08 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Bar Issues Strict Notice Over Faizan Murder Case

کلر سیداں بار کا فیضان قتل کیس پر سخت ہدایتی نوٹس

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 ستمبر 2026)کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر نے دینی مدرسے کے طالبعلم فیضان قتل کیس کی بابت اہم و سخت ہدایتی نوٹس جاری کیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیضان قتل کیس میں گرفتار ملزمان اس وقت فزیکل ریمانڈ پر ہیں۔ گزشتہ تاریخِ پیشی پر بڑی تعداد میں غیر متعلقہ افراد کی جانب سے ملزمان کی پشت پناہی کے لیے عدالت میں آنے کا مشاہدہ ہوا
لہٰذا جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کی جانب سے سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ آئندہ تاریخِ پیشی پر کسی بھی غیر متعلقہ/پرائیویٹ شخص کو کچہری کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر کوئی شخص ملزمان کے ہمراہ یا ان کی پشت پناہی کے لیے کچہری کے احاطہ/عدالتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر مقدمہ درج کروایا جائے گا۔تمام متعلقہ افراد کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ عدالتی نظم و ضبط اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Potwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 8, 2026): General Secretary of the Kallar Syedan Bar Association, Chaudhry Ijaz Hussain Gujjar, has issued an important and strict directive regarding the murder case of Faizan, a student of a religious seminary.

According to the statement, the suspects arrested in the Faizan murder case are currently on physical remand. During the previous court hearing, a large number of unrelated individuals were reportedly observed attending the court in support of the accused.

The General Secretary has therefore directed that, during the next hearing, no unrelated or private individual will be allowed to enter the court premises in connection with the accused.

He warned that anyone attempting to enter the court complex or judicial premises alongside the accused or in their support would face strict legal action. If necessary, a case would also be registered against such individuals.

The notice further stated that any attempt to disrupt judicial discipline, court proceedings, or law and order would not be tolerated under any circumstances.

فیضان قتل کیس: کلر سیداں پولیس مبینہ دو ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور لے گئی

Faizan Murder Case: Kallar Syedan Police Take Two Suspects to Lahore for DNA Testing

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 ستمبر 2026)کلرسیداں کے دینی مدرسے میں معلم کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے کمسن طالبعلم فیضان قتل کیس کے مبینہ ملزمان قاری ثنااللہ چشتی اور مہتمم مدرسہ حمزہ طیب کو لے کر کلرسیداں پولیس ڈی این اے ٹیسٹ کے لیئے لاہور روانہ ہو گئی ادہر مقتول طالبعلم کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے ایس پی صدر انعم سے ملاقات کی اور کلرسیداں پولیس کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں پولیس تعاون نہیں کر رہی اس کی ہمدردیاں کمسن مقتول کی بجائے بااثر ملزمان کے ساتھ ہیں جس سے طالبعلم کی ہلاکت میں انصاف کے لیئے مشکلات لاحق ہیں ایس پی صدر نے کہا کہ وہ خود کیس کو مانیٹر کر رہی ہیں دینی مدرسہ سمیت کہیں بھی طالبعلم پر تشدد کی اجازت ہر گز نہیں مدرسے میں تشدد کرنے والے قاری سمیت تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ہماری ترجیح ملزموں کو عدالت سے سزا دلوانا ہے

Special Assembly Held at Government High School Kallar Syedan to Mark Defence Day, Air Force Day and Khatm-e-Nabuwwat Day

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 ستمبر 2026)گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں میں یومِ دفاعِ پاکستان، یومِ فضائیہ اور یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کی مناسبت سے خصوصی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد خالد عباسی نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں، شجاعت اور ملکی دفاع میں کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ تحفظِ ختمِ نبوت اور 7 ستمبر 1974ء کی تاریخی اہمیت سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔پروگرام کا مقصد طلبہ میں ملی جذبہ، وطن سے محبت اور دینی شعور اجاگر کرنا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button