28 August 2028DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Administration and Traders Resolve Dispute Amicably
کہوٹہ انتظامیہ اور تاجروں کے مابین تنازعہ خوش اسلوبی سے طے

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،28اگست2026)–ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی زیرِ صدارت کہوٹہ کے امور سے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور تاجروں، وکلاء و میڈیا نمائندگان کے درمیان حالیہ تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد صورتحال کو پرامن بنانے اور معاملات کو سلجھانے میں ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم، تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور اور ایس ایچ او کہوٹہ چوہدری جمیل نے فعال اور بھرپور کردار ادا کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ صائمہ تحریم، انجمن تاجران کہوٹہ کے ذمہ داران، میڈیا نمائندگان اور وکلاء برادری نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ انتظامیہ شہر کے تمام مسائل اور واقعات سے مکمل باخبر ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر تاجر برادری، وکلاء اور میڈیا نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کا شکریہ ادا کیا اور تنازعہ کے پرامن حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir, August 28, 2026): A special meeting regarding matters related to Kahuta was held under the chairmanship of Rawalpindi Deputy Commissioner Nadeem Nasir. The recent dispute involving the Assistant Commissioner Kahuta and representatives of traders, lawyers and the media was resolved amicably.
Following the incident that occurred the previous day, DSP Kahuta Waqar Azim, Tehsildar Kahuta Mirza Mansoor and SHO Kahuta Chaudhry Jameel played an active and significant role in restoring peace and resolving the matter.
The meeting was attended by Rawalpindi Deputy Commissioner Nadeem Nasir, Member of the Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed, DSP Kahuta Waqar Azim, Chief Municipal Officer Kahuta Saima Tehreem, representatives of the Kahuta Traders Association, members of the media and the legal community.
Addressing the meeting, Deputy Commissioner Nadeem Nasir stated firmly that the administration was fully aware of all issues and incidents in the city and that no individual would be allowed to take the law into their own hands.
At the conclusion of the meeting, representatives of the traders, lawyers and media thanked Deputy Commissioner Nadeem Nasir and expressed satisfaction over the peaceful resolution of the dispute.
کہوٹہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا، شاندار چراغاں اور تاریخی جلوس
Kahuta Celebrates Eid Milad-un-Nabi ﷺ with Grand Processions and Illuminations
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2026)
کہوٹہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺعقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا،ہر سال کی طرع اس سال بھی انجمن فدایان ﷺاور انجمن عاشقان رسولﷺ اور دوکاندروں کی طرف سے شہرمیں شاندار چراغاں شہر کو بھرتی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجا یاگیا درود و سلام کے روح پرور مناظر علماء کرام کے دل افروز خطابات سیرت طیبہ پر گفتگو محافل حمدو نعت کا انعقاد مقابلہ حسن نعت کا انعقاد فرزندان توحید اور عاشقان رسول کاتاریخی جلوس میں ھزاروں کی تعداد میں شرکت پورا راستہ ذکر اور اذکار کاسلسلہ جاری رھا کہوٹہ کی فضا نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت سے گونجتی رھی عاشقان رسول کی جانب سے سبیلوں اور لنگر کا خصوصی اھتمام کیا گیا جلوس اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجدپر اختتام پذیر ہوا میلاد کمیٹیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور اور گورنمنٹ کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی قراہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ نکالا گیا علماء کرام کے سیرت افروز خطابات اور دعا کے بعد شرکاء میں مٹھائی اور لنگر تقسیم کیا گیا اس موقع پر عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی جبکہ ادارہ جامع مسجد الخلیل سے حافظ و قاری علامہ صاحبزادہ محمد صغیرخطیب و امام جامع مسجد ہذا، سربرارہ الخلیل عمرہ گروپ، صدر مسجد کمیٹی ہذا و مہتمم ادارہ جامعہ جمال القرآن صاحبزادہ محترم محمد فرید،خادم جامع مسجد ہذا و ادارہ جامعہ جمال القرآن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور معاونین خصوصی حافظ ذوالفقار چشتی، حاجی صغیر زرگر، حاجی امتیاز قریشی اور دیگر کے نگرانی میں اہمیشہ کی طرع اس سال بھی بہت بڑا جلوس جس میں سیکنڑوں عاشقان مصطفی ص نے شرکت جلوس میں 50 کے قریب گاڑیوں کے علاوہ 100 کے قریب ٹریکٹر ریلی بھی تھی اس جلوس نے مرکزی جلوس میں شمولیت کی اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہوا، ادارہ جامع مسجد الخلیل سے آنے والا جلوس جو پہلے نمبر پر آیا تھا جبکہ دوسرے نمبر نتھوٹ کا جلوس اور تیسرے نمبر پر منیند کا جلوس آیا تھا ان کو خصوصی انعام دیا گیاجبکہ صدر مسجد کمیٹی ہذا و مہتمم ادارہ جامعہ جمال القرآن صاحبزادہ محترم محمد فریدکی طرف سے ایک عمرئے کا ٹکٹ نکالا گیا جو محمد سمنان نامی جوان کا نکلا آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گی جبکہ تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے صفائی ستھرائی، ٹریفک سمیت سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گے۔
Dera Mushtaq Shah City Welcomes Eid Milad Processions with Langar and Warm Reception
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں عاشقانِ رسول ﷺ کے جلوسوں کا پرتپاک استقبال، سینکڑوں افراد میں شربت اور لنگر تقسیم




