لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ | 05 اکتوبر 2026): کوونٹری مارکیٹ کے ایک تاجر امجد حسین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں جاری طویل مدتی تعمیر نو اور ترقیاتی کاموں کے باعث ان کا کاروبار شاید زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں جاری کے باعث ان کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
امجد حسین کوونٹری کی کوئین وکٹوریہ روڈ پر واقع کوونٹری مارکیٹ میں اسپورٹس سپلیمنٹس کا اسٹال چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ مقامی کونسل نے سٹی سینٹر ساؤتھ منصوبے کے تحت مارکیٹ کی عمارت کی بہتری کے لیے 12 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
دیگر تاجروں کی طرح امجد حسین کے کرائے میں بھی کونسل کی جانب سے کمی کی گئی ہے تاکہ جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور کاروباری رکاوٹوں کے اثرات کو مدنظر رکھا جا سکے۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ کام شروع ہونے کے بعد سے ان کی فروخت میں 70 فیصد سے زیادہ کمی ہو چکی ہے، جس کے باعث انہیں اپنے کاروبار کے مستقبل کے حوالے سے تشویش ہے۔
امجد حسین نے مزید حکومتی اور مقامی سطح پر تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کے لیے مجوزہ منصوبے اچھے ہیں، لیکن تاجروں کے لیے اصل چیلنج یہ ہے کہ وہ تعمیراتی کام مکمل ہونے تک اپنے کاروبار کو کیسے برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈور مارکیٹ کے لیے پیش کیے گئے منصوبے “واقعی اچھے” ہیں، تاہم شہر میں جاری وسیع تر ترقیاتی کاموں کے باعث اس مقام پر ان کے کاروبار کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ سٹی سینٹر ساؤتھ منصوبے کے مکمل ہونے کی توقع 2034 تک ہے۔
امجد حسین کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد حالات کاروبار کے لیے بہتر ہو سکتے ہیں، تاہم تاجروں کو اس وقت تک مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید مدد درکار ہے۔
دوسری جانب مقامی کونسل نے کہا ہے کہ وہ مارکیٹ کی تشہیر جاری رکھے گی اور ترقیاتی کاموں کے دوران تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔
سٹی سینٹر ساؤتھ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد کوونٹری میں 1,500 سے زائد نئے گھروں کی تعمیر متوقع ہے، جبکہ منصوبے میں تقریباً 18,000 مربع میٹر عوامی جگہ کے علاوہ ریسٹورنٹس، دکانیں اور دیگر تفریحی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔
کوونٹری مارکیٹ اس بڑے ترقیاتی منصوبے کے عین قریب واقع ہے، جس کے باعث مارکیٹ کے تاجروں کا کاروبار بھی جاری تعمیراتی سرگرمیوں سے متاثر ہو رہا ہے۔
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja – 05 October, 2026): Amjad Hussain, a market trader in Coventry, has said he is concerned his business might not survive as he has seen sales plummet amid a lengthy redevelopment of the wider area.
Amjad Hussain runs a sports supplements stall at Coventry Market on Queen Victoria Road, and said he was pleased the local authority planned to invest £1.25m in revamping the building as part of the City Centre South project.
Like many other traders, his rent has been reduced by the council to reflect the disruption, but he said sales had already dropped by “more than 70%” since work began and called for more support.
The council said it would continue “promoting the market” and “working with traders throughout the redevelopment”.
Hussain said the plans for the indoor market were “really good” but that his future at the site hung in the balance because of the city’s wider redevelopment works, due to be completed by 2034.
“It’s going to be good for us when it’s completed, but we have to survive until then,” he added.
The City Centre South development is expected to bring more than 1,500 new homes to the city, along with 18,000 sq m (21,529 sq yds) of public space, restaurants, shops and other leisure facilities.
Coventry Market sits next to that development.