25 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Positive Impact of PPP’s New Organizational Setup Emerging

کہوٹہ; پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی کے مثبت اثرات، تحصیل کہوٹہ میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2026)
پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، تحصیل کہوٹہ میں پارٹی کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، فرخ ستی و سید عمران علی شاہ، ان خیالات کا اظہار تحصیل سیکرٹری اطلاعات و نشریات فرخ ستی اور سٹی و تحصیل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عمران علی شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جانے والی نئی تنظیم سازی کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں اور تحصیل کہوٹہ میں پارٹی کا سیاسی گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تنظیم سازی کے عمل سے کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے جبکہ پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر ذمہ داریاں بھی سونپی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ سٹی میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تین نئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے قاسم حیدری، عمران شفیق اور نعمان سعید کو پاکستان پیپلز پارٹی کہوٹہ سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے فرخ ستی اور سید عمران علی شاہ نے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاسم حیدری، عمران شفیق اور نعمان سعید پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے، تنظیمی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور کارکنوں و میڈیا کے درمیان مؤثر رابطے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوری نظام کے استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کے عوام کے ساتھ مضبوط سیاسی رشتہ رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا بنیادی مقصد کارکنوں کو متحرک کرنا، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید وسیع کرنا ہے۔ تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ سٹی میں پارٹی کارکنان باہمی اتحاد اور تنظیمی نظم و ضبط کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، جس کے باعث پارٹی کو نچلی سطح پر بھی مزید پذیرائی حاصل ہو رہی ہے فرخ ستی اور سید عمران علی شاہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھی مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے نئے ڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے کہوٹہ سٹی میں پیپلز پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید فعال بنانے میں مدد ملے گی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 25, 2026):  The Pakistan Peoples Party (PPP) has begun witnessing what its local representatives describe as positive results from its recent organisational restructuring, with party activities and political engagement increasing in Tehsil Kahuta.

In a joint statement, Tehsil Information and Broadcasting Secretary Farukh Satti and City and Tehsil Information and Broadcasting Secretary Syed Imran Ali Shah said the party’s new organisational structure had generated renewed enthusiasm among workers and was helping make the party more organised and active at different levels.

They said new responsibilities were being assigned to party workers as part of efforts to strengthen the organisational structure. In this regard, three new Deputy Information Secretaries have been appointed for PPP Kahuta City.

According to the statement, Qasim Haideri, Imran Shafiq and Noman Saeed have been appointed as Deputy Information Secretaries of Pakistan Peoples Party Kahuta City.

Farukh Satti and Syed Imran Ali Shah congratulated the newly appointed office-bearers and said they would play a role in communicating the party’s message to the public, highlighting organisational activities and strengthening coordination between party workers and the media.

They expressed the hope that the new office-bearers would perform their responsibilities effectively and work to further strengthen and activate the party at the local level.

The two officials also said that the Pakistan Peoples Party was a public-oriented political party and had historically campaigned for democracy, constitutional supremacy and citizens’ rights. They said party leaders and workers had made sacrifices for the strengthening of the democratic system.

According to the statement, the main objectives of the new organisational setup are to mobilise party workers, strengthen the organisational structure and expand contact with the public. Party workers in Kahuta Tehsil and Kahuta City are continuing their activities with an emphasis on unity and organisational discipline, they added.

Farukh Satti and Syed Imran Ali Shah further said that party organisational activities would be accelerated in the coming days. They said efforts would also be made to highlight public issues and strengthen engagement with residents.

They extended their best wishes to the newly appointed Deputy Information Secretaries, saying their inclusion would help make the PPP’s information wing more active in Kahuta City.

حسنین ظفر کیانی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، عزیز و اقارب اور دوست احباب کا پرتپاک استقبال

Hasnain Zafar Kiyani Returns Home After Performing Umrah, Receives Warm Welcome

Master Khushi Muhammad Satti Hails Development Funds for Kahuta, Expresses Gratitude to Elected Representatives

ماسٹر خوشی محمد ستی کا کہوٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر منتخب نمائندگان سے اظہارِ تشکر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2026)
کہوٹہ دھپری کے رہائشی بزرگ سیاسی کارکن ماسٹر خوشی محمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کے اکثریتی رقم مختص کر نے پر ایم این اے حلقہ این اے اکاون کوہسار برادری اپنے نمائندگان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں حال میں ہی راولپنڈی کہوٹہ روڈ کے لیے 3ارب روپے،25کروڑ بیور کلیاہ پل کے لیے اور 25کروڑ کہوٹہ سٹی منصوبہ جات کیے لیے دیا ہے اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اے سی کہوٹہ اور چیف آفیسر کہوٹہ نے ہر یونین کونسل کے لیے 75پیچتر لاکھ روپے رکھے ہیں اور ہماری یونین کونسل4کے گلیوں کی مرمتی اور پختگی کے لیے دی گی ہے، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ یاسر کی قیادت میں تقسیم ہوئی خصوصی دھپری کی گلیوں کے لیے 75،75لاکھ روپے رقم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی پیکج ہے، تحصیل کہوٹہ کی عوام تاحیات مسلم لیگ ن کے ووٹر، سپورٹر رہیں گے تاکہ پی ٹی آئی جماعت کو بھول جاہیں عمران کی آنکھ کھل جائے اور اس کو بھی پتہ چلے کہ اصل جماعت مسل لیگ ن ہے مسلم لیگ ن کی قیادت میں جمہوریت مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اور ن لیگ بھی اپنے ووٹروں، سپورٹروں کو عزت سے نواز رہی ہے۔

Sabahat Amjad Secures 1,052 Marks in Intermediate, Achieves Prominent Position in Kahuta Tehsil

صباحت امجد نے انٹرمیڈیٹ میں 1052 نمبر حاصل کرکے تحصیل کہوٹہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2026)
ہونہار طالبہ صباحت امجد کا اعزاز راولپنڈی بورڈ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو میں 1052نمبر لے کر تحصیل میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی، عزیز وا قارب کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق محمد امجدستی کی صاحبزادی انڈس کالج کہوٹہ کی ہونہار طالبہ صباحت امجدنے راولپنڈی بورڈ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے حالیہ رزلٹ میں ایف ایس دی میڈیکل گروپ میں 1200ٹوٹل نمبروں سے 1052نمبر لے کر تحصیل میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی، شاندار رزلٹ میں بچی کی محنت،والدین اور اساتذہ کی دعاوں کا ثمر ہے مزید پڑھائی کے لیے یونیورسٹی میں (ڈاکٹر آف فارمیسی) میں داخلہ داخلہ لے کر پڑھائی شروع کر دی ہے انہوں نے حوصلہ افزائی کرنے والے تمام دوستوں عزیزوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button