13 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rs12 Billion in Development Projects Completed or Underway in Six Years, Says Raja Sagheer Ahmed

کلر سیداں; چھ برسوں میں 12 ارب روپے کے ترقیاتی کام مکمل یا جاری ہیں، راجہ صغیر احمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13 اکتوبر2026)–مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ چھ برسوں میں بارہ ارب کے ترقیاتی کام کروا چکا ہوں اس وقت 48 سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی یا ان پر کام جاری ہے حلقے کے تمام مسائل زبانی یاد ہیں بتانے کا موقع بھی نہیں دیتا، خطیر رقم سے بناہل تک سڑک کی کارپٹ تعمیر جاری ہے بناہل میں یونین کونسل کا قیام دور حاضر کا بڑا کام ہے اس کے باوجود اگر کچھ لوگ ساری سیاست سوشل میڈیا پر کرتے ہیں تو انہیں میرا مشورہ ہے کہ اگر ان کے پیٹ میں پیڑ ہے تو تھوڑی اجوائن لے لیں انہیں افاقہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں یوسی منیاندہ کے سابق کونسلر چوہدری محمد عابد کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیرسٹر احمد صغیر راجہ،سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، طاہر ایوب،عابد دوبیرن، چوہدری توقیر اسلم، محمد عامر،محمد یاسر، شہزاد بٹ،ڈاکٹر شاہد و دیگر بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کلرسیداں میں حال ہی میں دوبیرن روڈ سے جبہ،ترکھی سے گکھڑ ادمال کارپٹ سڑکوں کی منظوری ہوئی ہے ٹینڈرز بھی طلب کر لیئے گئے کھڈ سے بناہل کارپٹ سڑک موجودہ طور میں معجزہ سے کم نہیں قیام پاکستان کے بعد پہلی بار بنائل تک آل ویدر سڑک کی تعمیر جاری ہے ارتھ ورک کے لیئے تیس فٹ سڑک خالی کروا لی گئی دوبیرن سے بناہل گھنٹوں کا فاصلہ سمٹ کر نصف گھنٹے پر محیط ہو جائے گا بناہل تفریح مقام میں تبدیل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہیں ترقیاتی کام ہوئے وہ ترقیاتی کاموں کی بھرپور معاونت کرنے پر وزیراعلی مریم نواز، مریم اورنگزیب اور راجہ اسامہ سرور کے بھی ممنون ہیں،انہوں نے کھڈ کے لیئے دو کلومیٹر سڑک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ستر برس کی مایوسیوں کا خاتمہ میں ہی کروں گا کھڈ کو بھی کھڈ سے باہر نکال کر دم لوں گا۔سابق چیئرمین چوھدری صداقت حسین نے کہا کہ لوگ یہ نہ بھولیں کہ قیام پاکستان کے 79 برس بعد پہلی بار بناہل کو کشادہ کارپٹ سڑک کی سہولت ملی رہی ہے جس کا سہرا مسلم لیگ ن کے سر جاتا ہے بناہل کو یونین کونسل کو فتنہ دیا جانا کوئی معمولی بات نہیں بتدریج تمام مسائل حل کریں گے بناہل کارپٹ روڈ سے تمام علاقہ کو معیاری اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی کھڈ کے قریب بجلی کے باقیماندہ کام کو بھی جلد مکمل کریں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, October 13, 2026): PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed said that development projects worth Rs12 billion had been completed or initiated in his constituency over the past six years, with work on 48 roads completed or underway.

Addressing a dinner hosted in his honour by former Union Council councillor Chaudhry Muhammad Abid in Kallar Syedan, he said carpeting work on the Khan–Banahal road was in progress, while road projects linking Doberan with Jabba and Tarkhi with Gakhar Admal had been approved and tendered. He added that the new Union Council in Banhal would help address local issues and improve public services.

Raja Sagheer also announced two kilometres of road construction for Khad, pledging to address long-standing problems in the area. Former UC chairman Chaudhry Sadaqat Hussain said improved roads would provide residents with faster and better travel facilities.

صفیہ فیملی ہسپتال کلر سیداں میں دل کے امراض کے شعبے کا افتتاح

Cardiology Department Inaugurated at Safia Family Hospital in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13 اکتوبر2026)–صفیہ فیملی ہسپتال چوآ روڈ کلرسیداں کے سربراہ معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے کہا کہ ہے معالجین کی زمہ داری ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت ہے دعووں کو عملی جامعہ بھی پہنائیں ہسپتال تک آنے والے لوگ بڑے مجبور بے کس اور معالج کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں ہم ان کے امراض کو اپنے دوا سے پہلے صرف اپنے رویے سے بھی بہتر بنا سکتے ہیں مگر اس کے لیئے پرعزم ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں صفیہ فیملی ہسپتال میں سالگرہ کے موقع پر دل کے امراض کے شعبہ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں راجہ سعید احمد،مسعود احمد بھٹی و دیگر مہمان خصوصی تھے ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام صرف مریضوں کا علاج کرنا ہی نہیں بلکہ دکھی انسانیت خدمت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی بھی ہے ہم آج نئے سنگ میل کو عبور کر رہے ہیں۔ڈاکٹر امبرین نے کہا کہ صفیہ فیملی ہسپتال چھ برس سے کلرسیداں کے لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کر رہا ہے،ڈاکٹر خدیجہ شکیل نے کہا کہ ہسپتال میں تمام ٹیسٹوں کے لیئے جدید مشینیں موجود ہیں تمام امراض کا علاج ہمارے ہاں ہوتا ہے، راجہ سعید احمد نے کہا کہ معالجین کا پہلا امتحان ان کا مریض سے رویہ ہے جس سے مریض کے کرب اور پرہشانی میں نمایاں کمی اور اضافہ بھی ہو سکتا ہے معالجین مریض کے امیر غریب ہونے کا پیمانہ اب توڑ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچے بڑے سبھی دن کو سہہ پہر تک سوئے رہتے ہیں یہ ایسی بڑی بد نصیبی ہے جو امراض میں بھی اضافے کا موجب بنتی ہے۔ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ ملک بھر میں دل کے امراض میں اضافہ ہو رھا ہے جس کی بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی ہے،کلرسیداں بار کی صدر محترمہ رفانہ ملک نے کہا کہ ڈاکٹر عمیر رانا نے ہسپتال کے نام کی حرمت کو ہمیشہ قائم رکھا تمام امراض کا علاج دن رات ایک ہی چھت تلے مہیا کرنا ڈاکٹر عمیر رانا کا ہی کمال ہے جس کی وجہ لوگوں کا اس ہسپتال پر اعتماد اور شفایابی ہے،شبیر خان،ارشد محمود بھٹی و دیگر نے کہا کہ صفیہ فیملی ہسپتال نے مریضوں کو کبھی مایوس نہیں کیا، ڈاکٹر عمیر لائق تحسین ہیں۔

Shah Khaki Police Arrest Three Women over Gold Jewellery and Cash Theft in Azad Kashmir

شاہ خاکی پولیس کی کارروائی، آزاد کشمیر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے والی تین خواتین گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13 اکتوبر2026)–کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر افضال محمود نے ازادکشمیر کے قصبہ سنڈل سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا ملزمان نے سنڈل میں محمد سہیل کہ دختر کے گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات تین لاکھ دس ہزار کی نقدی چوری کرکے اپنے گھر گوجرخاں آنے والی تینوں خواتین کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیااور ملزمان خواتین کو ازادکشمیر پولیس کے حوالے کردیا۔

Kallar Syedan Bar Observes Strike Against Emergency and Governor’s Rule in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف کلر سیداں بار کی ہڑتال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13 اکتوبر2026)–خیبر پختون خواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف پیر کے روز کلرسیداں بار کے فیصلے کے مطابق ہڑتال رہی اور وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے سیکرٹری بار چوہدری اعجاز حسین گجر نے کے پی کے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسی ملکی آئین کے متصادم حملہ قرار دیا۔

Political and Social Figures Offer Condolences on the Death of Raja Nadeem Ahmed’s Mother

راجہ ندیم احمد اور بھائیوں کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13 اکتوبر2026)– مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و چئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد اور راجہ طلعت رمیض کی والدہ محترمہ کی وفات پر بڑے پیمانے پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے،تعزیت کرنے والوں میں پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ارکان اسمبلی راجہ محمد صدیق، راجہ اسامہ سرور،انجنیئر قمراسلام راجہ، راجہ صغیر احمد، راجہ شوکت عزیز بھٹی، سابق ارکان اسمبلی چوھدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، راجہ محمد علی،میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈائریکٹر نادرا یاسر ڈوگر،شیخ ساجد الرحمان، جمیل احمد ہاشمی، راجہ طلال خلیل،بیرسٹر سردار تیمور اسلم،محمد شفیق ستی،راجہ پرویز اختر قادری،راجہ الطاف، ناصر تاج،چئرمین راجہ شہزاد یونس، راجہ عامر مظہر،راجہ شوکت،ایس پی راجہ ظہیر ارشد، ایس پی اشفاق مغل، ایس پی راجہ طاہر بشیر،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا، چوہدری ناصر ایوب، چوہدری محمد فہد،قاضی ندیم احمد، قاضی امجد۔محبوب،شوکت اقبال جنجوعہ،حافظ عثمان مری، راجہ محمد کامران،چوہدری اسد سہالہ،راشد مبارک عباسی،قیصر عباسی، راجہ شام،جابر کیانی آف کلیال،چوہدری عامر،راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ،راجہ فہیم ایڈووکیٹ، چوہدری ناصر چٹھہ،محمد مبین اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، چوہدری زلفی،راجہ طارق کیانی،چوہدری نثار احمد، پیر سید حسن ناصر نقوی، شاہد صراف، اسرار عباسی،ڈاکٹر کرنل راجہ منور اختر، راجہ طاہر افضل،جنید بھٹی،سردار عامر،نمبردار مرزا محمد لیاقت،راجہ تنویر بنارس شامل تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button