30 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Two Booked for Making False Robbery Calls to Police Helpline 15

کہوٹہ: 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،30ستمبر2026)–پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افراد کے خلاف پولیس تھانہ کہوٹہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق مسمی عمران نے رات تقریباً ایک بجے پکار 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ دوسری جانب دبئی ہوٹل کے رہائشی ارسلان نے بھی رات کے وقت پکار 15 پر کال کرکے بتایا کہ نامعلوم ڈاکو اس سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر کشمیر روڈ کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس تھانہ کہوٹہ نے دونوں کالرز سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ ڈکیتی کی کوئی واردات پیش نہیں آئی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد نے پکار 15 پر جھوٹی اطلاع دی۔

پولیس تھانہ کہوٹہ نے جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں دونوں افراد کے خلاف پنجاب الیکٹرانک ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, September 30, 2026): Police in Kahuta have registered separate cases against two individuals for allegedly making false robbery reports on the Police Helpline 15.

According to details, a man identified as Imran called Police Helpline 15 at around 1 a.m. and reported that he had been robbed. In another incident, Arsalan, a resident of Dubai Hotel, called the helpline at night and claimed that unidentified robbers had snatched his motorcycle and mobile phone before fleeing towards Kashmir Road.

Police Station Kahuta contacted both callers during verification and found that no robbery had actually taken place, according to police.

The Kahuta police subsequently registered two separate cases against the two individuals for allegedly providing false information to Police Helpline 15 under the Punjab Electronic Act.

سردار خلیل نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ایم فل فزکس مکمل کر لیا، کوانٹم انٹینگلمنٹ پر تحقیق

Kahuta: Sardar Khalil Completes MPhil in Physics from Riphah International University with Research on Quantum Entanglement

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2026)
کہوٹہ کی معروف علمی و مذہبی شخصیت بگھون سکول کے ٹیچر سردار خلیل نے رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل فزکس کی تکمیل کر لی۔ دوستوں عزیزوں کی طرف مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ میڈیا کو دیے گے اپنے ایک تحری بیان میں کہا کہ الحمدللہ رب العالمین! آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد سے ایم فل فزکس کی تکمیل کا ایک اہم اور یادگار مرحلہ مکمل ہو گیا۔ الحمدللہ، اپنے اور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 86% مارکس حاصل کیے۔ میری تحقیق فزکس کی جدید ترین شاخوں میں سے ایک،کوانٹم فزکس کے ایک نہایت اہم اور جدید موضوع پر تھی، جس پر تحقیق مکمل کرنے کے بعد آج کامیابی کے ساتھ اپنے کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا۔یہ کامیابی صرف میری محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل حوصلہ افزائی کا ثمر ہے۔ میں تہہ دل سے ڈاکٹر عظمت اقبال، ڈاکٹر احمد سعید اور پروفیسر مطیع الرحمن کا شکر گزار ہوں، جن کی قیمتی رہنمائی، علمی معاونت اور حوصلہ افزائی نے میرے تحقیقی سفر کو بہتر اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ الحمدللہ! ایک خواب مکمل ہوا، ایک سفر اختتام کو پہنچا، اور علم کی ایک نئی منزل سامنے ہے۔یا اللہ! اس علم کو میرے لیے، میرے طلبہ کے لیے اور معاشرے کے لیے نفع بخش بنا۔ آمین

Naval Enclave: Raja Javed Satti Hosts Dinner for Friends and Associates, Discussions Held on PP-7 Political Situation

