23 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Barrister Ahmed Sagheer Raja Highlights Billions in Development Projects in PP-7
بیرسٹر احمد صغیر راجہ کی پریس کانفرنس،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

کہوٹہ، 23 ستمبر 2026 (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر): بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کہوٹہ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے والد اور سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جانب سے حلقہ پی پی سیون میں مکمل کیے گئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کیں۔
بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ ان کے والد تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور ان کے دور میں حلقے بھر میں سڑکوں، گلیوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل ہوئے، جبکہ متعدد منصوبے تاحال زیر تکمیل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دکھالی کلاہنہ روڈ کے لیے 40 کروڑ روپے، کہوٹہ پنڈی روڈ کے لیے 33 کروڑ، مٹور سدا کمال روڈ کے لیے 14 کروڑ، لالو ٹیری ٹٹھی سیداں روڈ کے لیے 25 کروڑ، سویڑی روڈ کے لیے 12 کروڑ، لہڑی سالگراں روڈ کے لیے 12 کروڑ، ہیل جمیری روڈ کے لیے 12 کروڑ، دھمالی جبہ روڈ کے لیے 10 کروڑ، جمیری روڈ کے لیے 17 کروڑ، ٹپیالی روڈ کے لیے 45 کروڑ، سوڑ روڈ کے لیے 10 کروڑ اور کیرل روڈ کے لیے 20 کروڑ روپے کے منصوبے شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں فلٹریشن پلانٹس کے لیے 40 کروڑ اور کہوٹہ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے بھی 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ سڑکوں، گلیوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مزید اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ پی پی سیون ایک پہاڑی حلقہ ہے جہاں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، تاہم حکومتی وسائل کو بروئے کار لا کر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے اعتماد کرتے ہوئے ٹکٹ دیا تو ان شاء اللہ کامیابی حاصل کرکے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح تعلیم کا شعبہ ہوگا کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ نوجوانوں کے لیے بھی مختلف پروگرامز پر کام کرنے کا ارادہ ہے۔
پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دیں گے، تاہم اگر ٹکٹ نہ ملا تو پارٹی کے فیصلے اور احکامات کی پابندی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان ایک سیاسی خاندان ہے اور ان کے گھر کے دروازے حلقے کے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیں کیونکہ ملک کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
پریس کانفرنس میں چیئرمین راجہ ظفر بگہارو ی، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ آف کلر سیداں، راجہ شعبان آف تھوہا، مرزا نور ڈریوٹ وارث، راجہ تیمور گہگاڑی، محمد انور ستی، کونسلر خان طاہر اور حاجی محمد سلیم سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Kahuta, Sept. 23, 2026 (Pothwar.com — Imran Zamir): Barrister Ahmed Sagheer Raja, accompanied by his political and social colleagues, addressed a crowded press conference at the Kahuta Press Club and briefed the media on development projects completed and underway in PP-7.
Ahmed Sagheer Raja said his father, former MPA Raja Sagheer Ahmed, had been elected as a Member of the Punjab Assembly three times and had secured billions of rupees in development funds for roads, streets, healthcare and education across the constituency.
He said major projects included the Dhokali-Kalahan road costing Rs400 million, Kahuta-Rawalpindi Road costing Rs330 million, Mator-Sada Kamal Road costing Rs140 million, Lalo Teri-Tatthi Syedan Road costing Rs250 million, Sawari Road Rs120 million, Lehri-Salgran Road Rs120 million, Heil Jumeri Road Rs120 million, Dhamali-Jabba Road Rs100 million, Jumeri Road Rs170 million, Tappiyali Road Rs450 million, Sorr Road Rs100 million and Keral Road Rs200 million.
He added that Rs400 million had been allocated for filtration plants and another Rs400 million for the Kahuta water supply scheme, besides numerous other projects involving roads, streets, healthcare and education.
Ahmed Sagheer Raja said PP-7 was a mountainous constituency with numerous challenges, but efforts were being made to utilize government resources to address public issues.
Speaking about the upcoming general election, he said he intended to contest the Punjab Assembly seat and, if given the party ticket, would seek to win the election and serve the people.
He said education would be his primary focus, arguing that an educated society would be better positioned to compete with developed countries. He also said he had programmes planned for young people.
Responding to a question about the party ticket, Ahmed Sagheer Raja said he would apply for the ticket and would follow the party’s decision if it was not awarded to him.
He described his family as a political family whose doors remained open to the people of the constituency. He also urged senior citizens to provide opportunities to young people, saying the country needed to move forward according to the requirements of the modern era.
The press conference was attended by Chairman Raja Zafar Bughavi, political and social figure Raja Ikram Janjua of Kallar Syedan, Raja Shaban of Thoha, Mirza Noor Daryot Waris, Raja Taimoor Gehgaari, Muhammad Anwar Satti, Councillor Khan Tahir and Haji Muhammad Saleem, among others.
راجہ آصف جنجوعہ: پاکستان کے پہلے فوٹوگرامیٹری آرٹسٹ، ڈیجیٹل دنیا میں ثقافتی ورثے کے محافظ
Raja Asif Janjua: Pakistan’s First Photogrammetry Artist Preserving Cultural Heritage in the Digital World

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2026)
راجہ آصف جنجوعہ پاکستان کے پہلے فوٹوگرامیٹری آرٹسٹ جو ڈیجیٹل دنیا میں ثقافتی ورثے کو محفوظ بنا رہے ہیں آصف جنجوعہ کو پاکستان کے پہلے ‘فوٹوگرامیٹری آرٹسٹکے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے؛ انہیں فوٹوگرامیٹری، تھری ڈی ڈیجیٹائزیشن اور ڈیجیٹل تحفظ کے شعبوں میں 15 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ اپنے کام کے سلسلے میں انہوں نے نہ صرف پاکستان بھر میں تاریخی، ثقافتی اور اہم مقامات کا ریکارڈ مرتب کیا ہے بلکہ آسٹریلیا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں بین الاقوامی منصوبوں میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔ان کی تکنیکی مہارت ہالی وڈ کی فلموں اور بین الاقوامی سطح کے بڑے گیمنگ پروجیکٹس ( گیمز) میں بھی کام آ چکی ہے۔ اس میں ہالی وڈ کی فلم ‘دی جنگل بک’ بھی شامل ہے، جس کے لیے تیار کیے گئے ان کے تھری ڈی اسکینز اور ڈیجیٹل اثاثےان کے ابتدائی بین الاقوامی کام کا حصہ بنے۔ ثقافتی ورثے کی تلاش اور تحفظ کے لیے پرعزم راجہ آصف جنجوعہ پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کو دستاویزی شکل دینے اور انہیں ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے ورثے اور عجائب گھروں کو آنے والی نسلوں اور دنیا بھر کے ناظرین کے لیے مزید قابلِ رسائی بنانے میں کوشاں ہیں۔
Two New Power Poles and 50 kVA Transformer Installed in Mator Area
راجہ شجاع جنجوعہ کی درخواست پر مٹور میں دو نئے بجلی کے پول اور 50 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب




