19 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Raja Fayyaz Yaqoob Congratulates Public Representatives on Establishment of NADRA and Passport Office in Nara
نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کا قیام، راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ کا ممبران اسمبلی سے اظہار تشکر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19ستمبر2026)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ نے کہا کہ نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کے قیام پر ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کر تے ہیں انہوں نے عوام علاقہ کا ایک بہت بڑا مسلہ حل کیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوسی لہڑی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کا قیام اہلیانِ علاقہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، اس اہم سہولت کے قیام سے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق امور کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے عملی جدوجہد کے ذریعے پورا کر کے اہلیانِ علاقہ کا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ اس سہولت سے نہ صرف نارہ بلکہ گردونواح کے وسیع علاقے کی عوام کو بھی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوہڑہ راجگان، بیور، کھلول، سویڑی، گھون، آنور، جیوڑہ، بھنتی، کانگڑھ، چنور، نارہ، بگھون، کاپڑا، مٹور، لہڑی، سہر، سالگراں، بند، ممیام، بگلہ، ممیال سمیت دیگر علاقوں کے عوام طویل عرصے سے نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق سہولیات اپنے علاقے میں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عوام کو معمولی نوعیت کے کاموں کے لیے بھی دور دراز دفاتر کا رخ کرنا پڑتا تھا جس سے وقت اور اخراجات دونوں کا سامنا کرنا پڑتا تھاانہوں نے کہا کہ نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کے قیام سے بزرگ شہریوں، خواتین، نوجوانوں اور بالخصوص دور دراز علاقوں سے آنے والے عوام کو نمایاں سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی حقیقی عوامی خدمت ہے اور مسلم لیگ ن کی قیادت اور حلقہ پی پی سیون کے منتخب نمائندگان عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی حلقہ پی پی سیون کے مختلف علاقوں میں عوام کی ضرورت کے مطابق مزید ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے جائیں گے انہوں نے نارہ اور گردونواح کے عوام کو نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لیے ایک دیرینہ مسئلے کا عملی حل ہے، جس کے ثمرات آنے والے دنوں میں ہزاروں خاندانوں تک پہنچیں گے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 19, 2026): Prominent political and social figure and Pakistan Muslim League (N) UC Lehri President Raja Fayyaz Yaqoob Janjua has expressed gratitude to MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed for their efforts in establishing a NADRA identity card and passport office in Nara.
In a statement, Raja Fayyaz Yaqoob Janjua described the establishment of the office as a great gift for the people of the area, saying that it would resolve a long-standing public issue and provide essential services closer to residents.
He said that the new facility would save people from travelling to distant offices for identity card and passport-related matters, reducing both travel expenses and the time required to access these services.
According to Raja Fayyaz, the establishment of the NADRA identity card and passport office in Nara had been a longstanding demand of the local population. He said that MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed had fulfilled this demand through their practical efforts, resolving a major issue faced by the people.
He added that the facility would benefit not only the residents of Nara but also people from a wide range of surrounding areas, including Gohra Rajgan, Bewar, Kholol, Sawairi, Ghoon, Anwar, Jewra, Bhanti, Kangarh, Chanor, Nara, Baghon, Kapra, Mattor, Lehri, Sehr, Salgaran, Band, Mamiyam, Baghla, Mamiyal and other nearby localities.
He said that residents of these areas had long been demanding the availability of NADRA and passport services within their locality. Previously, people had to travel to distant offices even for minor official matters, resulting in additional time and financial burdens.
Raja Fayyaz Yaqoob Janjua said that the new office would provide significant relief to senior citizens, women, young people and residents travelling from remote areas. He termed the provision of basic facilities and the resolution of public problems the true essence of public service.
He further said that the leadership of Pakistan Muslim League (N) and the elected representatives of PP-7 were continuing their efforts to address public issues. He expressed hope that more development and public welfare projects would be completed in different areas of PP-7 according to the needs of the local population.
He congratulated the people of Nara and surrounding areas on the establishment of the NADRA identity card and passport office, saying that the project represented a practical solution to a longstanding problem and would benefit thousands of families in the days ahead.
جنوبی کوریا میں ریس: کہوٹہ کے ضرار کیانی نے فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی، پاکستان کا نام روشن کر دیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19ستمبر2026)
کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت اور فخرِ کہوٹہ پنجاڑ آفتاب علی ستی کے بھانجے ضرار کیانی نے جنوبی کوریا کے شہر کھینگجو سٹی میں منعقد ہونے والی ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی۔ضرار کیانی نے اپنے وطن پاکستان سے دور رہتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ریس میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ **پاکستان، صوبہ پنجاب، ضلع راولپنڈی، تحصیل کہوٹہ، علاقے، والدین، عزیز و اقارب اور اپنے خاندان کا نام بھی روشن کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عزیز و اقارب، دوست احباب اور سماجی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر اہلِ علاقہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے آفتاب علی ستی اور ان کے بھانجے ضرار کیانی کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک رہتے ہوئے کسی بھی شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنا پوری قوم اور بالخصوص اپنے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ضرار کیانی کی کامیابی نوجوان نسل کے لیے بھی حوصلہ افزا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور عزم کے ساتھ نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکتے ہیں۔مبارکباد دینے والوں نے ضرار کیانی کے والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کی تربیت اور حوصلہ افزائی نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ضرار کیانی کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں اپنے وطن اور علاقے کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنے کی توفیق دے اور وہ اسی طرح دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ہم آفتاب علی ستی، ان کے ہونہار بھانجے ضرار کیانی اور ان کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Grand Dinner Hosted in Honor of Dr. Muhammad Najib Naqi Khan at Mövenpick Hotel, Centaurus Islamabad
ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کے اعزاز میں موون پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد میں شاندار عشائیہ





