21 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Mator Super League Season 3 Concludes with Grand Ceremony
مٹور سپر لیگ سیزن 3 کی شاندار اختتامی تقریب، بیرسٹر احمد صغیر راجہ کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2026)
مٹور سپر لیگ سیزن 3 کی شاندار اختتامی تقریب، بیرسٹر احمد صغیر راجہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت،اختتامی تقریب میں نوجوان ن لیگی رہنماء راجہ اکرام جنجوعہ آف کلر سیداں،راجہ شعبان تھوہاراجگان،راجہ اویس منیر مٹور، راجہ اکرام جنجوعہ مٹور ون نے بھی شرکت کی، تفصیل کے مطابق مٹور سپر لیگ سیزن 3 کرکٹ ٹورنامنٹ کی شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 7 بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر انہوں نے وننگ ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام پیش کیا اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ نوجوان ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، باہمی تعاون اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی پروان چڑھتا ہے۔ بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر وقت حاضر ہیں اور نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کروائی کہ مٹور گراؤنڈ کی مرمت کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد ہی گراؤنڈ کی مرمت و بحالی پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مٹور سپر لیگ سیزن 3 کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں، منتظمین اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ وننگ ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام ملنے پر کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 21, 2026): The closing ceremony of Motur Super League Season 3 was held with Barrister Ahmed Sagheer Raja as the chief guest. Young PML-N leaders Raja Ikram Janjua of Kallar Syedan, Raja Shaban Thoha Rajgan, Raja Owais Munir Mator and Raja Ikram Janjua Mator also attended the event.
Barrister Ahmed Sagheer Raja presented the winning team with a trophy and cash prize and praised the players for their performance. He said sports can encourage young people to participate in positive activities while promoting discipline, teamwork and cooperation.
He also said work related to the repair and restoration of Mator Ground was underway and assured that practical work would begin soon. He congratulated the organisers on the successful tournament and appreciated their efforts to promote cricket among local youth.
الخلیل عمرہ گروپ کے زائرین کی مکہ مکرمہ میں زیارات، مسجد عائشہؓ سے دوبارہ عمرہ ادا کیا
Al-Khalil Umrah Group Pilgrims Visit Holy Sites in Makkah, Perform Second Umrah




