09 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Al-Khalil Umrah Group Returns Home Under the Leadership of Sahibzada Muhammad Farid

صاحبزادہ محمد فرید کی قیادت میں الخلیل عمرہ گروپ کے 20 رکنی قافلے کی وطن واپسی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2026)
صاحبزادہ محمد فرید کی قیادت میں الخلیل عمرہ گروپ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کے 20 رکنی قافلے کی وطن واپسی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال تفصیل کے مطابق الخلیل عمرہ گروپ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کا 20 افراد پر مشتمل قافلہ، صاحبزادہ محمد فرید کی قیادت میں سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی بابرکت حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ عمرہ زائرین کی پاکستان واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد نے دورانِ سفر مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔ زائرین نے حرمین شریفین میں ملک و قوم، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قافلے کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ محمد فرید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ اس نے اپنے گھر کی زیارت اور رسول اکرم ﷺ کے روضہ اقدس پر حاضری کی سعادت نصیب فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری ہر مسلمان کی دلی آرزو ہے اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اپنے مقدس گھر اور مدینہ منورہ کی حاضری کا شرف عطا فرماتا ہے۔ عمرہ زائرین نے اپنے سفر کے دوران روحانی و ایمانی کیفیت سے بھرپور لمحات گزارے اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔ وطن واپسی پر زائرین نے اپنے اہلِ خانہ اور احباب سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اہلِ خانہ اور دوست احباب نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے افراد کے لیے یہ سفر زندگی کا ایک یادگار اور بابرکت سفر ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ تمام عمرہ زائرین کی حاضری، عبادات، تلاوت، دعاؤں اور دیگر نیک اعمال کو اپنی پاک بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

Mator (October 9, 2026): A 20-member group of Al-Khalil Umrah Group, Grid Station Kahuta, led by Sahibzada Muhammad Farid, has returned to Pakistan after performing Umrah and visiting the holy cities of Makkah and Madinah.

The pilgrims were warmly welcomed at Islamabad International Airport by their family members, relatives and friends. During their spiritual journey, the group performed Umrah at the Holy Kaaba and offered prayers at Masjid-e-Nabawi ﷺ in Madinah.

Sahibzada Muhammad Farid expressed gratitude to Allah Almighty for granting the group the opportunity to visit the holy places. He said the pilgrims prayed for the country, the local community and the entire Muslim Ummah at the holy sites.

Family members and friends congratulated the returning pilgrims and welcomed them with flowers, describing the journey as a memorable and blessed experience.

معروف سیاسی شخصیت احمد نواز راجہ کی دعوت پر بیرسٹر احمد صغیر راجہ کی حویلی حاجی محمد عارف چشتی آمد، معززین علاقہ کا پرتپاک استقبال

Barrister Ahmed Sagheer Raja Visits Haji Muhammad Arif Chishti’s Haveli at Special Invitation of Ahmed Nawaz Raja

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2026)
معروف سیاسی شخصیت احمد نواز راجہ کی خصوصی دعوت پر نوجوان قیادت بیر سٹر احمد صغیر راجہ کی حویلی حاجی محمد عارف چشتی مرحوم ڈھوک بنگیال داخلی چوآخالصہ آمد، معززین علاقہ نے پر تباک استقبال کیا،نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ سمیت بڑی تعداد معززین علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حویلی حاجی محمد عارف چشتی مرحوم ڈھوک بنگیال داخلی چوآخالصہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت احمد نواز راجہ کی خصوصی دعو ت پر نوجوان قیادت بیر سٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کی آمد حویلی حاجی محمد عارف چشتی مرحوم میں سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ، نمبردار چوھدری وقاص احمد گجر، صوبیدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس راجہ، ڈاکٹر رب نواز راجہ، محمد نواز راجہ یوکے، احمد نواز راجہ، سامر نواز راجہ، حسنین نواز راجہ، ھشام نواز راجہ اور ریحان نواز راجہ نے خوش آمدید کہا جبکہ مہمانوں میں نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ،راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ,راجہ اسرار احمد ایڈووکیٹ،راجہ ناصر کیانی، سائیں شعبان، سردار عدیل، مقصود احمد بھٹی، سرمد بٹ،اسرار احمد جٹ، محمد عزیر,، راجہ عرفان ناصر، ماسٹر راجہ صغیر احمد، چوھدری رضوان، راجہ اویس علی، حوالدار خالد حسین، راجہ وحید اقبال،راجہ سعید اقبال، راجہ طارق محمود، راجہ طاھر اقبال، وقار علی، محمد کامران، و دیگر احباب نے شرکت، احمد صغیر راجہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آئیں اور اپنے بزرگوں کے دست و بازو بنیں انشا اللہ آنے والا وقت پرعزم نوجوانوں کا ھے جن کے رول ماڈل اپنے بزرگ والدین ھیں ھم اس عہد سے تبدیلی لائیں گے کہ ھمارے والدین ھماری کوششوں پر فخر کریں، آخر میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد محترم راجہ صغیر احمد صاحب کے مشن کو انشاء اللہ جاری رکھوں گا اور ھر وقت آپ کے لئے دستیاب ھوں گا۔

Malik Haji Muhammad Masood Passes Away; Raja Sagheer Ahmed Offers Condolences to Bereaved Family

ملک حاجی محمد مسعود انتقال کر گئے، راجہ صغیر احمد کی سوگوار خاندان سے تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2026)
ملک زبیر مسعود، ملک طلعت مسعود اور ملک اویس مسعود کے والد محترم جبکہ ملک شاہد اکرم کے بہنوئی ملک حاجی محمد مسعود رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی وفات کی خبر سے اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت و بلندیِ درجات کی دعا کی۔ شرکاء نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور نے بھون اعوان میں مرحوم کی رہائش گاہ پر جا کر ملک زبیر مسعود، ملک طلعت مسعود، ملک اویس مسعود اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ راجہ صغیر احمد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم ملک حاجی محمد مسعود کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ سوگوار خاندان نے تعزیت اور نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والی تمام سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Dangerous Yellow-Flower Weed Spreads Rapidly in Dera Mushtaq Shah Area, Residents Urge CM Punjab to Take Notice

ڈیرہ مشتاق شاہ میں خطرناک پیلے پھولوں والی بوٹی کا پھیلاؤ، وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقے میں میں (پیلے پھولوں والی)خطر ناک قسم کی بوٹی کا پھیلاو،درختوں اور پودوں کی بڑی سطح پر نسل کشی،یہ بوٹی ایک جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور درخت کو اپنی جکڑمیں لے کر کچھ عرصے بعد سوکھا دیتی،وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ از خود نوٹس لے کر مذکورہ بوٹی کے خاتمے کے لیے زمہ دار محکموں کو سختی سے احکامات صادر فرماہیں تاکہ ہمارے جنگلات اور کھیت اس خطر ناک بوٹی سے بچ سکیں ان خیالات کا اظہارمعزز ین علاقہ اور زمیند داروں نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پودا جو الرجی کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے کہوٹہ کلر سیداں ضلع راولپنڈی اور تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع مری میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور جنگلات میں باقی پودوں اور درختوں کو بالکل ختم کر رہا ہے یہ جھاڑیوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور باقی درختوں اور پودوں کی خوراک اور پانی بھی زمین سے لے لیتا ہے جس کی وجہ سے دوسرے درخت سوکھ جاتے ہیں جانور سب اس کو کھاتے ہیں تو ان کو پھیپھڑوں کی اور گلے کی بیماریاں شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے برائے مہربانی اس پودے کو تلف کرنے کے لیے کوئی عملی قدم اٹھائیں لیبارٹری میں اس کا ٹسٹ کروائیں اور کوئی ایسی دوائی تیار کروائیں جو اس کو جڑ سے ختم کریں امید ہے آپ اس پودے کو ختم کروانے میں عملی اقدامات اٹھائیں گی۔

PPP Is a Party of Martyrs and Veterans, Its Popularity Has Increased Further: Syed Imran Ali Bukhari

پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت، عوام میں مقبولیت پہلے سے زیادہ ہے: سید عمران علی بخاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2026)
پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے، ہمارے قائدین نے ملک و عوام کے لیے لازوال قربانیاں دیں، عوام میں پارٹی کی مقبولیت پہلے سے زیادہ ہے: سید عمران علی بخاری تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کہوٹہ سٹی کے سیکرٹری اطلاعات سید عمران علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں، غازیوں اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے بہادر کارکنوں کی جماعت ہے، جس کی قیادت اور کارکنوں نے ملک و قوم اور عوام کے حقوق کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ یہی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ اور اس کی سیاسی جدوجہد کی پہچان ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سید عمران علی بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق، جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مضبوطی اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بلند کرنے کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے مشکل ترین حالات میں بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا اور جمہوری جدوجہد کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔ پارٹی کے بانی اور قائدین نے ملک کے جمہوری نظام کے استحکام اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شہداء کی قربانیاں کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی اپنے قائدین کے نظریات اور جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سید عمران علی بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو ترجیح دی ہے۔ مزدور، کسان، نوجوان، خواتین، طلبہ اور معاشرے کے محروم طبقات کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد ایک طویل تاریخ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی پارٹی کے منشور، نظریے اور جمہوری جدوجہد سے وابستگی رکھتے ہیں عوام میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے اور ملک بھر میں پارٹی کے کارکن پہلے سے زیادہ متحرک اور منظم ہیں۔

Mamyam Rajgans Ignored After Raja Saqlain’s Death, No Significant Development Work: Raja Shams Janjua

راجہ ثقلین کی وفات کے بعد اہلیان ممیام راجگان نظرانداز، کوئی خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں ہوا: راجہ شمس جنجوعہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اکتوبر2026)
راجہ ثقلین آف ممیام کی وفات کے بعد ممبران اسمبلی نے اہلیان ممیام راجگان کو بھلا دیا، علاقے میں کوئی خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں ہوا: راجہ شمس جنجوعہ،تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی شخصیت راجہ شمس جنجوعہ آف ممیام نے کہا ہے کہ راجہ ثقلین آف ممیام کی وفات کے بعد ممبران اسمبلی نے اہلیان ممیام راجگان کو نظر انداز کر دیا ہے، جس کے باعث علاقے کے بنیادی مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ممیام راجگان کے مختلف علاقوں میں آج بھی کچی گلیاں، ٹوٹے پھوٹے راستے اور بنیادی سہولیات کا فقدان عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں راجہ شمس جنجوعہ نے کہا کہ راجہ ثقلین آف ممیام نے اپنی سیاسی زندگی میں علاقے اور عوام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی خدمات اور قربانیاں اہلِ علاقہ کے لیے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کی وفات کے بعد اہلیان ممیام راجگان کو توقع تھی کہ منتخب عوامی نمائندے علاقے کی طرف خصوصی توجہ دیں گے اور راجہ ثقلین کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے حلقہ احباب اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاہم صورتحال اس کے برعکس دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممیام راجگان کے عوام بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متعدد گلیاں اور راستے پختہ نہ ہونے کے باعث خصوصاً بارش کے موسم میں آمدورفت دشوار ہو جاتی ہے۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار راستوں کی وجہ سے بزرگوں، خواتین، بچوں اور روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ راجہ شمس جنجوعہ نے کہا کہ ترقیاتی کام صرف بڑے شہروں یا مرکزی علاقوں تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ دیہی علاقوں کے عوام بھی بنیادی سہولیات کے برابر حقدار ہیں۔ ممیام راجگان کے عوام عرصہ دراز سے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے چلے آ رہے ہیں، مگر ان مسائل کے مستقل حل کے لیے خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی منتخب ممبران اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر ایوانوں میں پہنچتے ہیں اور ان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقے کے ہر علاقے میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروائیں۔ ممیام راجگان بھی اسی حلقے کا حصہ ہے، اس لیے یہاں کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا مناسب نہیں۔ نوجوان سیاسی رہنما نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ **راجہ ثقلین آف ممیام کی سیاسی و عوامی خدمات اور قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلیان ممیام راجگان کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button