23 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Newly Built Dhangali Road Develops Dangerous Cavity After First Monsoon Rains

کلر سیداں دھانگلی روڈ پہلی ہی مون سون بارشوں کی تاب نہ لا سکی، سڑک میں خطرناک سوراخ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23اگست 2026)—ایک ارب 47 کروڑ کی لاگت سے حال ہی میں تعمیر ہونے والی کلرسیداں دھانگلی روڈ پہلے ساون کی بارشوں کو سہہ نہ سکی کسی موہڑہ جمعہ نزد کنوھا میں عین سڑک اور شولڈر کے درمیان پانی کے تیز بہاؤ نے سوراخ کر ڈالا کسی شریف شہری نے گزرنے والی گاڑیوں کو خبردار کرنے کے لیئے سوراخ میں جھاڑی کو پھنسا دیا مگر کیا مجال پنجاب ہائی وے کی مائینٹیننس ٹیم دفاتر اور گھروں سے باہر نکلی ہو،کبھی پنجاب ہائی وے کی ٹیمیں اپنی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیئے مصروف رہتی تھیں اب یہ کہاں ہیں کیا کام کرتی ہیں کسی کے علم میں نہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کلرسیداں کی تحصیل و بلدیہ انتظامیہ نے ستھرا پنجاب کی مدد سے نہ صرف کلرسیداں سے روات(اسلام آباد)تک دورویہ سڑک کی صفائی کی جھاڑیوں کاٹیں اور ان کی جگہ ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے دوسری جانب اسی سڑک پر کنوھا کے قریب عین سڑک میں موجود گڑھا کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتا ہے کلرسیداں دھانگلی روڈ پر تحصیل کلرسیداں کی نسبت ازادکشمیر کی گاڑیاں کہیں ذیادہ گزرتی ہیں میرپور اور کوٹلی آنے جانے والے سمندر پار پاکستانی اور عام شہری بھی یہی سڑک استعمال کرتے ہیں۔ لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ایس ڈی او پنجاب ہائی وے کو دفتر سے باہر نکال کر کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کا جائزہ لینے کے لیئے روانہ کریں تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جا سکے۔

Kallar Syedan, Aug. 23, 2026 (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi): The newly constructed Kallar Syedan–Dhangali Road, reportedly completed at a cost of Rs. 1.47 billion, has developed a dangerous cavity after the first monsoon rains, raising concerns about road safety and maintenance.

According to local residents, strong water flow near Kanhoha, Mohra Jumma, has washed away part of the road at the point where the road meets its shoulder, creating a sizeable opening that poses a serious risk to motorists.

A concerned citizen reportedly placed a bush inside the cavity to alert passing drivers and prevent a possible accident. However, residents expressed concern over the apparent absence of the Punjab Highways Department’s maintenance teams from the site.

Locals questioned the effectiveness of the road maintenance system, recalling that highway maintenance teams were previously visible and actively engaged in inspecting and repairing roads.

Meanwhile, on the directions of the Deputy Commissioner Rawalpindi, the Kallar Syedan tehsil and municipal administrations, with the assistance of Suthra Punjab, have carried out cleaning work along the Kallar Syedan–Rawat (Islamabad) dual carriageway. Bushes were cleared and thousands of plants were reportedly planted along the route.

Residents, however, pointed out that while beautification and plantation activities are being undertaken, a dangerous hole located directly alongside the roadway near Kanhoha remains a potential cause of a serious accident.

The Kallar Syedan–Dhangali Road is particularly important for traffic travelling to and from Azad Kashmir, with vehicles from Mirpur and Kotli and overseas Pakistanis using the route regularly.

Residents have urged Deputy Commissioner Rawalpindi to direct the Punjab Highways SDO to leave the office and personally inspect the Kallar Syedan–Dhangali Road, particularly the damaged section near Kanhoha, so that immediate repairs can be carried out and possible accidents prevented.

