15 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Five New Union Councils Established, Total Rises to 17 UC’s

کلر سیداں میں نئی یونین کونسلز کا قیام، تعداد 12 سے بڑھ کر 17 ہوگئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی نے تحصیل کلرسیداں و شہر کی یوسیز میں باالترتیب چار اور دو نئی یوسیز قائم کر کے ان کے نئے نام بھی تجویز کر لیئے جس سے کلرسیداں کی کل یوسیز کی تعداد بارہ سے سترہ ہو گئی دیہی یوسیز میں چار نئی یوسیز قائم کی گئی ہیں جن کے نام اراضی خاص،بکھڑال، ممیام،بناہل تجویز کیئے گئے دیگر دیہی یوسیز میں دوبیرن کلاں، منیاندہ،سموٹ،چوآ خالصہ، کنوہا،بھلاکھر، گف،غزن آباد اور بشندوٹ بھی شامل ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی تعداد دو یوسیز سے بڑھا کر چار کردی گئی یوسیز درکالی معموری اور کلرسیداں سے بڑھا کر دو نئی یوسیز سروھا اور منگلورہ بھی قائم کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین گزشتہ کئی برسوں سے بناہل کو یوسی کا درجہ دلوانے کے لیئے کوشاں تھے اس بار وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے جس پر بناہل کے تمام لوگوں نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 15, 2026): The Election Commission of Pakistan’s Rawalpindi district office has proposed the establishment of six new Union Councils (UCs) in Tehsil Kallar Syedan and the city.

Four new rural UCs have been proposed, named Arazi Khas, Bakhral, Mamyam and Banhal, increasing the total number of rural UCs. Other rural UCs include Doberan Kallan, Manianda, Smot, Choa Khalsa, Kanhoa, Bhallakhar, Guff, Ghazianabad and Bishandot.

Meanwhile, the number of UCs under the Municipal Committee Kallar Syedan has been increased from two to four. The existing UCs of Darkali Mamuri and Kallar Syedan will be joined by two new UCs, Sarhoa and Mangloora.

With these changes, the total number of Union Councils in Kallar Syedan has increased from 12 to 17.

Former Chairman UC Manianda, Chaudhry Sadaqat Hussain, had been campaigning for several years to have Banhal granted Union Council status. His efforts have now succeeded, bringing considerable happiness to the residents of Banhal.

نلہ مسلماناں مدرسہ تشدد کیس: فیضان شہید کیس کے تین ملزمان جیل، تین کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

Nalla Muslimana Madrassa Violence Case: Three Accused Sent to Jail, Three Granted 3-Day Physical Remand

From left; Muhammad Sharif, Asim Sharif and Imran

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—نلہ مسلماناں مدرسہ تشدد کیس میں جاں بحق ہونے والے فیضان شہید کیس کے چھ ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ سدرہ النسا کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے تین ملزمان قاری ثناء اللہ ،مجتبٰی اور حمزہ طیب کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ دیگر تین ملزمان حاجی شریف،عاصم شریف اور عمران کو جب کلرسیداں پولیس نے گرفتار کر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا توعلاقہ مجسٹریٹ سدرہ النساء نے مدعی کے وکیل وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Attempted Land Grab Foiled in Pindora Hardo, Two Detained by Police

پنڈوڑہ ہردو میں زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—پنڈوڑہ ہردو میں گزشتہ شام دینی مدرسہ کے مہتمم حاجی محمد شریف کی پولیس اسٹیشن کلرسیداں پہنچ کر رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے کے بعد ان کے مخالف فریق نے ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جو پولیس کے بروقت اقدام سے ناکام بنا دی گئی 15 پر کال ملتے ہی کلرسیداں پولیس نے رسپانس دیا اور موقع پر پہنچ کر دو افراد کو تحویل میں لے کر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔

Petrol Price Should Be Cut by at Least Rs50 Per Litre, Says Chaudhry Tasawar Hussain

پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لٹر کمی کی جائے، چوہدری تصور حسین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر چوہدری تصور حسین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو ریلیف کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی بجائے فوری طور پر پٹرول کے نرخوں میں کمی از کم پچاس روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر کے دعائیں لی جائیں،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ریلیف کے نام پر 100روپے والی پہیلیاں نہ بجھوائے براہ راست نرخوں میں بڑی کمی کا اعلان کرے ورنہ حکمران عوامی غضب سے بچ نہیں سکیں گے۔

Senior Journalist Raja Muhammad Saeed Ties the Knot

سینئر صحافی راجہ محمد سعید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—سینئر صحافی راجہ محمد سعید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے رسم نکاح انتہائی سادگی میں ہوئی صرف فیملی ممبران نے شرکت کی جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے نکاح پڑھایا،مقامی صحافیوں نے راجہ محمد سعید کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا دی۔

Survey Begins for Construction of Dhamali-Latwal Road via Jabba

دھمالی تا لٹوال براستہ جبہ سڑک کی تعمیر کے لیے سروے شروع

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی سفارش پر پنجاب ہائی وے نے دھمالی سے لٹوال براستہ جبہ سڑک کی تعمیر کے لیئے سروے شروع کر دیا اس موقع پر سابق کونسلر راجہ عاصم صدیق،ٹھیکیدار ملک رفاقت حسین، چوہدری شاہد اکبر گجر و دیگر بھی موجود تھے یاد رہے کہ متذکرہ سڑک کئی برسوں سے تباہ ہو چکی ہے اور گاڑیوں کا اس سے گزرنا محال ہو چکا تھا۔

Ceremony Held to Celebrate Hafiz Muhammad Umar’s Completion of Quran Memorisation

حافظ محمد عمر کے حفظِ قرآن کی خوشی میں تقریب، مذہبی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—سیاسی شخصیت حافظ محمد علی قادر نے اپنے بیٹے حافظ محمد عمر کے قرآن مجید حفظ کرنے پر تقریب کااہتمام کیا۔جس کی صدارت سید اسدررضا شاہ آستانہ عالیہ شاہ دولہ گجرات نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی پیر سید حامدعلی شاہ تھے حافظ محمد عمر کے استاد قاری محمد حنیف چشتی،راجہ ازرم حمیدسیالوی،محمد سجاد قادری،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،راجہ عبد الحمید،گل ذرین پاشا،قاری غلام رسول،علامہ حسنین اختیاز،راجہ محمد عمر ظفیر،حافظ کامران انور سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Haji Maroof Hussain Laid to Rest, Notable Figures Attend Funeral

حاجی معروف حسین سپرد خاک، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |15 ستمبر 2026)—دربار عالیہ نیاریاں شریف کے خلیفہ محمود اختر نقشبندی کے بھائی حاجی معروف حسین کو گاؤں انچھوہا میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں دربار عالیہ نیاریاں شریف کے سجادہ نشین پیر شمس العارفین صدیقی،چوہدری محمد طارق منہاس،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری مختار حسین،چوہدری حسن اختر،چوہدری وارث، آصف خورشید، قاصد کلیال،ماسٹر عابد،مجید اشرف، اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button