12 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Young Man Killed, Two Injured in Motorcycle Collision
کلر سیداں میں دو موٹر سائیکلوں کا تصادم، نوجوان احسن محمود جاں بحق، دو زخمی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12 اکتوبر2026)–کلرسیداں شہر میں دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم سے نوجوان احسن محمود جاں بحق دو نوجواں سمیع اللہ سکنہ چوکپنڈوری اور آصف محمود سکنہ ڈھوک نکہ مٹور شدید زخمی ہو گئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک نوجوان کے منہ سے فوارے کی طرح خون نکل رھا تھا تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں احسن محمود سکنہ ڈھوک نکہ مٹور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 12, 2026): A young man, Ahsan Mahmood, was killed and two others were seriously injured in a collision between two motorcycles in Kallar Syedan city.
The injured were identified as Samiullah, a resident of Chowk Pindori, and Asif Mahmood, a resident of Dhok Nakka Mator. The collision was so severe that one of the injured victims was reportedly bleeding profusely from the mouth.
All three injured individuals were initially taken to the Tehsil Headquarters Hospital in Kallar Syedan, where they received first aid before being referred to Rawalpindi for further treatment.
However, Ahsan Mahmood, a resident of Dhok Nakka Mator, succumbed to his injuries after being shifted to Rawalpindi. The condition of the two other injured individuals was not immediately known.
چوک پنڈوری میں پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، بغیر لائسنس 30 بور کی گولیوں سمیت ملزم گرفتار
Patrol Police Arrest Suspect with Unlicensed .30-Bore Ammunition in Chowk Pindori
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12 اکتوبر2026)–پٹرولنگ ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز گولیاں رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور کی زندہ گولیاں برآمد کر لیں۔ پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کے اے ایس آئی خرم قریشی اپنے ساتھیوں کانسٹیبل عمار حمید، کانسٹیبل علی المعید اور ڈرائیور اسد مسعود کے ہمراہ مشکوک عناصر کے خلاف ناکہ بندی کر رکھی تھی اسی دوران چبوترہ میں کلر سیداں کی جانب سے آنے والے ایک بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار کو شک کی بنیاد پر روکا گیا دریافت کرنے پر آفاق احمد ولد نصیر احمد، سکنہ ساگری کے نام سے شناخت ہوئی جامہ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 30 بور کی زندہ گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک موبائل فون اور 15 ہزار روپے نقدی بھی ملی۔ ملزم گولیاں رکھنے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر اسے گرفتار کر کے کلرسیداں پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند کردیا گیا۔
Raja Awais Mushtaq Ties the Knot; Political and Social Figures Attend Wedding Reception
راجہ اویس مشتاق رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12 اکتوبر2026)–معروف سیاسی سماجی رہنما ٹھیکیدار راجہ خضر محمود کے بھتیجے اور راجہ مشتاق حسین کے فرزند راجہ اویس اویس مشتاق کی شادی راجہ علی احمد کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ بارکاں میں ہوئی جس میں راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی،ٹھیکیدار بشارت اعوان،چوہدری شاہد گجر،جبران صفدر کیانی، کرنل ریٹائرڈ منور حسین،مرزا جلیل الرحمان،راجہ سعید احمد،چوہدری زین العابدین عباس،ملک طیفور احمد،نمبردار عصمت اللہ،راجہ اشتیاق حسین،خان شبیر خان، محمد آصف نورانی،راجہ عاصم صدیق،راجہ مجید احمد،چوھدری نصرت اقبال،افتخار پکھڑال، راجہ انوار الحق و دیگر نے شرکت کی۔
Muhammad Umar Shahzad Ties the Knot; Political and Social Figures Attend Wedding Reception
محمد عمر شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت




