18 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Establishment of NADRA CNIC and Passport Office in Nara

نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کا قیام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2026)
نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کا قیام اہلیان علاقہ کے لیے عظیم تحفہ ہے، کلر سیداں کی عوام بھی جلد اس سہولت سے مستفید ہوں گے: بیرسٹر احمد صغیر راجہ ان خٰالات کا اظہار بیرسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہا ہے کہ نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کا قیام اہلیانِ علاقہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، اس اہم سہولت کے قیام سے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق امور کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کی عوام بھی جلد اس اہم تحفے سے مستفید ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے عملی جدوجہد کے ذریعے پورا کر کے اہلیانِ علاقہ کا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ اس سہولت سے نہ صرف نارہ بلکہ گردونواح کے وسیع علاقے کی عوام کو بھی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوہڑہ راجگان، بیور، کھلول، سویڑی، گھون، آنور، جیوڑہ، بھنتی، کانگڑھ، چنور، نارہ، بگھون، کاپڑا، مٹور، لہڑی، سہر، سالگراں، بند، ممیام، بگلہ، ممیال سمیت دیگر علاقوں کے عوام طویل عرصے سے نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق سہولیات اپنے علاقے میں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عوام کو معمولی نوعیت کے کاموں کے لیے بھی دور دراز دفاتر کا رخ کرنا پڑتا تھا جس سے وقت اور اخراجات دونوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ نارہ میں نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کے قیام سے بزرگ شہریوں، خواتین، نوجوانوں اور بالخصوص دور دراز علاقوں سے آنے والے عوام کو نمایاں سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی حقیقی عوامی خدمت ہے اور مسلم لیگ ن کی قیادت اور حلقہ پی پی سیون کے منتخب نمائندگان عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلر سیداں کی عوام کے لیے بھی خوش آئند اقدامات متوقع ہیں اور بہت جلد وہاں کے شہری بھی اس طرح کی اہم سہولت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی حلقہ پی پی سیون کے مختلف علاقوں میں عوام کی ضرورت کے مطابق مزید ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے نارہ اور گردونواح کے عوام کو نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ آفس کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لیے ایک دیرینہ مسئلے کا عملی حل ہے، جس کے ثمرات آنے والے دنوں میں ہزاروں خاندانوں تک پہنچیں گے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 15, 2026): The establishment of a NADRA National Identity Card (CNIC) and Passport Office in Nara has been described as a major relief and a long-awaited facility for residents of the area, according to Barrister Ahmed Sagheer Raja, a candidate for the Punjab Provincial Assembly from PP-7.

In a statement, Barrister Ahmed Sagheer Raja said the new facility would save local residents from having to travel to distant offices for matters related to identity cards and passports. He added that residents of Kallar Syedan would also soon benefit from a similar facility.

Barrister Raja said the establishment of the NADRA CNIC and Passport Office in Nara had been a longstanding demand of the local population. He credited Member of the National Assembly Raja Usama Ashfaq Sarwar and Member of the Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed with pursuing the matter and helping bring the facility to the area.

According to him, the office will benefit not only Nara but also a wide surrounding region. Residents of areas including Gohra Rajgan, Bewar, Khalol, Sawairi, Ghun, Anwar, Jewra, Bhanti, Kangarh, Chanor, Nara, Baghon, Kapra, Mator, Lahri, Sehr, Salgran, Band, Mamiyam, Baghla and Mamial had long been seeking access to NADRA and passport-related services closer to their homes.

He said people previously had to travel considerable distances even for routine documentation matters, resulting in additional travel time and expenses.

Barrister Raja said the new office would particularly provide convenience to senior citizens, women, young people and residents of remote areas who previously faced difficulties accessing such services.

He further stated that resolving public issues and providing basic facilities constituted an important aspect of public service. He said the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) leadership and elected representatives of PP-7 were continuing their efforts to address the needs of local communities.

Regarding Kallar Syedan, Barrister Raja said further positive developments were expected and that residents would soon benefit from an important facility of this nature.

He expressed hope that additional development and public welfare projects would be completed in different parts of PP-7 according to local needs in the future.

Barrister Ahmed Sagheer Raja congratulated the people of Nara and surrounding areas on the establishment of the NADRA CNIC and Passport Office, describing it as a practical solution to a longstanding public demand. He said the benefits of the facility would reach thousands of families in the coming days.

