24 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: One Killed, Two Seriously Injured in Traffic Accident on Rawat-Kallar Syedan Road

روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24 ستمبر 2026)—روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے،کلرسیداں کے گاؤں اراضی خاص سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ حامد ضیا اپنے ساتھیوں مبین اور حیدر علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گیگا مال اپنی ملازمت پر جا رہے تھے کہ روات کی سمت ان کے آگے جانے والی کار کے ڈرائیور نے اچانک یوٹرن لے لیا، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور موٹرساۂیکل کار سے ٹکرا گئی جس سے 26 سالہ حامد ضیا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مبین اور حیدر علی شدید زخمی ہو گئے۔انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں لایا گیا جہاں سے انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا،پولیس نے کار ڈرائیور محمد افضل سکنہ فیصل آباد کو حراست میں لے لیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان حامد کو اراضی خاص میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ دو زخمیوں میں سے ایک حامد ضیا کا بھائی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 24, 2026): A 26-year-old motorcyclist was killed while two others were seriously injured in a traffic accident on the Rawat-Kallar Syedan Road.

According to local sources, Hamid Zia, a resident of Arazi Khas village in Kallar Syedan, was travelling towards Giga Mall for work with his companions Mobeen and Haider Ali when the accident occurred.

The motorcycle was reportedly travelling towards Rawat when the driver of a car travelling ahead suddenly made a U-turn. The motorcyclist lost control and collided with the car. Hamid Zia died at the scene, while Mobeen and Haider Ali sustained serious injuries.

The injured were initially taken to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kallar Syedan and were later referred to Rawalpindi for further treatment.

Police detained the car driver, identified as Muhammad Afzal, a resident of Faisalabad, following the incident.

The deceased, Hamid Zia, was laid to rest in his native village of Arazi Khas. One of the two injured men is reportedly Hamid Zia’s brother.

دوبیرن کلاں روڈ پر واردات، راستہ پوچھنے کے بہانے محنت کش سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی

Worker Robbed of Mobile Phone and Cash After Motorcyclists Ask for Directions on Doberan Kallan Road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24 ستمبر 2026)—دوبیرن کلاں روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے راستہ پوچھنے کے بہانے ولید نامی محنت کش سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے،متاثر شخص نے 15 پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا تا ہم اس وقت تک ملزمان موٹر سائیکلوں میں بیٹھ کر فرار ہو چکے تھے۔

Punjab Government Servants Housing Foundation Delegation Meets MPA Raja Sagheer Ahmed, Demands Provision of Plots

پنجاب گورنمنٹ سروینٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وفد کی راجہ صغیر احمد سے ملاقات، پلاٹس کی فراہمی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24 ستمبر 2026)—پنجاب گورنمنٹ سروینٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے مرکزی چیرمین منور حسین کی سربراہی میں وفد کی کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات،پنجاب حکومت کے رویئے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی زمہ داریاں اور وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام ہے جس سے صوبائی ملازمین میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے وفد میں ملک سجاد اور قاضی نسیم اعجاز شامل تھے جنہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نعیم بنارس اور قاضی حماد یاسر کی موجودگی میں رکن اسمبلی کو اپنا مطالبات پیش کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی،چیئرمین منور حسین نے راجہ صغیر احمد کو بتایا کہ پنجاب حکومت ہمیں پلاٹ دینے کے لیئے 2004 سے ہر ماہ ہماری تنخواہوں سے کٹوتی کرتی رہی ہماری ہاؤسنگ اسکیم اور پنجاب حکومت کے درمیان طے شدہ معائدہ سرکاری فلاحی اسکیم کا تھا پرائیویٹ بزنس کا ہر گز نہ تھا ہم ہر ماہ تنخواہوں میں کٹوتی کروانے کے 22 برس بعد بھی پلاٹ سے محروم ہیں پنجاب حکومت کٹوتیوں کے باوجود ہمیں اب اٹک کی ایک مہنگی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ساڑھے نو لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے پلاٹ خریدنے پر مجبور کر رہی ہے اور یہ نرخ ملازمین کی پہنچ سے باہر اور طے شدہ معائدہ کی خلاف ورزی ہیں،حکومت کا یہ اقدام دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی،غیر قانونی دباؤ اور ہمارا معاشی استحصال ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اس اسکیم کو اس کی اصل فلاحی حالت میں بحال کرے اور تمام ملازمین کو 2004 کے رولز کے تحت پلاٹ دیئے جائیں،ممبران پر مہنگے داموں پلاٹ حاصل کرنے کے لیئے دباؤ ختم کیا جائے رجسٹرڈ ممبران کو مہنگی پرائیویٹ سوسائٹیوں کے آپشن فارمز کو فی الفور منسوخ کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے اہل و عیال کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے وفد کے مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو پلاٹ کی فراہمی طے شدہ معائدہ کے مطابق ہی ہونی چاہیئے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کی شکایات وزیراعلی پنجاب مریم نواز تک پہنچا کر ان کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Widow of Late Social Activist Chaudhry Abdul Quddoos of Bhalakhar Passes Away

بھلاکھر کے معروف سماجی کارکن چوہدری عبد القدوس مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24 ستمبر 2026)—بھلاکھر کے معروف سماجی کارکن چوہدری عبد القدوس مرحوم کی بیوہ اور چوہدری مہران کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں سابق چیئرمین یوسی صفدر کیانی،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری شاہد گجر،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ، چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی،راجہ مجید احمد،آصف نورانی، تنویر اختر شیرازی، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،انسپکٹر زاہد محمود وڑائچ،منیر چشتی،راجہ عاصم صدیق، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،راجہ شوکت، چوہدری محمد ذوالفقار، فیاض کیانی، نعیم اعجاز بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button