Islam Pura Jabar Motorcycle Collision Claims Lives of Two Young Men, One Seriously Injured; Wedding Celebrations Turn to Mourning

اسلام پورہ جبر میں دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی؛ حمزہ کی مہندی سے قبل ہی موت، شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23اگست 2026)—اسلام پورہ جبر میں دو ٹرسائیکل سواروں میں ٹکر دو نوجواں جاں بحق ایک شدید زخمی،جاں بحق ہونے والے نوجواں حمزہ کی شادی شروع تھی اج اس کی مہندی تھی کہ وہ اس سے قبل ہی چل بسا جس کے ساتھ ہی جہاں خوشیوں کے شادیانے بج رہے تھے صف ماتم بچھ گئی۔دوسرا جاں بحق ہونے والا نوجواں حسنین ہے یہ بھلاکھر کے رہائشی معروف قانون دان وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے کزن کا بیٹا تھا جس کے والد ندیم طاہر کو تین برس قبل سموٹ کے قریب قتل کردیا گیا تھا

مسلم لیگی رہنما راجہ عبدالکریم ناز کا کلرسیداں کی یونین کونسلز 9 اور 10 کی حلقہ بندیوں پر نظرثانی کا مطالبہ

PML-N Leader Raja Abdul Karim Naz Calls for Review of UC-9 and UC-10 Boundaries in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23اگست 2026)—مجموعی طور پر قانون گو مرکز کلرسیداں مرکز کی بلدیاتی حلقہ بندیاں درست ہیں مگراب موجودہ یونین کونسل نمبر 9 گف کی حلقہ بندیاں زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی راجہ عبدالکریم ناز نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل نمبر 9 بمہ گنگال نزد کلرسیداں کلرسیداں ایم سی سے شروع ہوکر نوتھیا شریف ختم ہوتی ہے جبکہ جنوب میں چنام بھی اس کا حصہ ہے جس سے یونین کونسل 9 کی عوام کے لیئے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،جبکہ یونین کونسل نمبر 10 میں موضع گنگوٹھی کی شمولیت بھی زمینی حقایق کے منافی ہے۔ باقی یونین کونسلوں کی حد بندیاں مجموعی طور پر بہتر ہیں۔یونین کونسل نمبر 9 اور 10 کی حدبندیوں کو عوامی رائے کے مطابق بہتر کیا جانا چاہیئے۔

Former MPA Mahmood Shaukat Bhatti Demands Immediate Inspection of Government Development Projects in Kallar Syedan

سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی کا کلرسیداں میں سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی فوری جانچ پڑتال کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23اگست 2026)—سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے کلرسیداں کے گردونواح میں سرکاری محکموں کے منصوبوں کی فوری جانچ پڑتال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کلرسیداں میں نوتعمیر گلیوں کا معائینہ کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلدیہ کلرسیداں نے دوبیرن روڈ سے جوچھہ ممدوٹ اور لونی جسیال میں حال ہی میں جو گلیات تعمیر کی ہیں ان میں غیر معیاری میٹریل سرکاری سرپرستی میں استعمال کیا گیا یہی وجہ ہے کہ یہ گلیاں تعمیر کے ایک دو ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں جس کی صرف داری صرف ٹھیکیدار پر ہی عائد نہیں ہوتی بلکہ اس کی سرپرستی کرنے والے انجینئرنگ برانچ اور بل منظور کرنے والے بھی برابر کے شریک ہیں کلرسیداں کے کسی بھی منصوبے کو اٹھا لیں نئی کہانی کھل کر سامنے آ جائے گی جس سے کلرسیداں میں سرکاری رقوم سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس کی سرکوبی اشد ضروری یے

Kallar Syedan Butcher Fined Rs10,000 After 30kg of Unhealthy Meat Found With Fake Stamp

کلرسیداں میں مضر صحت گوشت جعلی مہروں کے ساتھ فروخت کرنے پر قصاب کو 10 ہزار روپے جرمانہ، 30 کلو گوشت تلف

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23اگست 2026)—کلرسیداں میں قصاب مضر صحت گوشت کو اپنی تیار کردہ مہریں لگا کر شہریوں کے ہاتھوں فروخت کرتے ہیں،تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں سمیت چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کلر سیداں کے قصاب جعلی مہریں لگا کر مضر صحت گوشت فروخت کر رتے ہیں، تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اطلاع ملنے پر کلرسیداں بازار میں شاہ باز حفیظ کی شاپ پر موجود گوشت کو چیک کو کیا تو وہ نہ صرف مضر صحت پایا گیا بلکہ اس پر لگی مہر بھی جعلی نکلی جس پر انہوں نے 30 کلو گوشت قبضہ میں لے کر موقع پر ہی تلف کر دیا اور قصاب کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button