راولپنڈی(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24اگست 2026)—راولپنڈی پولیس کی سوشل میڈیا پرسنیلٹی شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کیس میں بڑی کامیابی، قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، سوشل میڈیا پرسنیلٹی کا اندھا قتل ٹریس، مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا والد،حقیقی بھائی،چچا زاد بھائی،والد کا چچا اور چچا ذاد بھائی کا بیٹا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی سوشل میڈیا پرسنیلٹی شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کیس میں بڑی کامیابی، قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، سوشل میڈیا پرسنیلٹی کا اندھا قتل ٹریس، مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان کو گرفتارلیا، گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا والد،حقیقی بھائی،چچا زاد بھائی،والد کا چچا اور چچا ذاد بھائی کا بیٹا شامل ہیں، والد فضل،بھائی بشیر،چچا ذاد بھائی احسان،والد کا چچا روزی خان اور چچا ذاد بھائی کا بیٹا یاسین پولیس حراست میں ہیں، سوشل میڈیا پرسنیلٹی شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کو اس کے والد اور بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کروایا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر قتل کیس پر متعدد سپیشل ٹیمیں کام کر رہی تھیں، ٹیمیں سی پی او کو براہ راست لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دیتی رہیں،100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا،ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع کو استعمال کیا گیا،پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے حالات و واقعات کے پیش نظر مقتولہ کے والد اور بھائی کو شامل تفتیش کیا، ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکرسوشل میڈیا پرسنیلٹی عائشہ کو قتل کروانے کا انکشاف کیا، ملزمان نے قانون کو دھوکہ دینے کے لئے ڈھونگ رچانے کی کوشش کی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کروایا گیا تاہم مزید تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں، پولیس نے شواہد اور تفتیش کی روشنی میں پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ٹیکسلا پولیس نے واقعہ کے بعد سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مسلسل انتھک محنت کی،پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش سے مقدمہ میں اصل ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کتنے بھی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔
Rawalpindi, August 24, 2026 (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi): Rawalpindi Police have made a major breakthrough in the murder case of social media personality Shamsu Bibi alias Ayesha Gulamna, arresting five suspects, including the victim’s father and brother.
According to police, the arrested suspects include the victim’s father Fazal, her real brother Bashir, cousin Ehsan, her father’s uncle Rozi Khan, and cousin’s son Yaseen.
Police said the case, initially treated as a blind murder, was traced after an extensive investigation conducted under the directions of Rawalpindi CPO Hassan Mushtaq Sukhera. Multiple special teams were formed and remained in direct contact with the CPO throughout the investigation.
Investigators examined footage from more than 100 CCTV cameras and used human intelligence and other investigative resources to identify the suspects. As the investigation progressed, police expanded their inquiry and questioned the victim’s father and brother in light of the circumstances surrounding the incident.
According to preliminary police findings, the suspects allegedly conspired with others to have Ayesha killed and attempted to create a false impression to mislead investigators.
Police said the initial investigation indicates that the murder may have been committed in the name of honour, although further investigation could reveal additional details and motives.
The five suspects have been taken into custody on the basis of evidence collected during the investigation. Taxila Police reportedly worked continuously after the incident to identify and arrest those allegedly responsible.
Police said the suspects would be presented in court and a challan would be submitted on the basis of the available evidence to seek punishment according to law.
Rawalpindi Police said the case demonstrates that even sophisticated attempts to mislead investigators cannot ultimately defeat a professional investigation and the rule of law.
سوہاوہ کھڑکن میں نالہ میں نہاتے ہوئے دو کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق
Two Young Brothers Drown While Bathing in Stream in Sohawa Kharkan
راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24اگست 2026)—تھانہ روات کے علاقہ سوہاوہ کھڑکن میں ناصرمحمود ولد راجہ عارف کے دو بیٹے عبدالمنان بعمر13سال۔محمد ایان بعمر 11سال گھر کے قریب نالہ میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گئے دونوں کی میتیں ان کے گھر منتقل کردی گئیں
ددھوچھہ ڈیم کی تعمیر 90 فیصد مکمل، منصوبہ دسمبر کے آخر تک مکمل کرنے کا اعلان
Dadhocha Dam Project 90% Complete, Expected to Be Finished by End of December
راولپنڈی(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24اگست 2026)—کمشنر راولپنڈی عثمان غنی کا دورہ ددھوچھہ ڈیم،اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک اختر بھی موجود تھے ایف ڈبلیو او نے انہیں بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تکمیل کے لیئے تیزی سے کام جاری ہے نوے فیصد مکمل ہو چکا ہے ہم اس پراجیکٹ کو دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیں گے کمشنر نے کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار ہر توجہ مرکوز رکھنے کی بھی ہدایات دیں اس موقع پر متاثرین کو رقوم کی ادائیگی کے لیئے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا کئی گھرانے کئی برسوں سے ادائیگیوں کے منتظر ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا مال اسباب سیلابی پانی کی نذر کر چکے مگر وہاں سے نکل مکانی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