03 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Dodilli, Kallar Syedan; Funeral Prayers Held for Martyred Sub-Inspector Adnan Ghayoor
کلرسیداں,دودھلی; شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03 ستمبر 2026)—شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،آر او سی سی ڈی حسن جہانگیر وٹو ، ڈی پی اوز چکوال،اٹک اور مری، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، پولیس افسران و اہلکاروں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ کو روانہ کردیا گیا،شہید سب انسپکٹر سی سی ڈی راولپنڈی میں تعینات تھے جو تھانہ چکلالہ کے علاقہ میںں خطرناک اشتہاری ڈکیت کی فائرنگ سے شہید ہوئے،شہید سب انسپکٹر نے لواحقین میں اہلیہ، بچوں اور والدہ کو چھوڑا ہے،آر پی او راولپنڈی سرفراز الپا نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،پنجاب پولیس کی تاریخ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی لازوال داستانوں سے مزین ہے،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا شہداء ہمارے محسن ہیں، شہداء کی فیملیز ہر گھڑی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گی،سی سی ڈی کے آر او نے کہا کہ عدنان غیور شہید نے جس بہادری اور دلیری سے خطرناک ڈکیت سے مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے،عدنان غیور شہید قابل اور محنتی افسر تھے،یاد رہے کہ شہید پولیس آفیسر کے دادا کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں دودھلی سے تھا
موضع ٹکال کے چار بلاکس کو یوسی سموٹ سے منسلک کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، دوبارہ سماعت کا حکم
LHC Rawalpindi Bench Suspends Election Commission Decision Linking Four Takal Blocks with UC Smot, Orders Fresh Hearing
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03 ستمبر 2026)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری سلطان محمود نے یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کے چار بلاکس کو یوسی سموٹ سے منسلک کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی کو کیس دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کیا جائے، معروف قانون دان سید قلب حسن شاہ،راجہ حمیر کیانی، شاھد محمود سنگرال اور راجہ سمیر حسین نے ارشد محمود کی درخواست پر دلائل دیئے
Nalla Muslimana Madrassa Student Death Case: Advocate Waqas Kiani Announces Free Legal Representation
نلہ مسلماناں مدرسہ طالبعلم ہلاکت کیس، وقاص کیانی ایڈووکیٹ کا مفت وکالت کا اعلان




