30 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Banhal to Get First-Ever Carpeted Road, Rs400 Million Allocated for 8km Project
کلرسیداں: گاؤں بناہل کو 8 کلومیٹر منصوبے کے لیے 40 کروڑ روپے مختص

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30 ستمبر 2026)—قیام پاکستان کے بعد پہلی بار تحصیل کلرسیداں کے دوردشوار اور دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع گاؤں بناہل کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے جدید معیاری اور کارپٹ سڑک کا تحفہ دیا ہے جس کے لیئے 40 کروڑ کی خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے،یہ بات اسلامک ٹرسٹ جاپان کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین اور سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے ایک ملاقات میں بتائی انہوں نے کہا کہ سڑک کے لیئے لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد نے بھی بھرپور معاونت کی منصوبے کے تحت 8 کلومیٹر سڑک کھڈ سے بناہل کے لیئے 40 کروڑ مختص کیئے گئے ہیں جس سے بارہ فٹ چوڑی کارپٹ سڑک اور اس کے اطراف میں تین تین فٹ کنکریٹ شولڈرز بھی تعمیر کیئے جائیں گے جس سے سڑک کی مجموعی چوڑائی 18 فٹ ہو جائے گی،سڑک کی خاص بات یہ ہے کہ پنجاب ہائی وے نے اسے آل ویدرز روڈ بنانے کے لیئے اس کی نہ صرف الائنمنٹ کی بلکہ اندھے اور بڑے موڑ بھی ختم کر دیئے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ چھوٹی گاڑی سے ڈمپر تک وہاں معمول کے مطابق جا سکیں مجموعی طور پر سڑک کو تیس فٹ تک کشادہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل کی ضرورتوں کو بھی پورا کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ بناہل کے لیئے یہ صرف ایک سڑک ہی نہیں بلکہ عجوبہ ہو گی گزشتہ پچاس برسوں سے اس سڑک پر صرف لینڈ روورز جیپیں ہی مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچا رہی تھیں مگر اب سب کچھ بدلنے جا رہا ہے سڑک کی کٹنگ کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے دیواروں اور پلیوں کا کام بھی شروع ہے بہت جلد ارتھ ورک بھی مکمل کرکے اس پر کارپٹنگ کا کام شروع ہو جائے گا اس سے قبل بہتر سڑک نہ ہونے کے باعث بناہل و گردونواح کے لوگ محنت مزدوری کے لیئے کلرسیداں اور راولپنڈی کی بجائے دریا جہلم کے اس پار ازادکشمیر کے اضلاع میرپور اور کوٹلی کا رخ کرتے تھے مگر اب کھڈ بناہل سڑک کی تعمیر سے بناہل کا کلرسیداں سے آسان اور آرام دہ سڑک کی سہولت میسر آ جائے گی۔

کلرسیداں: سیف سٹی منصوبے کی منظوری، شہر میں 21 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا کام شروع
Kallar Syedan: Safe City Project Approved, Work Begins on Installation of 21 CCTV Cameras
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30 ستمبر 2026)—کلرسیداں کےلیے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری،پنجاب ،سیف سٹی اتھارٹی نے کلرسیداں سٹی میں کورز،سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام نیس پاک کے سپرد کر دیا جنہوں نے کام کا،اغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی ھدایات پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے منصوبے محفوظ کلرسیداں کے تحت سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے کام کا آغاز کر دیا گیا چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے تمام اہم داخلی و خارجی راستوں اور اندرونِ بازار میں 17 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔جبکہ 4 کیمرے مین کلر سیداں روات روڈ پر چوک پنڈوری سے کلر سیداں روڈ پر نصب کیے جائیں گے،منصوبے کو مکمل کرنے کی ذمہ داری نیس پاک کے سپرد کی گئ ھے اس کا مرکزی مانیٹرنگ روم تھانہ کلر سیداں میں قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کی لائیو فیڈ ڈائریکٹ راولپنڈی اور لاہور کے سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز سے منسلک ہوگی۔ ڈی سی راولپنڈی کیپٹن ندیم ناصر کی ہدایت کے مطابق اس منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل سے علاقے میں جرائم کے انسداد، سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی کو منظم رکھنے میں نمایاں مدد ملے گی۔ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے منصوبے پر جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن وسابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس،سابق ارکین بلدیہ عابد زاہدی،حاجی اسحاق،ملک زبیر احمد،ٹھیکیدار لطف بھٹی،اشتیاق صدیقی،سیٹھ ضابر حسین،راجہ کامران عابد،جنید بھٹی،راجہ عبدالوحید جنجوعہ، حاجی غلام ربانی اور دیگر لیگی عمائدین نے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ھے
Kallar Syedan: Additional Sessions Judge Rejects Bail Petition of Yasir Abbas in Rizwan Murder Case
کلرسیداں: رضوان قتل کیس، ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم یاسر عباس کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30 ستمبر 2026)— ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے رضوان قتل کیس میں ملزم یاسر عباس کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔ 2022ء میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے چوکیدار رضوان کو خاندانی دشمنی کی بنا پر مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں تھانہ چونترہ سے تعلق رکھنے والے ملزم یاسر عباس اور اس کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔مقدمے میں مدعی کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو دلائل دیئے فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور مدعی کے وکیل چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم یاسر عباس کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
Kallar Syedan: Raja Javed Satti Hosts Dinner for Friends from PP-7, Political Situation Discussed
کلرسیداں: راجہ جاوید ستی کی جانب سے پی پی 7 کے احباب کے اعزاز میں عشائیہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30 ستمبر 2026)— راجہ جاوید ستی نے حلقہ پی پی 7 کے احباب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سابق رکن اسمبلی ایم کرنل (ر) شبیر اعوان، راجہ جاوید،راجہ خورشید ستی،کرنل زاہد، راجہ محمود ستی،راجہ خالد، سردار طارق،ڈاکٹر حماد سمیت دیگر نے شرکت کی، شرکاء نے علاقے کی سیاسی صورتحال اور باہمی روابط کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا میزبان راجہ جاوید ستی نے کہا کہ کرنل (ر) شبیر اعوان ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ میں کل بھی کرنل شبیر اعوان صاحب کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہوں اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
Kallar Syedan: Poet and Writer Ahmed Raza Raja Calls for Inclusion of Poetry in Punjab Artists Fund
کلرسیداں: شاعر و ادیب احمد رضا راجا کا پنجاب آرٹسٹ فنڈ میں شاعری کو شامل کرنے کا مطالبہ