جامع جمال القرآن للبنات گرڈ اسٹیشن میں بچیوں کو بہترین دینی تعلیم و تربیت کی فراہمی

Girls Receive Quality Religious Education and Training at Jamia Jamal-ul-Quran lil-Banat Grid Station

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2026)
ٍٍ جامع جمال القرآن للبنات گرڈ اسٹیشن میں بچیوں کو بہترین دینی تعلیم کی فراہمی، عوام علاقہ اپنی بچیوں کو داخلہ دلوائیں، جامع جمال القرآن للبنات گرڈ اسٹیشن کی پرنسپل حافظہ قاریہ شمیم اختر کی زیرِ نگرانی بچیوں کو قرآن پاک ناظرہ، حفظِ قرآن اور درسِ نظامی (ایم اے اسلامیات) سمیت بہترین دینی تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ عوامی و سماجی شخصیات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ دور میں بچیوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان اور معاشرے کی بھی بہترین تربیت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جامع جمال القرآن للبنات گرڈ اسٹیشن میں پرنسپل حافظہ قاریہ شمیم اختر کی زیرِ نگرانی طالبات کو قرآن پاک ناظرہ، حفظِ قرآن اور درسِ نظامی کی تعلیم دی جا رہی ہے، جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ادارے میں بچیوں کو دینی علوم کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت، دینی مسائل اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ عوامی و سماجی شخصیات نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے جامع جمال القرآن للبنات گرڈ اسٹیشن میں داخلہ دلوائیں، کیونکہ قرآن پاک کی تعلیم انسان کی دنیاوی زندگی کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ آخرت کی کامیابی کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔ قرآن پاک وہ عظیم کتاب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ سکھاتی ہے اور نیکی، اخلاق، صبر، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کی بڑی بڑی ڈگریاں انسان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد دنیا میں ہی رہ جاتی ہیں، جبکہ قرآن پاک کی تعلیم اور دینی تربیت انسان کے لیے دنیا و آخرت میں باعثِ خیر و برکت بنتی ہے۔ قرآن پاک سے تعلق انسان کے کردار اور اعمال پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور یہی تعلیم معاشرے میں نیک، باکردار اور ذمہ دار نسل کی بنیاد رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو عصری تعلیم کے ساتھ قرآن پاک اور دینی علوم کی تعلیم بھی ضرور دلوائیں۔ دینی تعلیم بچیوں کی شخصیت سازی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایک باعمل اور دینی تعلیم یافتہ بیٹی مستقبل میں ایک بہتر خاندان اور معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ عوامی و سماجی شخصیات نے پرنسپل جامع جمال القرآن للبنات گرڈ اسٹیشن حافظہ قاریہ شمیم اختر کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بچیوں کو قرآن پاک اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے اہلِ علاقہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے اس ادارے سے بھرپور استفادہ کریں اور قرآن پاک کی تعلیم کو اپنی اولاد کی تربیت کا لازمی حصہ بنائیں۔

Development Work Underway in PP-7 to Improve Roads, Streets and Basic Facilities

پی پی سیون میں گلیوں، سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی کام جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2026)
پی پی سیون میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل، بیشتر منصوبے جاری ہیں، حلقے میں گلیوں اور سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا راجہ اکرام جنجوعہ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی پی سیون میں ممبرانِ اسمبلی کی جانب سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کرائے گئے ہیں جبکہ بیشتر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے حلقے کے مختلف علاقوں میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلیوں، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ راجہ اکرام جنجوعہ نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون ایک وسیع علاقہ ہے جہاں طویل عرصے سے عوام کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے، تاہم موجودہ دور میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گلیوں کی پختگی اور دیگر منصوبوں سے عوام کو سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبرانِ اسمبلی نے صرف سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر تک ہی اپنے کام کو محدود نہیں رکھا بلکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس پر توجہ دینا خوش آئند امر ہے۔ راجہ اکرام جنجوعہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا اور علاقے کے دیرینہ مسائل کو مرحلہ وار حل کرنا ہے۔ حلقہ پی پی سیون کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو آمدورفت، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے مزید سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں حلقہ پی پی سیون میں مزید بہتری آئے گی اور ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت اور حلقے کے منتخب نمائندگان عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راجہ اکرام جنجوعہ نے امید ظاہر کی کہ جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہنا چاہیے اور حلقے کے ہر علاقے کو ترقیاتی منصوبوں میں مناسب حصہ ملنا چاہیے۔

Reconciliation Reached Between Two Parties in Pangran New Abadi Rawat Murder Case

