26 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Ali Saqib Secures Third Position in Rawalpindi Board

کلر سیداں; علی ثاقب نے راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26 ستمبر 2026)—کونکورڈیا کالج کلر سیداں کیمپس کے ہونہار طالب علم علی ثاقب نے انٹرمیڈیٹ (ایچ ایس ایس سی۔ٹو) پری انجینئرنگ گروپ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سالانہ امتحانات میں 1200 میں سے 1118 نمبر حاصل کر کے پورے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سائنس گروپ میں بورڈ کی سطح پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے علی تحصیل کلر سیداں کی تاریخ میں پہلے طالب علم ہیں، جس پر پوری تحصیل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
علی نے کونکورڈیا کالجز، کلر سیداں کیمپس سے رول نمبر 760145 کے ساتھ امتحان میں شرکت کی۔ ادارے کے پرنسپل طارق محمود نے علی ثاقب کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طالب علم کی محنت اور لگن کا ثمر ہے بلکہ پورے کلر سیداں کیمپس اور تحصیل کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا عملہ ہمیشہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کوشاں رہتا ہے اور علی کی یہ کامیابی مستقبل میں دیگر طلبہ کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 26, 2026):  Ali Saqib, a talented student of Concordia College Kallar Syedan Campus, has secured third position across the Board of Intermediate and Secondary Education Rawalpindi in the HSSC-II Pre-Engineering annual examinations.

Ali scored 1,118 out of 1,200 marks, achieving a notable distinction for his college and the entire Kallar Syedan tehsil. He appeared in the examination from Concordia Colleges Kallar Syedan Campus under Roll No. 760145.

Principal Tariq Mahmood congratulated Ali Saqib on his outstanding achievement, saying the success was the result of his hard work and dedication and a matter of pride for the college and the tehsil. He added that the institution remains committed to developing students’ abilities and that Ali’s achievement would inspire other students.

پنجاب گروپ کلر سیداں کی طالبات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں

Punjab Group Kallar Syedan Students Secure Top Positions

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26 ستمبر 2026)— پرنسپل گروپ آف پنجاب کلر سیداں طارق اسماعیل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ، والدین کی فرمانبرداری اور اساتذہ کی اطاعت وہ سنہری اصول ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر طلبہ و طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ محنت اور مسلسل جدوجہد کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، انہوں نے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی طالبہ رانیا کنول نے آئی سی ایس کمپیوٹر میں 1106 نمبر جبکہ مومنہ کامران نے پری میڈیکل میں 1123 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں۔وائس پرنسپل محترمہ قرۃ العین نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبات کی شاندار کامیابی نے ادارے کا نام روشن اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ طلبہ و طالبات کی کامیابی میں اساتذہ کے ساتھ والدین کا بھی کلیدی کردار ہوتا ہے، کوئی بھی کامیاب فرد اپنی کامیابی کا سہرا تنہا اپنے سر نہیں لے سکتا بلکہ اس کے پیچھے والدین، اساتذہ اور ادارے کی مشترکہ محنت شامل ہوتی ہے اس موقع پر دونوں پوزیشن ہولڈر طالبات کو دس، دس ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button