26 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Barrister Ahmed Sagheer Raja Vows to Address Problems of Bagla Rajgan and Dhok Khawaja Karan
بگلہ راجگان اور ڈھوک خواجہ کرن کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا: بیرسٹر احمد صغیر راجہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2026)
بگلہ راجگان میرا ننھیال ہے،روڈڈھوک خواجہ کرن سمیت علاقے کے تمام مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا، بیرسٹر احمد صغیر راجہ ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی-7 بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے ایک ایک مسئلے سے بخوبی آگاہ ہیں، عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ فنڈز دستیاب ہوتے ہی بگلہ راجگان ڈھوک خواجہ کرن روڈ کی مرمت و بحالی کا کام بھی شروع کروا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بگلہ راجگان میرا ننھیال ہے، اس علاقے سے میرا دلی اور خاندانی تعلق ہے، اس لیے یہاں کے مسائل میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ حلقہ پی پی-7 ایک وسیع اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگلہ راجگان اور ڈھوک خواجہ کرن کے عوام کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہوں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ان شاء اللہ فنڈز ملتے ہی ڈھوک خواجہ کرن روڈ کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع ہوگا۔بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارے خاندان کی روایت ہے اور سیاست کا اصل مقصد بھی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ازالہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے والد محترم ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے حلقہ پی پی-7 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں، جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سڑکوں، گلیوں، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کے متعدد منصوبوں پر کام ہوا ہے، جبکہ عوامی ضرورت کے مطابق مزید منصوبوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی-7 کے پہاڑی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کا حل آسان نہیں، تاہم اگر نیت خدمت کی ہو تو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان شاء اللہ بگلہ راجگان سمیت حلقے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بگلہ راجگان کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ میرا اپنا علاقہ ہے اور یہاں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتا ہوں۔ ڈھوک خواجہ کرن روڈ سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام اور منتخب نمائندگان کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو درپیش مشکلات کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 26, 2026): Political leader and candidate for Punjab Assembly constituency PP-7, Barrister Ahmed Sagheer Raja, has said he will play an active role in resolving the issues faced by residents of Bagla Rajgan, Dhok Khawaja Karan and other areas of the constituency.
Speaking to media representatives, Raja said he was fully aware of local problems and that repair and rehabilitation work on the Bagla Rajgan–Dhok Khawaja Karan Road would begin as soon as development funds became available.
He described Bagla Rajgan as his maternal hometown and said he had a strong family and personal connection with the area. He added that PP-7 is a vast and mountainous constituency requiring greater development funding for roads, education, healthcare and other basic facilities.
Raja also highlighted the development work carried out by his father, MPA Raja Sagheer Ahmed, and pledged continued efforts to address public concerns across the constituency.
عشقِ مصطفیٰ ﷺ دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے: راجہ وقار جنجوعہ
Love for the Prophet ﷺ Leads to Success in This World and the Hereafter: Raja Waqar Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2026)
عشقِ مصطفیٰ ﷺ دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے، سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں حقیقی امن و سکون قائم کیا جا سکتا ہے: راجہ وقار جنجوعہ ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت راجہ وقار جنجوعہ آف سہر راجگان، حال مقیم یو کے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور ایک مسلمان کی حقیقی خوش نصیبی یہی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے۔راجہ وقار جنجوعہ نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی ہمارے لیے مکمل ضابط? حیات ہے۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو محبت، اخوت، برداشت، عدل، مساوات، حسنِ اخلاق اور بھائی چارے کا درس دیا۔ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں تو معاشرے سے نفرت، انتشار، ناانصافی اور باہمی دوریاں کم ہو سکتی ہیں اور امن و سکون کی فضا قائم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبتِ رسول ﷺ صرف زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ آپ ﷺ کی اطاعت، سنت سے محبت اور آپ ﷺ کے اخلاق و کردار کو اپنی زندگی میں اپنانے کا نام ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے معاملات، کاروبار، معاشرت، گفت و شنید اور باہمی تعلقات میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنائیں۔ راجہ وقار جنجوعہ نے مزید کہا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کو بالخصوص سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ نوجوان ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، اگر انہیں رسول اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ، اعلیٰ اخلاق اور انسانیت سے محبت کی تعلیمات سے جوڑا جائے تو وہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی کامیابی اپنی جگہ اہم ہے، لیکن ایک مسلمان کی اصل کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت کی کامیابی ہے، اور اس راستے میں محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانے کا عہد کرنا چاہیے۔ راجہ وقار جنجوعہ نے کہا کہ ہمیں مذہبی اختلافات اور باہمی تنازعات سے بالاتر ہو کر محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ محبتِ مصطفیٰ ﷺ وہ عظیم جذبہ ہے جو دلوں کو جوڑتا اور انسان کو انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سچی محبتِ رسول ﷺ عطا فرمائے، سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق دے اور ہمارے معاشرے کو امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے۔
Public Service, Not Blackmail or Yellow Journalism, Is Our Mission: Raja Imran Zamir
بلیک میلنگ اور زرد صحافت نہیں، عوامی خدمت ہمارا مقصد ہے: راجہ عمران ضمیر




