01 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syean: Woman Alleges Assault, After Rejecting Marriage Proposal

کلر سیداں; شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر خاتون پر تشدد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 اکتوبر2026)—چوکپنڈوری میں شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر شہری نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا گھر میں توڑ پھوڑ کی موبائل فون بھی چھین لیا، نواحی قصبہ چوکپنڈوری کی خاتون نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس نے 8/9 ماہ قبل اپنے شوہر سے خلع لے لی تھی،میں گھر میں اکیلی رہتی ہوں محمد ثقلین بوقت ضرورت گھر کا ضروری سامان لانے میں مدد کرتا تھا اب مجھ سے شادی کا خواہش مند ہے جس کو میں نے انکار کیا تو وہ زبردستی میرے گھر میں داخل ہوا مجھے مارا پیٹا، میرے گھر کا سامان توڑ پھوڑ دیا اور میرا موبائل فون بھی اٹھا کر ساتھ لے گیا یہ اب مجھے بلیک میل کر رہا ہے اور میرے رشتہ داروں کو میری ویڈیو بنا کر بھیج رہا ہے اور کہتا ہے کہ میرے پاس تمہاری نازیبا ویڈیوز بھی ہیں اگر تھانے میں درخواست دی تو تمہاری ویڈیوز وائرل کردونگا۔مجھے محمد ثقلین سے شدید خطرہ جان ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 1, 2026): A woman from the outskirts of Chontra Pandori has approached Kallar Syedan Police, alleging that a man assaulted her, damaged property inside her home and took away her mobile phone after she rejected his marriage proposal.

According to the complaint submitted to police, the woman said she had obtained a khula (Islamic divorce initiated by the wife) from her husband around eight or nine months ago and had been living alone.

She alleged that Muhammad Saqlain had previously helped her bring essential household items when needed and later expressed his desire to marry her. She said that after she refused the proposal, he allegedly entered her house by force, assaulted her, damaged household belongings and took her mobile phone with him.

The complainant further alleged that the man had been threatening and blackmailing her, claiming to have objectionable videos of her. She alleged that he had also sent videos to some of her relatives and threatened to circulate the alleged videos if she approached the police.

The woman told police that she feared for her life and felt threatened by the accused.

Kallar Syedan Police have registered a case and initiated an investigation into the allegations. The claims remain subject to investigation and any further legal proceedings.

کلرسیداں عدالت کا یو بی ایل کی رقم میں ایک کروڑ روپے امانت میں خیانت کے مقدمے کے ملزم ڈرائیور کی ضمانت منظور کرنے کا حکم

Kallar Syedan Court Grants Bail to Driver Accused of Misappropriating Rs100 Million in UBL Cash Transit Case

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 اکتوبر2026)—ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں جہانگیرعلی گوندل نے تھانہ کلرسیداں کے معروف مقدمہ نمبر365/26 یوبی ایل بینکوں میں رقم ترسیل کے سلسلہ میں ایک کروڑ روپے امانت میں خیانت کے جرم میں قید ملزم محمد سپارس کی درخواست ضمانت 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی، ملزم کی جانب سے معروف قانون دان محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزم کے وکیل کاموقف تھا کہ مقدمہ ڈیڑھ ماہ کی تاخیرسے درج ہوا، ملزم ڈرائیور ہے اسے رقم امانت دی ہی نہیں گئی، امانت ثابت کئے بغیردفعہ408 کا اطلاق کیسے ہوسکتا ہے؟ جسمانی ریمانڈ کے باوجود ایک روپیہ تک برآمدگی نہ ہوئی، مستغیث کا پورامقدمہ صر ف زبانی الزامات پر مبنی ہے،6بینکوں میں سے کسی ایک بینک کی سی سی ٹی وی ملزم کے خلاف نہ ہونا، ملزم کے کیس کو مزیدشہادت کامتقاضی قراردیتاہے۔ ملزم کے کونسل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معززعدالت نے درخواست ضمانت منظورکرلی۔ یادرہے کہ رواں برس پچیس مئی کو یوبی ایل بیول، سنبمل، سرصوبہ شاہ، دوبیرن اور سینھہ میں 4کروڑ 75لاکھ روپے کی ترسیل کے دوران ایک کروڑ روپے کی رقم کہیں گم ہوگئی تھی۔جس پر10/07/26کو قریباً پانچ ملزمان کے خلاف زیردفعہ408ت پ کے تحت مقدمہ درج ہواتھا، دوملزمان سپارس اور ساجد گرفتار ہوئے تھے۔

FIA Arrests NADRA Assistant Director Over Alleged Attempt to Restore Cancelled CNICs of 51 Afghan Nationals

 افغان51شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ مبینہ طور پر بحال کرنے کی کوشش، ایف آئ اے نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 اکتوبر2026)— ایف آئی اے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے 51 افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ مبینہ طور پر بحال کرنے کی کوشش کے الزام میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر افغان شہریوں سے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔ گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، جہاں سے 19 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر رشوت کی مد میں حاصل کی گئی باقی رقم سے اثاثے خریدے، جبکہ حویلیاں اور اسلام آباد کے سیکٹر جی-15 میں پلاٹ خریدنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حکام نے جی-15 میں پلاٹ سے متعلق دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

SP Saddar Anam Sher Visits Kallar Syedan, Police Arrest Two More Suspects in Goat Theft Case

ایس پی صدر انعم شیر کا کلرسیداں کا دورہ، بکری چوری کیس میں مزید دو ملزمان گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 اکتوبر2026)—ایس پی صدر انعم شیر کا دورہ کلرسیداں،بکری چوری کیس کے مدعیان کو بھی طلب کر لیا کلرسیداں پولیس نے مدعیان کی درخواست پر دو ملزمان گلفام اور سائیں تضارب حسین جنجوعہ کو بھی گرفتار کر لیا پولیس نے گلفام قصاب کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ بدھ کی شام کو سائیں تضارب حسین جنجوعہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا اس واقعہ کے ایک ملزم مدثر کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کے بڑے ملزم طاہر کو پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا یاد رہے کہ چوآخالصہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ قمر مسعود کی سربراہی میں پولیس کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا سی پی او اور ایس پی صدر سے مدعیان کی ملاقات کے بعد حالات نے کروٹ بدلی اور حکام نے تمام ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button