11 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Training Session Held at Government Girls High School Panjar

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پنجار میں تربیتی سیشن کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2026)
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پنجار میں تربیتی سیشن، ڈاکٹر عتیق رضا اور مسز عائشہ عزیز کی خصوصی شرکت تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پنجار میں 9 اکتوبر 2026ء کو مثبت سوچ، شخصیت سازی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے ایک خصوصی سیشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر عتیق رضا، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیس، پازیٹو سلوشنز، اور مسز عائشہ عزیز، شریک بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، ویمن ونگ، پازیٹو سلوشنز، نے شرکت کی۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے ذہنی و جذباتی سکون، خود اعتمادی، مثبت طرزِ فکر، خواتین کی رہنمائی اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عتیق رضا نے شخصیت سازی اور اندرونی سکون کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی، جبکہ مسز عائشہ عزیز نے خواتین کی بااختیاری اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔اسکول کی ہیڈمسٹریس، مسز سدرہ اختر، نے معزز مہمانوں کی علمی و تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی آمد اور مفید رہنمائی پر اظہارِ تشکر کیا۔ مقررین کی شرکت کو اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور طلبہ میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 11, 2026): A special training session focusing on positive thinking, personality development, and professional development of teachers was held at Government Girls High School Panjar on October 9, 2026.

Dr. Atiq Raza, Founder and Chief Executive Officer of Positive Solutions, and Mrs. Ayesha Aziz, Co-Founder and Chief Executive Officer of the Women Wing at Positive Solutions, attended the session as special guests.

During the session, the distinguished guests highlighted the importance of mental and emotional well-being, self-confidence, positive thinking, women’s empowerment, and creating a better educational environment.

Dr. Atiq Raza provided valuable guidance on personality development and inner peace, emphasizing the importance of maintaining a positive mindset in personal and professional life. Mrs. Ayesha Aziz highlighted women’s empowerment and their positive role in society, encouraging greater awareness and support for women’s development.

The school’s Headmistress, Mrs. Sidra Akhtar, appreciated the guests’ valuable educational and training services. She also expressed her gratitude for their visit and the useful guidance they provided to the teachers and participants.

The session was described as an important step towards enhancing teachers’ professional skills and promoting positive attitudes among students. The initiative also emphasized the importance of personal growth, emotional well-being, and a constructive learning environment in educational institutions.

عثمان گجر کے کاروباری مرکز ”محمدی ڈوگر سجی“ کا افتتاح، ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے فیتہ کاٹ دیا

Usman Gujar’s Business Center “Mohammadi Dogar Sajji” Inaugurated by MPA Raja Saghir Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2026)
عثمان گجر کے کاروباری مرکز ”محمدی ڈوگر سجی“ کی افتتاحی تقریب، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت،معروف سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری رہنماؤں اور معززینِ علاقہ کی تقریب میں شرکت، ایم پی اے راجہ صغیر نے فیتہ کاٹ کر کاروباری مرکز کا افتتاح کیا۔تفصیل کے مطابق عثمان گجر کے کاروباری مرکز محمدی ڈوگر سجی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) راجہ صغیر احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر کاروباری مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں راجہ عباس پپو کونسلر، نوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی بگلہ راجگان، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک بلاول علی کلیامی، راولپنڈی شہر کی معروف کاروباری شخصیات ملک حفیظ اعوان، ملک فہد اعوان، ملک عمیر اعوان اور ملک حماد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمانِ خصوصی راجہ صغیر احمد کی آمد کو شرکائے تقریب نے خوش آئند قرار دیا۔ فیتہ کاٹنے کے بعد کاروباری مرکز کے افتتاح کی خوشی میں شرکاء نے عثمان گجر کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم محمدی ڈوگر سجی کا افتتاح عثمان گجر کے کاروباری سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے کاروباری مراکز کا قیام مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے، صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اس نوعیت کے کاروباری منصوبے نہ صرف کاروباری طبقے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں بلکہ علاقے میں تجارتی ماحول کو بھی مزید مستحکم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب میں شریک سیاسی و سماجی شخصیات اور کاروباری رہنماؤں کی موجودگی اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتی رہی۔ شرکاء نے باہمی میل جول کے ذریعے کاروباری اور سماجی روابط کو مضبوط بنانے کے جذبے کا بھی اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر عثمان گجر کو کاروباری مرکز کے افتتاح پر مبارک باد پیش کی گئی اور ان کے کاروبار کی کامیابی، ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔محمدی ڈوگر سجی کی افتتاحی تقریب سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں کے باہمی روابط اور مقامی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

Maternal Uncle of Vice Chairman Mirza Muhammad Masood Laid to Rest in Bani Pikan; Large Number of People Attend Funeral Prayer

وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کے ماموں سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2026)
وائس چیئرمین مرز امحمد مسعود کے ماموں اور حاجی الطاف مغل کے بھائی سپرد خاک نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بنی پیکاں میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ علامہ وحید رضوی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی ڈیرہ مشتاق شاہ، راجہ فیصل محمود آف نوگراں،علامہ سعید احمد نقشبندی،حافظ خضر حیات پیر گلہ،حافظ قمر رضا چشتی،سابق کونسلر حاجی جہانگیرمغل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button