20 September 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London: Five Men Jailed Over £1.5 Million Mobile Phone Upgrade Fraud
لندن; موبائل فون اپ گریڈ فراڈ میں 15 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے نقصان پر پانچ افراد کو قید

لندن، 20 ستمبر 2026 (پوٹھوار ڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ): موبائل فون فراڈ کے ایک منظم اور پیچیدہ مقدمے میں پانچ افراد کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ اس فراڈ کے نتیجے میں موبائل نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 15 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ متعدد افراد کو ایسے موبائل فون اپ گریڈ کی پیشکش کے ذریعے دھوکا دیا گیا جو انہیں کبھی موصول ہی نہیں ہوا۔
فراڈ کے طریقۂ واردات کے مطابق ملزمان خود کو موبائل نیٹ ورک کمپنی کے نمائندے ظاہر کرکے صارفین سے رابطہ کرتے اور انہیں پرکشش موبائل فون اپ گریڈ کی پیشکش کرتے تھے۔ صارفین سے ذاتی اور بینکنگ معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزمان اصل نیٹ ورک فراہم کنندہ کے ذریعے متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ پر مہنگا موبائل فون آرڈر کرتے، تاہم صارف کو اس کے آرڈر کے بجائے کوئی دوسرا موبائل فون بھیجا جاتا تھا۔
غلط موبائل فون موصول ہونے کے بعد فراڈ کرنے والے افراد متاثرہ شخص سے دوبارہ رابطہ کرتے یا اسے جعلی کسٹمر سروس نمبر پر کال کرنے پر آمادہ کرتے تھے۔ متاثرہ شخص کو یہ کہہ کر فون واپس برطانیہ کے ایک ایسے پتے پر بھیجنے کی ہدایت کی جاتی تھی جو ملزمان کے زیر کنٹرول تھا کہ درست موبائل فون بعد میں فراہم کر دیا جائے گا۔
تاہم واپس کیا گیا موبائل فون ایک دوسرے پتے، جسے ’’منیول‘‘ یا رقم اور سامان منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پتے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، پر منتقل کر دیا جاتا اور متاثرہ شخص کو متبادل موبائل فون کبھی موصول نہیں ہوتا تھا۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان منی مَیول اکاؤنٹس کے ذریعے بڑی مقدار میں نقد رقوم جمع کرواتے اور بعد ازاں یہ رقم پاکستان منتقل کی جاتی تھی۔
سنیگ ڈیل ڈرائیو، اسکیگ نیس کے رہائشی 34 سالہ یاسر شہزاد، 34 سالہ غلام دستگیر اور 30 سالہ احسن سہیل، جبکہ لوتھ کے نارتھ ہولم روڈ کے رہائشی 25 سالہ محمد جاوید کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔
London, September 20, 2026 (Pothwar.com — Mohammad Naseer Raja):Five men have been jailed for their parts in a sophisticated mobile phone fraud, which cost network providers over £1.5 million and scammed victims with the promise of a mobile phone upgrade they never received.
As part of the scam, a fraudster posing as a mobile network provider contacts a victim with an attractive phone upgrade offer.
After obtaining the victim’s personal and banking details, the fraudster places an order with the genuine network provider for a more expensive handset using the victim’s account information, and sends them a different device to what they ordered.
When the victim receives the wrong phone, the fraudster either contacts them or persuades them to call a fake customer service number. The victim is then instructed to return the device to a UK address controlled by the fraudsters, under the false promise that the correct replacement phone will be sent.
The returned handset is diverted to a mule address, and the victim never receives the replacement device.
The men were moving vast volumes of cash deposits via money mule accounts, then out to Pakistan.
Yasir Shahzad, 34, Ghulam Dastgeer, 34, Ahsan Sohail, 30, all of Sunningdale Drive, Skegness, along with Muhammed Javed, 25, of North Holme Road, Louth, were all charged with offences under the Proceeds of Crime Act 2022.
سیاسی رہنما راجہ افتخار ملنگی مطالعاتی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
Political Leader Raja Iftikhar Malangi Arrives in UK for Study Visit




