پیش کی۔

Raja Khawar Mahmood Janjua Announces Support for Barrister Ahmed Sagheer Raja

راجہ خاور محمود جنجوعہ کا بیرسٹر احمد صغیر راجہ کی حمایت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر 2026)
سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آنے لگی، راجہ خاور محمود جنجوعہ کا بیرسٹر احمد صغیر راجہ کی حمایت کا اعلان،احمد صغیر راجہ کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچھاور کرنے کا عزم،اس موقع پر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ،راجہ اویس مٹور، راجہ پولا اور سائیں شعبان آف تھوہا، بھی موجود تھے تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی سیاست میں سرگرمیاں تیز ہونے لگی ہیں اور سیاسی شخصیات کی جانب سے حمایت کے اعلانات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے سابق جنرل سیکرٹری، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل کہوٹہ کے سابق عہدیدار اور یونین کونسل ہنیسر کے سابق امیدوار برائے ناظم راجہ خاور محمود جنجوعہ نے امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی بریسٹر احمد صغیر راجہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔راجہ خاور محمود جنجوعہ کی جانب سے حمایت کے اعلان کے موقع پر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ، راجہ پولا اور سائیں شعبان آف تھوہا، بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیاسی امور اور علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔راجہ خاور محمود جنجوعہ کی جانب سے بیرسٹر احمد صغیر راجہ کی حمایت کے اعلان کو تحصیل کہوٹہ کی جاری سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں مختلف شخصیات کی جانب سے حمایت کے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہاعلانات اور سیاسی رابطوں کے باعث مقامی سیاست میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ تحصیل کہوٹہ میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقاتوں اور حمایت کے اعلانات پر بھی توجہ مرکوز ہے۔ آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر سیاسی رابطوں اور مزید اعلانات کے حوالے سے صورتحال مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

Inspection Schedule Issued for Weighing and Measuring Instruments in Kahuta; Legal Action for Violations

کہوٹہ میں ناپ تول کے آلات کی جانچ پڑتال کا شیڈول جاری، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر 2026)
کہوٹہ میں ناپ تول کے آلات کی جانچ پڑتال کا شیڈول جاری، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی اسسٹنٹ انسپکٹر محکمہ اوزان و پیمائش راولپنڈی کی جانب سے تحصیل کہوٹہ کے تاجروں، دکانداروں اور تاجر تنظیموں کے لئے ترازو، وزن اور پیمائش کے آلات کی انسپکشن، تصدیق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 اکتوبر سے 30 نومبر 2026 تک کہوٹہ بازار اور گردونواح میں باٹ، ترازو، وزن اور پیمائش کے آلات کی انسپکشن، تصدیق اور تصدیق کی جائے گی۔محکمہ کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران غیر معیاری، خراب یا ردوبدل شدہ آلات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،جبکہ قابل اصلاح آلات کی مرمت اور دوبارہ تصدیق بھی کی جائے گی۔ محکمہ نے تاجروں اور دکانداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

PPP Is a Party of Martyrs and Veterans, Enjoying Growing Public Support, Says Dr Muhammad Khurshid

پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے، عوام میں مقبولیت پہلے سے زیادہ ہے، ڈاکٹر محمد خورشید

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر 2026)
پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے، ہمارے قائدین نے ملک و عوام کے لیے لازوال قربانیاں دیں، عوام میں پارٹی کی مقبولیت پہلے سے زیادہ ہے،ڈاکٹر محمد خورشید، تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد خورشیدکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں، غازیوں اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے بہادر کارکنوں کی جماعت ہے، جس کی قیادت اور کارکنوں نے ملک و قوم اور عوام کے حقوق کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ یہی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ اور اس کی سیاسی جدوجہد کی پہچان ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد خورشیدنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق، جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مضبوطی اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بلند کرنے کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے مشکل ترین حالات میں بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا اور جمہوری جدوجہد کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔ پارٹی کے بانی اور قائدین نے ملک کے جمہوری نظام کے استحکام اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شہداء کی قربانیاں کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی اپنے قائدین کے نظریات اور جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر محمد خورشید نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو ترجیح دی ہے۔ مزدور، کسان، نوجوان، خواتین، طلبہ اور معاشرے کے محروم طبقات کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد ایک طویل تاریخ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی پارٹی کے منشور، نظریے اور جمہوری جدوجہد سے وابستگی رکھتے ہیں عوام میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے اور ملک بھر میں پارٹی کے کارکن پہلے سے زیادہ متحرک اور منظم ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button