05 September 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Royal Mail worker Amjad Ali jailed for drug dealing in Slough

رائل میل کے ملازم امجد علی کو منشیات کی ترسیل کے جرم میں 6 سال 9 ماہ قید

لندن، 05 ستمبر 2026 (پوٹھوار ڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ): سلاؤ میں منشیات کے پارسل چوری کرکے متبادل پتوں پر بھیجنے کا انکشاف، £12 لاکھ سے زائد نقد رقم برآمد

تھیمز ویلی پولیس کی تحقیقات کے بعد رائل میل کے سلاؤ لاجسٹکس سینٹر میں کام کرنے والے ایک شخص کو منشیات کی سپلائی، پارسل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 6 سال 9 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

پچاس سالہ امجد علی، ساکن اولیویا ڈرائیو، سلاؤ، کو آج 3 ستمبر کو ریڈنگ کراؤن کورٹ میں سزا سنائی گئی۔

عدالت میں امجد علی نے کلاس بی منشیات، یعنی کینابس کی سپلائی میں ملوث ہونے، پارسل چوری کرنے، مجرمانہ جائیداد رکھنے اور نجی مقام پر جارحانہ ہتھیار رکھنے کے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔

گودام سے 11 لاکھ 85 ہزار نقد برآمد

گزشتہ سال 12 دسمبر کو برکشائر ایسٹ ڈسٹرپشنز ٹیم کے افسران نے امجد علی سے منسلک متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جن میں اس کا گھر، گاڑی اور اسٹوریج کی سہولت شامل تھی۔

پولیس کے مطابق اس کے اسٹوریج لاکر سے £1,185,420 جبکہ گھر سے مزید £42,290 نقد رقم برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر برآمد ہونے والی رقم £1.2 ملین سے زیادہ تھی۔ امجد علی کو اگلے روز، 13 دسمبر کو گرفتار کرکے الزامات عائد کیے گئے۔

ایک سال تک رائل میل کی ملازمت کا مبینہ غلط استعمال

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ رائل میل میں ملازمت کے دوران علی ایسے پارسلز کی نشاندہی کرتا تھا جن کے بارے میں شبہ ہوتا تھا کہ ان میں منشیات موجود ہیں اور جنہیں ایکسرے کے ذریعے جانچا جانا تھا۔

پولیس کے مطابق علی ان پارسلز کو بددیانتی سے نکال لیتا، ان پر دوبارہ لیبل لگا کر انہیں متبادل پتوں پر پہنچانے کا انتظام کرتا، جن میں بعض اوقات اس کا اپنا پتہ بھی شامل ہوتا تھا۔

یہ سلسلہ 2024 سے 2025 کے دوران تقریباً ایک سال تک متعدد مرتبہ جاری رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی بھاری نقد رقم کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ چوری کیے گئے کینابس کی آگے فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی تھی۔

تھیمز ویلی پولیس کی ریکارڈ نقد ضبطی

تحقیقاتی افسر پی سی فلیپو برانکاٹو نے کہا کہ علی نے یہ سمجھا تھا کہ اس نے رائل میل میں اپنے عہدے کو استعمال کرتے ہوئے منافع کمانے کا ایک فائدہ مند طریقہ تلاش کر لیا ہے، تاہم عدالت کی سزا نے ثابت کردیا کہ جرم فائدہ مند نہیں ہوتا۔

ان کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں £1.2 ملین سے زائد نقد رقم ضبط کی گئی، جو تھیمز ویلی پولیس کے مطابق اس فورس کی جانب سے کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی نقد رقم کی ضبطی ہے۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ Proceeds of Crime Act کے تحت ضبط کی جانے والی رقم پولیسنگ اور کمیونٹی کے منصوبوں میں دوبارہ استعمال کی جائے گی، تاکہ جرائم کے خلاف کارروائی جاری رکھی جا سکے۔

تھیمز ویلی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کی تجارت کو سہولت فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور انہیں اپنے جرائم کے لیے جواب دہ بنایا جائے گا۔

London, September 05, 2026 (Pothwar.com — Mohammad Naseer Raja): Following a Thames Valley Police investigation, a man who worked at the Royal Mail logistics centre in Slough has been jailed for drug supply.

Amjad Ali, aged 50, of Olivia Drive, Slough, was sentenced at Reading Crown Court today (3/9) to 6 years and 9 months in prison.

Ali previously pleaded guilty to one count each of being concerned in the supply of class B drugs, namely cannabis, theft of parcels, possessing criminal property and possession of an offensive weapon in a private place.

On 12 December last year, officers from the Berkshire East Disruptions Team executed a number of warrants at locations linked to Ali, including his home address, car and a storage facility.

Officers uncovered £1,185,420 in cash at his storage locker and a further £42,290 in cash at his home address. Ali was subsequently charged the following day, 13 December.

While employed at Royal Mail, Ali identified parcels suspected of containing drugs pending X-ray examination. He dishonestly removed parcels and relabelled them for delivery to alternative addresses, including his own.

He did this a number of times over a year from 2024 to 2025. The cash
recovered is understood to be proceeds from the onward sale of cannabis.

Investigating officer PC Filippo Brancato, said: “Ali thought he had found a lucrative way to exploit his role at Royal Mail, but today’s sentence shows that crime does not pay.

“Our investigation uncovered more than £1.2 million in cash linked to his offending, the biggest cash seizure we as Thames Valley Police have made, highlighting the significant profits he generated through his criminal enterprise.

“Money seized under the Proceeds of Crime Act will be reinvested into policing and community initiatives, helping us continue to disrupt criminal activity and bring offenders to justice.

“We will continue to target those who facilitate the drugs trade and ensure they are held accountable for their actions.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button