نیول انکلیو: راجہ جاوید ستی کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں شاندار عشائیہ، پی پی سیون کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2026)
نیول انکلیو میں معروف سیاسی، سماجی و علمی شخصیت راجہ جاوید ستی کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں شاندار عشائیہ تفصیل کے مطابق راجہ جاوید ستی نے اپنے قریبی دوست احباب کے اعزاز میں نیول انکلیو کے معروف بورس ریسٹورنٹ میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں پی پی سیون کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں عوامی ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، راجہ جاوید آف کلر راجہ خورشید ستی، کرنل زاہد، راجہ محمود ستی، راجہ خالد، سردار طارق سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔ اس موقع پر کرنل زاہد کے بہنوئی ڈاکٹر حماد، جو امریکہ سے تشریف لائے ہوئے ہیں، نے بھی خصوصی شرکت کی۔ عشائیے کے دوران پی پی سیون کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے علاقے کی سیاسی صورتحال اور باہمی روابط کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر راجہ جاوید ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) شبیر اعوان ہمارے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ میں کل بھی کرنل شبیر اعوان صاحب کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہوں اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) شبیر اعوان کے ساتھ میرا تعلق 1974ء سے ہے اور ہمارے درمیان ایسا گہرا اور دیرینہ تعلق ہے جو سگے بھائیوں جیسا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ تعلق آئندہ بھی اسی خلوص اور محبت کے ساتھ قائم رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے پرتکلف عشائیے اور پرتپاک میزبانی پر راجہ جاوید ستی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Mator: Major Political Alliance in UC Bhallakhar as Dheeran and Gohra Elders Nominate Muhammad Yasir for Councillor

مٹور: یو سی بھلاکھر میں سیاسی اتحاد، ڈھیراں اور گوہڑہ کے سینکڑوں معززین کا محمد یاسر کو کونسلر کا مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2026)
یوسی بھلاکھر میں بڑا سیاسی دھماکہ! راجہ اکرام جنجوعہ کی قیادت میں ڈھیراں اور گوہڑہ کے سینکڑوں معززین کا تاریخی اتحاد، محمد یاسر کونسلر کا امیدوار نامزد دونوں گاؤں کا مشترکہ فیصلہ، ووٹرز و سپورٹرز کا محمد یاسر کے حق میں دعائے خیر ان کی کامیابی کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا اعلان تفصیل کے مطابق یوسی بھلاکھر کی سیاست میں اس وقت ایک بڑی اور اہم سیاسی پیش رفت سامنے آگئی جب نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ کی قیادت میں یوسی بھلاکھر کے دو اہم گاؤں ڈھیراں اور گوہڑہ کے سینکڑوں معززین، عمائدین، ووٹرز اور سپورٹرز نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر محمد یاسر کو بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کا امیدوار نامزد کر دیا۔ دونوں دیہات کے اس مشترکہ سیاسی فیصلے نے یوسی بھلاکھر کی مقامی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس اتحاد کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ محمد یاسر کی نامزدگی کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں بھی مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈھیراں اور گوہڑہ کے معززین نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر محمد یاسر کے نام پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موجود افراد نے دعائے خیر کی اور محمد یاسر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات کے میدان میں ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ دونوں گاؤں کے ووٹرز اور سپورٹرز راجہ اکرام جنجوعہ کی قیادت میں متحد ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں اپنے مشترکہ امیدوار محمد یاسر کو بھرپور انداز میں سپورٹ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو کامیاب کرایا جائے گا۔ نوجوان سیاسی رہنما راجہ اکرام جنجوعہ کی قیادت میں ہونے والے اس اتحاد کو مقامی سطح پر خاص اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں اس امر پر بھی گفتگو جاری ہے کہ دو بڑے گاؤں کے عوام کا ایک امیدوار پر اکٹھا ہونا انتخابی میدان میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس موقع پر معززین نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا کہ محمد یاسر کی کامیابی کے لیے تن، من، دھن نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا اور انتخابی مہم کے دوران گھر گھر رابطہ کر کے ووٹرز کو متحرک کیا جائے گا۔ دونوں گاؤں کے عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ بلدیاتی انتخابات کے روز ڈھیراں اور گوہڑہ کے ووٹرز و سپورٹرز راجہ اکرام جنجوعہ کی قیادت میں متحد ہو کر محمد یاسر کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button