17 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Takal Village Restored to Choa Khalsa UC Following Delimitation Review

کلر سیداں; موضع ٹکال کو ایک بار پھر اپنی سابقہ یوسی چوآخالصہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17 ستمبر 2026)—صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں موضع ٹکال کی دو یوسیز چوآخالصہ اور سموٹ میں تقسیم کرنے کی خلاف ارشد محمود کی درخواست اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے موضع ٹکال کو ایک بار پھر اپنی سابقہ یوسی چوآخالصہ میں شامل کرنے کا فیصلہ سنا دیا مجاز اتھارٹی نے موضع ٹکال کو ایک متحد جغرافیائی و ریونیو یونٹ کے طور پر یونین کونسل چوآ خالصہ میں برقرار رکھنے کا حکم دیا، جبکہ سہوٹ بگیال کے دو سینسز بلاکس کی غلط اندراج کی بھی تصحیح کرتے ہوئے انہیں چوآخالصہ میں شامل کردیا، اس قانونی عمل کا آغاز چودھری ارشد محمود کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشن دائر کرنے سے ہوا، جس کے بعد معاملہ پروونشل الیکشن کمشنر کے روبرو دوبارہ سنا گیا۔ مقدمہ کی مؤثر قانونی پیروی اور تیاری میں راجہ عمیر طارق ایڈووکیٹ، شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ اور سمیر حسن ایڈووکیٹ کی نمایاں کاوشیں شامل رہیں،جبکہ چودھری امتیاز حسین،چیف مہربان حسین اور دیگر اہلِ علاقہ کی مسلسل محنت اور تعاون نے بھی ٹکال کی جغرافیائی وحدت اور پرانی شناخت کی بحالی کی اس جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ادہر دو مواضعات میرگالہ خالصہ اور پہر حالی کو ایک بار پھر چوآخالصہ سے الگ کرکے یوسی سموٹ میں شامل کردیا گیا پاکستان سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا وہ اس کی مجاز ہی نہ تھی۔ادہر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود نے اہلیان ٹکال اور سہوٹ بگیال کی واپس اپنی یوسی چوآخالصہ میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کا یہ فیصلہ علاقائی وحدت اور عوامی سہولت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جس کا کریڈٹ درخواست دھندہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوآخالصہ چوہدری ارشد محمود کو جاتا ہے،

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 17, 2026): The Provincial Election Commissioner Punjab has decided to restore Mauza Takal to its former Union Council, Choa Khalsa, following a petition filed by Chaudhry Arshad Mahmood against its division between the Choa Khalsa and Samot Union Councils.

The decision was issued in light of directions from the Lahore High Court’s Rawalpindi Bench. The competent authority ordered that Mauza Takal be retained within Union Council Choa Khalsa as a unified geographical and revenue unit.

The authority also corrected the erroneous recording of two census blocks of Sahot Bagyal and ordered that they be included in Union Council Choa Khalsa.

The legal proceedings began when Chaudhry Arshad Mahmood filed a writ petition before the Lahore High Court. Following the court’s directions, the matter was reconsidered before the Provincial Election Commissioner.

Raja Umair Tariq Advocate, Shahid Mahmood Singraal Advocate and Sameer Hassan Advocate played prominent roles in the preparation and effective legal pursuit of the case. Chaudhry Imtiaz Hussain, Chief Mehrban Hussain and other local residents also contributed through their continued efforts and cooperation towards restoring Takal’s geographical unity and former administrative identity.

Meanwhile, the two villages of Mirgala Khalsa and Pehar Hali have once again been separated from Choa Khalsa and included in Union Council Samot.

Muhammad Zareef Raja, a member of the Pakistan Censor Board, announced that he would challenge the decision before the court. He maintained that the authority which issued the decision was not legally competent to do so.

Meanwhile, Raja Qamar Masood, a leader of the Pakistan Peoples Party UK, warmly welcomed the inclusion of the residents of Takal and Sahot Bagyal back into their former Union Council, Choa Khalsa.

He said the Provincial Election Commissioner’s decision was an important development for regional unity and public convenience, adding that credit for the development goes to the petitioner, Chaudhry Arshad Mahmood, President of the Pakistan Peoples Party Choa Khalsa.

دوبیرن روڈ دھمالی تا جبہ لٹوال کے لیے 9.2 کروڑ، ترکھِی نگیال تا گکھڑ ادمال روڈ کے لیے 16.3 کروڑ روپے سے زائد مختص

Rs. 92 Million Allocated for Doberan Road–Dhamali to Jabba Latwal, Rs. 163 Million Plus for Tarkhi Nagyal–Gakhar Admal Road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17 ستمبر 2026)—مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے کلرسیداں کی دو رابطہ سڑکوں کی ازسرنو کارپٹ تعمیر کے لیئے بھاری رقوم مختص کردی گئی ہیں جس سے عوام میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں دوبیرن روڈ دھمالی سے جبہ لٹوال کارپٹ سڑک کے لیئے 92 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی اور اس کی تعمیر کے لیئے ٹینڈر بھی طلب کر لیا گیا پنجاب ہائی وے نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں راجہ عاصم صدیق،ٹھیکیدار ملک رفاقت،چوھدری شاھد گجر کے ہمراہ سڑک کا سروے بھی مکمل کر لیا ادہر قانون گو مرکز کلرسیداں میں ترکھی نگیال سے گکھڑ ادمال یوسی غزن آباد سڑک کے لیئے 163 ملین سے زاھد رقم مختص کردی گئی ہے,ادہر ترکھی نگیال سڑک کا بھی سروے شروع کردیا گیا اس موقع پر سابق چیئرمین طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل،سید مداح حسین شاہ،آصف نذیر،خان عثمان،چوہدری امیر امجد،راجہ مسعود عاطف کیانی،راجہ احسان ترکھی بھی اس موقع پر موجود تھے

International Lawyers Forum Appoints Choa Khalsa Lawyer Ejaz Hussain Gujjar as Rawalpindi Division Coordinator

انٹرنیشنل لائرز فورم نے چوہدری اعجاز حسین گجر کو راولپنڈی ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17 ستمبر 2026)—انٹرنیشنل لائرز فورم نے کلرسیداں کے معروف قانون دان اور بار ایسوسی ایشن کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر کو راولپنڈی ڈویژن کے کیئے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے مقامی وکلا شہریوں تاجروں اور صحافیوں نے چوہدری اعجاز حسین گجر کی حالیہ تعنیاتی کو کلرسیداں کے لیئے بھی اعزاز قرار دیا ہے۔

A 55-Year-Old Man Allegedly Dies by Suicide Amid Financial Hardship in Kallar Syedan

کلرسیداں میں معاشی تنگدستی کے شکار 55 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

View of Chakiala village

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17 ستمبر 2026)—ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات،کلرسیداں میں معاشی تنگدستی کا شکار 55 سالہ شخص نے جنگل میں گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کی یونین کونسل بھلاکھر کے گاؤں چکیالہ میں پیش آیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جنگل میں درخت سے لٹکتی ہوئی حاجی صغیر کی نعش کو اتار کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں اس کا پوسٹمارٹم اور دیگر ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ متوفی پانچ بیٹیوں اور دو کمسن بیٹوں کا باپ تھا اور اونٹ پر لکڑیاں فروخت کر کے اہل خانہ کی کفالت کرتا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق حاجی صغیر گزشتہ کئی روز سے کام نہ ملنے اور گھریلو معاشی مشکلات کے باعث پریشانی کا شکار تھا۔

Nawaz Sharif Nominates Dr. Muhammad Najib Naqi Khan for President of Azad Jammu and Kashmir

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے لیے نامزد کردیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17 ستمبر 2026)—پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کر دیا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو اس نامزدگی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قيادت اور قائد نواز شریف نے پارٹی مشاورت کے بعد ڈاکٹر نجیب نقی کے نام کی منظوری دی۔ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی/پلندری سے ہے، وہ آزاد کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ماضی میں بطور وزیر حکومت مختلف اہم و کلیدی وزارتوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر میں آئینی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز ریاست کے نئے صدر کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے تحت نئے صدرِ ریاست کا انتخاب 24 ستمبر 2026 کو عمل میں لایا جائے گا۔

Raja Umair Tariq Calls for Villages to Remain United in Local Government Delimitation

راجہ عمیر طارق کا بلدیاتی حلقہ بندیوں میں مواضعات اور دیہات کو متحد رکھنے پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17 ستمبر 2026)—راجہ عمیر طارق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کنوہا ہو سموٹ ہو یا چوآ سہوٹ ہو ٹکال ہو یا پہرحالی ہم سب ایک علاقہ اور ایک ثقافت کے لوگ ہیں ہمارا صرف اتنا سا استدلال ہے کہ کسی بھی موضع یا گاؤں کو صرف اس صورت میں دو حصوں میں تقسیم کیا جائے جب کوئی اور حل موجود نا ہو وگرنہ ایک گاؤں کے لوگوں کا حق ہے کہ انھیں یکجا رکھتے ہوئے یونین کونسلز بنائی جائیں۔ امید ہے کہ آپ سب بھی اپنے گاؤں اور موضع کے لیے اس اصولی موقف کو سراہیں گے۔ہم سب ایک ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے انشائاللہ

Five More Students Brought Back to Kallar Syedan After Death of Minor Student at Madrasa

مدرسے میں کمسن طالب علم کی ہلاکت کے بعد مزید پانچ طلبہ بھکر سے کلرسیداں واپس پہنچا دیے گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17 ستمبر 2026)—کلرسیداں کے نواحی گاؤں نلہ مسلماناں کے دینی مدرسہ میں مبینہ طور پر معلم ثنااللہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے کمسن طالب علم فیضان کے دیگر پانچ ساتھیوں کو بھی ضلع بھکر سے کلرسیداں واپس لایا گیا انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائینہ کرنے کے بعد انہیں مقامی پولیس کے سپرد کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button