پنجگراں نئی آبادی روات قتل کیس میں دونوں فریقین کے درمیان صلح، راضی نامے کے بعد دعائے خیر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2026)
سابق چیر مین مرزا محمد مسعود اور راجہ ذوالفقار پنڈ ملکاں کی کوششیں رنگ لے آئی،پنجگراں نئی آبادی روات کے قتل کیس کا راضی نامہ،راضء نامے کے بعد دعائے خیر کی گی، تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق وائس چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود اور راجہ ذوالفقار پنڈ ملکاں کی خصوصی کوششوں سے پنجگراں نئی آبادی روات کے مشہور قتل کیس میں دونوں فریقین کے مابین فی سبیل اللہ صلح اور راضی نامہ طے پا گیا۔ صلح کے اس موقع پر راجہ نصیر ہر دگہر، ملک نوید روات، راجہ انفر، سید رسول مغل اور مرزا فرحان مسعود ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ طے پانے پر علاقہ معززین اور دوست احباب نے خوشی کا اظہار کیا اور اس مثبت اقدام کو بھائی چارے، رواداری اور امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ صلح کے بعد مرزا محمد مسعود بٹالہ اور راجہ ذوالفقار پنڈ ملکاں نے تمام دوست احباب اور معززین کا تعاون اور بھر پور کردار ادا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Umrah Pilgrims’ Caravan Departs for Holy Cities Under Al-Khalil Umrah Group Kahuta

الخلیل عمرہ گروپ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کا عمرہ زائرین کا قافلہ حرمین شریفین روانہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2026)
الخلیل عمرہ گروپ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کے زیرِ اہتمام عمرہ زائرین کا قافلہ حرمین شریفین روانہ،تفصیل کے مطابق الخلیل عمرہ گروپ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کے زیرِ اہتمام مرد و خواتین پر مشتمل عمرہ زائرین کا ایک بڑا قافلہ حرمین شریفین کی حاضری کے لیے روانہ ہو گیا۔ عمرہ زائرین کے اس روح پرور سفر کی قیادت الخلیل عمرہ گروپ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کے انچارج صاحبزادہ محمد فرید کر رہے ہیں عمرہ زائرین کے قافلے میں سید امیس شاہ،ساہیں زعفران احمد، عاطف ریاض ملک، سرفراز احمد، نجم السلام، محمد ذیشان سمیت متعدد مرد و خواتین شامل ہیں۔ قافلے کے روانہ ہونے کے موقع پر عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر عمرہ زائرین کو الوداع کیا اور ان کے لیے خصوصی دعائیں کیں اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ عزیز و اقارب نے عمرہ زائرین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اپنے لیے بھی خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔ عمرہ زائرین نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے مقدس گھر اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری کا موقع عطا کیا ہے، جو ان کے لیے انتہائی خوشی، سعادت اور شکر کا مقام ہے اہلِ خانہ اور دوست احباب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام عمرہ زائرین کا سفرِ حرمین شریفین آسان فرمائے، انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ مقدس مقامات کی حاضری نصیب فرمائے، ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں بخیر و عافیت وطن واپس لائے الخلیل عمرہ گروپ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے انتظامات کو بھی سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ زائرین کو دورانِ سفر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ قافلے کی روانگی کے موقع پر فضا درود و سلام اور دعاؤں سے معطر رہی۔

Hafiz Nauman Ahmed Announces Participation in Local Government Elections Under Leadership of Maj (R) Abdul Rauf Raja

حافظ نعمان احمد کا میجر (ر) عبدالرؤف راجہ کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2026)
آمدہ بلدیاتی الیکشن حافظ نعمان احمد آف گڑہیٹ کا میجر (ر) عبد الرؤف راجہ کی قیادت میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان تفصیل کے مطابق آنے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں معروف مذہبی،سماجی و سیاسی شخصیت حافظ نعمان احمد آف گڑہیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بابائے بلدیات اور سابق چیئرمین یونین کونسل مواڑہ، میجر (ر) عبد الرؤف راجہ کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔حافظ نعمان احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میجر (ر) عبد الرؤف راجہ کی عوامی خدمت کے مشن اور تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔

Raja Osama and Raja Sagheer Completed Record Development Projects in PP-7, More Underway: Chairman Sajjad Satti

راجہ اسامہ اور راجہ صغیر نے حلقہ پی پی سیون میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، مزید منصوبے زیرِ تکمیل ہیں: چیئرمین سجاد ستی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2026)
مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اور راجہ صغیر نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، مزید منصوبے زیرِ تکمیل ہیں: چیئرمین سجاد ستی،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی سیاسی و سماجی شخصیت اور یونین کونسل کھڈیوٹ کے چیئرمین سجاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی نے حلقہ پی پی سیون میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں جبکہ بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ سڑکوں، گلیوں، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جس سے حلقے کے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔چیئرمین سجاد ستی نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کے تمام جائز مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے اور ترقیاتی عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہی ہماری ترجیح ہے، اور حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں، جبکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button