10 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Following the Prophet’s (PBUH) Example Is the Key to Success, Says Maulana Iqbal Qureshi

کلر سیداں; اسوۂ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے، مولانا اقبال قریشی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10 اکتوبر2026)–ممتاز مذھبی سکالر مولانا محمد اقبال قریشی نے کہا ھے کہ اسوہ حسنہ امتِ محمدی کے لیے تا قیامت بہترین مشعلِ راہ ​ھے آپ ﷺ کی ذاتِ گرامی صرف ایک مذہبی رہنما کی حیثیت نہیں رکھتی، بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں کامل و اکمل نمونہ اسوہ حسنہ ھے۔​آپ ﷺ کی سِیرتِ طیبہ کی عالمگیریت، جامعیت اور ابدیت ہی وہ خصوصیت ہے جو اسے قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے مشعلِ راہ بناتی ہےان خیا لات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں جامع غوثیہ معصومیہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ھوے کیا انہوں نے کہا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ زندگی کے ہر مرحلے، ہر فرد اور ہر شعبے پر محیط ہے، دنیا کا کوئی ایسا منصب یا حالت نہیں جس کے لیے رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں عمل اور ہدایت نہ ملتی ھو​ ​نبی کریم ﷺ نے صرف انفرادی عبادت پر زور نہیں دیا، بلکہ ایک متوازن اور مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی ​انہوں نے کہا کہ ​سیرتِ طیبہ وہ واحد سرچشمہ ہے جس سے تا قیامت بشریت ہدایت، سکون اور کامیابی حاصل کرتی رہے گی۔ امتِ محمدی کے لیے دنیا و آخرت میں سرخروئی کی واحد راہ یہی ہے کہ آپ ﷺ کی تعلیمات کو صرف پڑھنے اور سننے تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی کے ہر عمل میں شامل کیا جائے۔​سیرتِ طیبہ کا مطالعہ اور اس پر عمل پیرا ہونا محض ایک عقیدتی ضرورت نہیں، بلکہ یہ ایک کامل عملی فریم ورک ہے جو انسان کو انفرادی بندگی سے لے کر اجتماعی تعلقات تک ہر مرحلے پر ہدایت فراہم کرتا ہے۔مولانا اقبال قریشی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عملی ذمہ داری ھے کہ دعوے سے عمل تک ​اسوہ حسنہ سے حقیقی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہمیں محض زبانی محبت ​اور اس بات پر فخر کہ ھم امت محمدی ھیں کے بجاے سیرتِ نبوی کے مطابق اپنے معاملات، لین دین، سچائی اور وعدے کی پابندی میں آپ ﷺ کے کردار کو اپنایا اورآپ ﷺ کے لائے ہوئے نظامِ عدل و رحمت کو اپنے اخلاق اور کردار کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔اسی میں ھماری فلاح ھے ۔

Kallar Syedan;  (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 10, 2026): Prominent religious scholar Maulana Muhammad Iqbal Qureshi said that the Seerat-un-Nabi (PBUH) provides timeless guidance for humanity in every aspect of life.

Addressing a large Friday congregation at Jamia Ghausia Masoomia in Kallar Syedan, he emphasized that true love for the Holy Prophet (PBUH) must be reflected in daily actions, honesty, business dealings, and fulfilling promises. He said that adopting the Prophet’s teachings of justice, mercy, and compassion is essential for building a balanced society and achieving success in this world and the Hereafter.

موسلادھار بارش اور بھاری اولے، گاڑیوں، باغات اور سولر پلیٹوں کو نقصان

Heavy Rain and Hailstorm Hit Rawalpindi, Islamabad and Surrounding Areas, Damaging Vehicles, Orchards and Solar Panels

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10 اکتوبر2026)–گزشتہ رات گئے راولپنڈی اسلام آباد و مضافات میں موسلادھار بارش کی ساتھ بھاری اولے بھی پڑے، موسلادھار بارش سے گلیاں برساتی نالوں میں بدل گئیں شدید طوفانی بارش کے ساتھ ہی زوردار آوازوں کے ساتھ بھاری اولے بھی پڑنے شروع ہو گئے ابتدا میں لوگ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے سنگ باری سمجھ کر ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے جس کے بعد معلوم ہوا کہ یہ پتھراؤ نہیں بلکہ شدید بارش کے ساتھ بھاری اولے پڑ رہے ہیں جس سے کھلی جگہوں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا باغات کو بھی شدید نقصان ہوا بھاری اولوں کے باعث کئی مقامات پر سولر پلیٹیں بھی متاثر ہوئی ہیں درختوں کی شاخیں ٹوٹ کر فضا میں بکھر گئیں

Kallar Syedan Municipal Official Chaudhry Imran Mazhar Returns After Performing Umrah

بلدیہ کلر سیداں کے سینئر اہلکار چوہدری عمران مظہر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10 اکتوبر2026)–بلدیہ کلرسیداں کے سینئر اہلکار چوہدری عمران مظہر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی چوھدری عمران مظہر سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر مبشر بھٹی بھی موجود تھے۔

Mohra Ahir–Daryala Sehgan Road to Remain Closed Today for Carpeting Work

موہڑہ آہیر تا دریالہ سہگن روڈ کارپٹ تعمیر کے باعث آج بند رہے گی، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10 اکتوبر2026)–پنجاب ہائی وے کے مطابق آج بروز ہفتہ موہڑہ آہیر سے دریالہ سہگن روڈ کارپٹ سڑک کی تعمیر کے باعث بند رہے گی گوجرخاں سے کلرسیداں،دریالہ،بابا شہید،سوئیں چیمیاں،کنوہا کے مسافر متبادل راستے اختیار کریں

Kallar Syedan Bar Association Announces Strike Against Rising Petrol and Diesel Prices

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کی آج ہڑتال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10 اکتوبر2026)– بار ایسوسی ایشن کلر سیداں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال نے غریب اور عام شہریوں کی زندگیوں کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال دیا ہے۔بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر نے جاری بیان میں کہا کہ بارایسوسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، عوام کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے اور شہریوں کو مایوسی اور پریشانی کی طرف دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔ حکومت پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجاً، بار ایسوسی ایشن کلر سیداں اج بروز ہفتہ ہڑتال کرے گی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

Free Eye Camp Held in Dhok Chauhan with Support from Chashm Bux Trading Community UK

 ڈھوک چوہان میں چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی یوکے کے تعاون سے مفت آئی کیمپ، مریضوں کے مفت معائنے، آپریشن اور ادویات کی سہولت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10 اکتوبر2026)–چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی یوکے لطیف چوہان کی جانب سے مستحق افرادکے لیئے کلرسیداں کے نواحی گاؤں ڈھوک چوہان میں فری آئی کمیپ کا انعقاد کیاگیا۔کیمپ میں صحت عامہ کی جدید سہولیات مفت آپریشن اور ادویات کی فراہمی کی گئی۔ فری آئی کیمپ میں متعدد ماہر امراض چشم اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔۔تشخیص میں آنکھوں کا جدید آلات سے معائنہ، موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن اور مفت لینز، چشموں اور ادویات شامل ہیں۔فری کیمپ کے دوران مریضوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔لطیف چوہان نے چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی یوکے کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اہلیان علاقہ اس کیمپ کی بدولت زیادہ سے مستفید ہو سکیں۔ عوام نے چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی یوکےحاجی لطیف چوہان کے عوامی بہبود کے لیئے اقدامات کی تعریف کی اور اظہار تشکر کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button