20 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rs13.8 Million Allocated for Beautification Projects

کلرسیداں میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کے لیے 1 کروڑ 38 لاکھ روپے مختص

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20 ستمبر 2026)—بلدیہ کلرسیداں نے مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق کلرسیداں میں بیوٹیفکیشن کی مد میں ایک کروڑ اڑتیس لاکھ روپے مالیت کی خطیر رقم مختص کی ہے،مرید چوک میں آ لو کلرسیداں کے لیئے تیس لاکھ روپے،معرکہ حق دیوار کی تعمیر کے لیئے اڑتالیس لاکھ،شاہین چوک میں یادگار کی تعمیر کے لیئے بیس لاکھ اور پبلک واز رومز کی مرمت کے لیئے چالیس لاکھ روپے مالیت کے ٹینڈرز طلب کر لیئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 20, 2026): The Municipal Committee Kallar Syedan has allocated a total of Rs13.8 million for various beautification and improvement projects in the city, in line with the vision of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz.

According to details, tenders have been invited for several projects aimed at improving the appearance and public facilities of Kallar Syedan.

An amount of Rs3 million has been earmarked for the development of the “Aao Kallar Syedan” project at Murid Chowk, while Rs4.8 million has been allocated for the construction of the “Marka-e-Haq” wall.

Similarly, Rs2 million has been set aside for the construction of a memorial at Shaheen Chowk, while Rs4 million has been allocated for the repair and improvement of public washrooms.

The municipal authorities have invited tenders for the execution of the projects. The initiatives are aimed at enhancing the overall appearance of the city and improving public facilities for residents and visitors. Total allocation: Rs13.8 million (Rs1.38 crore).

کلرسیداں: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی 60 سالہ قربان حسین جاں بحق، کمبیلی صادق میں سپرد خاک

Kallar Syedan: 60-Year-Old Qurban Hussain Dies After Suffering Critical Injuries in Road Accident, Laid to Rest in Kambeli Sadiq

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20 ستمبر 2026)— ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 60 سالہ قربان حسین جاں بحق ہو گیا،گاؤں کمبیلی صادق میں سپرد خاک کر دیا گیا۔یہ چار ایام قبل اپنی دختر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ روڈ پر اچانک کتا آ جانے سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں اس کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ قومے میں چلا گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

Citizens Catch Suspected Goat Thief Red-Handed in Choa Khalsa; Police Fail to Recover Goat or Arrest Alleged Accomplices

چوآخالصہ کے شہریوں نے بکری چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس 24 گھنٹے بعد بھی بکری برآمد اور مبینہ ساتھیوں کو گرفتار نہ کر سکی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20 ستمبر 2026)— کلرسیداں پولیس کی چوروں کی سرپرستی، چوآخالصہ کے شہریوں نے بکری چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس نے معززین کی موجودگی میں اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے دیگر تین ساتھیوں کی تفصیلات بھی ریکارڈ کروائیں مذبح بکری جہاں موجود ہے اس کی ویڈیو بھی پولیس کے پاس موجود ہے مگر چوبیس گھنٹے گزر گئے کلرسیداں پولیس صرف نو کلومیٹر دور چوآخالصہ جا کر نہ صرف بکری برآمد نہ کر سکی بلکہ تمام ملزمان کو بھی پکڑنے میں ناکام ہے جس سے عوامی سطع پر یہ بث چھڑ گئی ہے کہ پولیس خود چوروں کی سہولت کار اور سرپرست ہے جس سے موجودہ دور میں پولیس سمیت ادارے کس طرح ملزمان کی سرپرستی کرتے ہیں اس کے لیئے مزید کسی شہادت کی ضرورت نہیں ہزاروں لوگوں کو علم ہے کہ بکری کا مالک کون تھا کس نے اسے زبح کیا کون ملزم کے شریک ملزم تھے اس کے باوجود کلرسیداں پولیس کا رویہ انتہائی مجرمانہ ہے جو مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا دلچسپ شاہکار ہے

Stray Cattle Create Traffic Hazards on Kallar Syedan Roads; Citizens Demand Action Against Owners

کلرسیداں کی سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کا راج، ٹریفک حادثات میں اضافے پر شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20 ستمبر 2026)—کلرسیداں کی سڑکوں چوراہوں پر مٹر گشت کرتے آوارہ مویشیوں نے انت مچا دی روات سے کلرسیداں،دھانگلی ڈڈیال، دوبیرن کلاں،کہوٹہ اورمندرہ جانے والی تمام سڑکوں سمیت تمام راستوں چوکوں چوراہوں پر آوارہ مویشیوں کا مکمل راج ہے جو آئے روز ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیںگر بلدیہ کلرسیداں،سٹی ٹریفک پولیس،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کلرسیداں پولیس موبائل سمیت کوئی ادارہ ان آوارہ مویشیوں مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں کلرسیداں کا کوئی ایک ادارہ بھی اپنی زمہ داریاں دیانت داری سے سر انجام دینے کو تیار نہیں سبھی محض تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے لاقانونیت کا راج تیزی سے بڑھ رھا یے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے سڑکوں پر موجود آوارہ گرد مویشیوں کو ہٹانے اور ان کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Political Leaders and Former Cricketer Inzamam-ul-Haq Offer Condolences to Javed Bangash on Brother’s Death

مولانا احسان اللہ چکیالوی، لیگی رہنماؤں اور انضمام الحق کی جاوید بنگش سے ملاقات، بھائی کی وفات پر تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20 ستمبر 2026)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری زین العابدین عباس،شاھد جمیل عباسی اور معروف کرکٹر انضمام الحق نے معروف کاروباری شخصیت جاوید بنگش سے ملاقات کی اور ان کے جوانسال بھائی محمود خان بنگش کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی

Choa Khalsa: Syed Sarfraz Ali Shah Passes Away, Funeral Prayer Held at Ali Lodge

چوآخالصہ: سید سرفراز علی شاہ انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ علی لاج میں ادا، اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20 ستمبر 2026)—محلہ سادات چوآخالصہ چوآخالصہ کے سید ندیم حیدرشاہ، سید خرم حیدرشاہ سید نعیم شاہ کے والد محترم اور سید شمیم الحسن شاہ نقوی کے بھائی سید سرفراز علی شاہ انتقال کر گئے نمازہ علی لاج چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button