02 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Tribute to Retiring Headmaster Raja Khalid Mahmood

کہوٹہ: ریٹائر ہونے والے ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کو خراجِ تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اکتوبر2026)
سلطان خیل کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری کے ریٹائر ہونے والے ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کا خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان سے ہم نے بہت سیکھا ہے موصوف نے اپنیدوران سروس زندگی انہتائی احسن طریقے سے گزاری اور پوری ایمانداری سے علم کی روشنی پھیلائی،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری کے ہیڈ ماسٹر راجہ خالد محمود 43سال سروس مکمل کر نے کے بعد ریٹائر ہو گے، الوادعی تقریب میں علاقے بھر کے معززین سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور ان کو وقار طریقے سے ان کو الوادع کیا، ٹیلی فون پر سلطان خیل کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے انتہائی قابل عزت استاد محترم ہیڈماسٹر راجہ خالد محمود کے نام خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ایک کامیاب شاگرد کی کامیابی کے پیچھے ہمیشہ کسی نہ کسی عظیم استاد کی محنت، رہنمائی اور دعائیں شامل ہوتی ہیں۔ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ مجھے استادِ محترم راجہ خالد محمود سے سیکھنے کا موقع ملا۔آج ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ میری زندگی میں جو بھی کامیابیاں ہیں، ان میں میرے استاد کی تعلیم، تربیت، شفقت اور رہنمائی کا نمایاں حصہ ہے۔ میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے محترم استاد کے سر باندھتا ہوں، جنہوں نے صرف کتابیں نہیں پڑھائیں بلکہ زندگی کو سمجھنے، آگے بڑھنے اور اچھا انسان بننے کا شعور بھی دیا۔استاد ریٹائر ہوتا ہے، مگر اس کی دی ہوئی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کبھی ریٹائر نہیں ہوتی۔ راجہ خالد محمود کی خدمات اور ان کے شاگردوں کی کامیابیاں ان کی اصل میراث ہیں۔سر! آپ کی محنت ہماری کامیابیوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد صحت، سکون، عزت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua, October 2, 2026) Raja Tasaduq Janjua, a young political figure from Sultan Khel, currently residing in Saudi Arabia, has paid tribute to Raja Khalid Mahmood, the retiring Headmaster of Government High School Bagh Jamri, acknowledging his outstanding services to education and his lasting contribution to the lives of his students.

Raja Khalid Mahmood retired after completing 43 years of dedicated service. A farewell ceremony was held in his honour, attended by prominent personalities, political and social figures, and respected members of the local community. The participants paid tribute to him and bid him farewell in a dignified manner.

In a telephone statement, Raja Tasaduq Janjua said that Raja Khalid Mahmood was one of his most respected teachers and that he had learned a great deal from him.

He said, “Behind the success of every successful student, there is always the hard work, guidance and prayers of a great teacher. For me, it is an honour that I had the opportunity to learn from my respected teacher, Raja Khalid Mahmood.”

Paying tribute on the occasion of his retirement, Raja Tasaduq Janjua said that his teacher’s education, training, affection and guidance had played a significant role in whatever success he had achieved in life.

He added that Raja Khalid Mahmood did not merely teach his students from books, but also taught them how to understand life, move forward and become better human beings.

“I attribute much of my success to my respected teacher, who devoted his life to educating and guiding his students,” he said.

Raja Tasaduq Janjua further remarked that a teacher may retire from service, but the education, training and character-building imparted by a teacher never retire. The services of Raja Khalid Mahmood and the achievements of his students will remain his true legacy.

“Sir, your hard work will always live on through our achievements. May Allah Almighty bless you with good health, peace, honour and a life filled with happiness after your retirement,” he concluded.

حافظ نوید مغل کے دوسرے صاحبزادے نے بھی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر لی

Hafiz Naveed Mughal’s Second Son Achieves the Honor of Memorizing the Holy Quran

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،02اکتوبر2026)
کہوٹہ بٹالہ شریف کے رہائشی حافظ نوید مغل کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کر لیا، نوید مغل کا یہ دوسرا صاحبزادہ ہے جس نے بھی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے اس پہلے ان کے بڑے صاحبزادے حافظ محمد سعد مغل نے بھی قرآن پاک حفظ کیا ہے،تفصیل کے مطابق حافظ نوید کے دوسرے صاحبزادے حافظ محمد ابوبکر مغل نے حفظِ قرآن مجید مکمل کر کے عظیم سعادت حاصل کر لی۔ اس روح پرور موقع پر اہلِ خانہ نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حافظ نوید کا کہنا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا بے حد و حساب احسان اور فضل و کرم ہے کہ ان کے گھرانے کو ایک بار پھر قرآنِ کریم کی برکتوں اور نور سے منور ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس سے قبل ان کے بڑے صاحبزادے حافظ محمد سعد مغل بھی حفظِ قرآن مجید مکمل کر چکے ہیں، جبکہ اب دوسرے صاحبزادے حافظ محمد ابوبکر مغل نے بھی حفظِ قرآن کی عظیم نعمت حاصل کر لی ہے۔ حافظ نوید نے اپنے دونوں صاحبزادوں کے حفظِ قرآن کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کے سینوں کو قرآن پاک کے نور سے ہمیشہ منور رکھے، انہیں والدین کا فرمانبردار، دین کا خادم اور امتِ مسلمہ کے لیے نافع بنائے۔انہوں نے قرآنِ کریم کی تعلیم و حفظ میں معاونت کرنے والے اساتذہ کرام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کی یہ کامیابی اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا ثمر ہے۔ اللہ تعالیٰ حافظ محمد سعد مغل اور حافظ محمد ابوبکر مغل کو قرآنِ کریم کا سچا حافظ، عامل اور خدمت گزار بنائے۔

PML-N’s Malik Munir Iqbal Chanr Wins NA-168 By-Election, Says Raja Habib Akbar

این اے 168 بہاولپور میں ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی، ن لیگ کی عوامی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ حبیب اکبر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،02اکتوبر2026)
بہاولپور این اے 168 میں ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی ن لیگ کی عوامی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ حبیب اکبرتفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما، کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حبیب اکبر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔راجہ حبیب اکبر نے کہا کہ ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور عوامی رابطے پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایکسپریس اردوانہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہوئے اپنا نمائندہ منتخب کیا، جو جمہوری نظام کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، اور این اے 168 کا انتخابی نتیجہ اسی سیاسی عمل کا حصہ ہے۔راجہ حبیب اکبر نے ملک منیر اقبال چنڑ، ان کے اہلِ خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور بہاولپور کے عوامی مسائل کو قومی اسمبلی کے فورم پر مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پارٹی قیادت کے ساتھ متحد ہیں اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے عوام کی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار قرار دیا ہیراجہ حبیب اکبر نے آخر میں ملک منیر اقبال چنڑ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کامیابی عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button