27 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rising Fuel and Electricity Costs Deepen Public Hardship

کلر سیداں; پٹرول، ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے عوام شدید معاشی دباؤ کا شکار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27 ستمبر 2026)—پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہوشربا اضافے نے مہنگائی کے سونامی کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے مگر حکمران اور اشرافیہ اس عوامی کرب سے لاتعلق ہیں ملک بھر کے ارکان اسمبلی یہ تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے جبکہ ٹرولیم مصنوعات میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے مہنگائی کو پر لگ چکے ہیں بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے نے متوسط طبقے کو بھکاری بنا دیا ہے چند ایام قبل تل خالصہ کے ایک معمر صارف کو بجلی کا بل اٹھارہ ہزار چھ سو روپے سے زائد آیا ہے جس وہ گھر ہی چھوڑ کر کسی دوسرے جگہ منتقل ہو گئے ادہر ایک اور گھر میں گیارہ ہزار کا بل آنے پر ارد گرد کے دیہات کے لوگوں نے رقم جمع کر کے بل ادا کردیا مگر اب اہل خانہ گھر میں بجلی ہونے کے باوجود پنکھا اس لیئے نہیں چلاتے کہ بل زیادہ آئے گا انہوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیئے دستی پنکھوں کا اہتمام کر رکھا ہے گھر کے تمام چھوٹے بڑے افراد دن ہو یا رات بجلی کا پنکھا استعمال کرنے کی بجائے دستی پنکھا استعمال کرتے ہیں مقامی چکی مالک کیپابق روزانہ بے شمار لوگ ایسے آتے ہیں جو سو روپے ڈیڑھ سو اور دو سو روپے کا آٹا خرید کر لے جاتے ہیں اس سے قبل یہ صورتحال ہر گز نہ تھی ایک معمر خاتون نے کریانہ ایسوسی ایشن کلرسیداں کے صدر نصیر بھٹی کی دوکان سے دو کلو آٹا اور ایک چھٹانک چائے کی پتی خریدی جس سے علاقہ بھر میں غربت کی شرح میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے اس کے باوجود مسلم لیگ ن عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ان میں مسلسل اضافہ کیے چلی جا رہی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 27, 2026):
The continued rise in petrol and diesel prices has not only intensified inflation but has also led to significant increases in public transport fares, placing an additional burden on ordinary citizens. Critics say the ruling elite and political representatives appear disconnected from the economic difficulties being faced by the public.

The rising prices of petroleum products have further contributed to inflationary pressures, while substantial increases in electricity bills have placed middle-class and low-income households under severe financial strain.

Residents of the area have shared several examples of the difficulties they are facing. A senior citizen from Tal Khalsa reportedly received an electricity bill exceeding Rs18,600. Unable to bear the expense, he eventually left his home and moved elsewhere.

In another household, an electricity bill of around Rs11,000 reportedly prompted residents of nearby villages to collect money collectively and pay the bill. The family has since reduced its electricity consumption despite having power available at home. According to the family, they avoid using electric fans because they fear higher bills and instead use traditional hand fans during both the day and night.

Local traders have also reported signs of increasing financial hardship. A local flour mill owner said that many customers now come to purchase flour worth only Rs100, Rs150 or Rs200 at a time, a situation he said was not previously common.

A similar picture emerged at a grocery shop run by Nasir Bhatti, president of the Kallar Syedan Traders Association, where an elderly woman reportedly purchased only two kilograms of flour and one chhatank (approximately 125 grams) of tea leaves.

Residents and local traders say such incidents indicate growing financial difficulties among ordinary families in the area. They are calling for effective measures to control inflation, reduce the burden of utility bills and provide relief to low-income households.

کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس پاکستان پہنچ گئ

Chaudhry Muhammad Younis Arrives in Pakistan from Coventry

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27 ستمبر 2026)—برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس پاکستان پہنچ گئے جماعت اسلامی کے رہنما چوھدری ابرار حسین نے چوھدری توقیر اسلم کے ہمراہ ان سے ملاقات کی جنہوں نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے حسب معمول فری آئی کیمپ کا انعقاد کریں گے اس موقع پر چوہدری غلام بھی موجود تھے۔

Youth Character-Building and Intellectual Guidance in the Light of Seerat-e-Mustafa ﷺ Are Essential: Muhammad Shahid Ghori

سیرتِ مصطفوی ﷺ کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی اور فکری تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے: محمد شاہد غوری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27 ستمبر 2026)—پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ سیرتِ مصطفوی ﷺ کی روشنی میں نسلِ نو کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا متوازن اور عملی حل پیش کرنا ہوگا، نوجوانوں کو فرقہ واریت، انتہاپسندی اور گمراہ کن نظریات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ دینی طبقات اتحاد، اخوت، امن اور رواداری کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، نوجوان نسل میں اعلیٰ اخلاق، دیانت اور اتحادِ امت کا شعور اجاگر کیا جائے۔انہوں علامہ رفیق مدنی تحصیل صدر کلرسیداں،قاری ظفر محمود صدر اہل سنت خدمت فاؤنڈیشن کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ فرد، خاندان، معاشرے اور ریاست کی اخلاقی و اجتماعی تعمیر کا مکمل اور بہترین نمونہ ہے، اس لیے نئی نسل کی کردار سازی کے لیے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ موجودہ دور کے فکری چیلنجز کا مقابلہ محض نعروں سے نہیں بلکہ تعلیم، تربیت، مکالمے اور مثبت رہنمائی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہیں دینی اقدار،قومی زمہ داری، برداشت اور باہمی احترام کا شعور دینا وقت کی ضرورت ہے،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ضلعی صدر علامہ ریاض الرحمن صدیقی، ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ قاسم موہڑوی، اسلام آباد راولپنڈی کمیٹی کے اراکین چوہدری بابر جمشید، محمد اویس قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button